Tag: بھیڑیا

  • ورون اور کریتی کی فلم ’بھیڑیا‘ ریلیز ہوتے ہی ’ آن لائن لیک‘ ہوگئی

    ورون اور کریتی کی فلم ’بھیڑیا‘ ریلیز ہوتے ہی ’ آن لائن لیک‘ ہوگئی

    بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون اور کریتی سینن کی فلم ’بھیڑیا‘ ریلزی ہوتے ہی آن لائن لیک ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ورون دھون اور کریتی سینن کی ہارر کامیڈی فلم ’بھیڑیا‘ آج بڑے پردے کی زینت بنی تاہم فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی ’ٹورینٹس سائٹس‘ پر لیک ہوگئی۔

    لوکل میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ فلم ’بھیڑیا‘ ایچ ڈی کوالٹی میں مختلف ٹورینٹ سائٹس فلمی زلا، ٹیلی گرام، مووی رولز اور تامل روکرس پر دستیاب ہے۔

    شوبز تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فلم کا باکس آفس پر کوئی مقابلہ نہیں لیکن اس کے ٹکٹوں کی فروخت متاثر ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ بھیڑیا کی شوٹنگ ریاست اروناچل پردیش کے جنگلات میں کی گئی ہے، فلم میں ورون دھون کو ایک بھیڑیا کاٹ لیتا ہے جس کے بعد ان کا جسم بھیڑیے کا روپ دھار لیتا ہے۔

    فلم کی دیگر کاسٹ میں ابھیشک بینرجی، دیپک دوبریال، سوربھ شکلا ودیگر شامل ہیں۔

    امر کوشک نے فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر دنیش وجن ہیں، فلم کو ٹویٹر صارفین کی جانب سے سپر ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔

  • گھر میں بھیڑیے پالنے والا سعودی نوجوان

    گھر میں بھیڑیے پالنے والا سعودی نوجوان

    ریاض: سعودی عرب میں ایک نوجوان نے اپنے گھر میں بھیڑیے پال لیے جو اس کے ساتھ گھر کے افراد کی طرح رہ رہے ہیں اور سب سے نہایت مانوس ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی نوجوان راید العریما نے قصیم ریجن کے الفوارہ شہر میں واقع اپنے گھر میں کئی بھیڑیے پالے ہوئے ہیں، نوجوان نے بھیڑیوں کے بچوں کی پرورش کی اور اب وہ خاندان کے فرد کے طور پر اس کے ساتھ رہنے لگے ہیں۔

    ایک انٹرویو میں سعودی نوجوان نے بتایا کہ مجھے بھیڑیے اچھے لگتے تھے اسی لیے انہوں نے بھیڑیا پالنا شروع کیا۔ ان کے مطابق ان کے گھر میں 6 بھیڑیے موجود ہیں اور اب تو ان کے گھر والے بھی بھیڑیوں سے نہایت مانوس ہوگئے ہیں۔

    سعودی نوجوان نے بھیڑیوں کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    راید العریما کا کہنا ہے کہ اسے ان منفرد جانوروں کے لیے ایک بڑا فارم بنانے کی خواہش ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اسے اس کا لائسنس مل جائے۔

    ان کے مطابق جب وہ بھیڑیے کے بچے گھر پر لایا تھا تو اہلیہ نے مخالفت نہیں کی اور پھر رفتہ رفتہ سب لوگ ان سے مانوس ہوگئے۔ جب بھی وہ گھر سے دور جاتا ہے تو واپسی پر بھیڑیے اسے بچوں کی طرح ملتے ہیں۔

    نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ ان بھیڑیوں کو 9 کلو کچا گوشت کھلاتے ہیں، ہر بھیڑیے کی یومیہ خوراک ڈیڑھ کلو گوشت ہے، میرے جاننے والوں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے بھیڑیوں کو پیزا بھی کھلاتے ہیں۔

  • دنیا کی سب سے طویل القامت لومڑی

    دنیا کی سب سے طویل القامت لومڑی

    کیا آپ دنیا کی سب سے طویل القامت لومڑی کے بارے میں جانتے ہیں؟

    جنوبی امریکا میں پایا جانے والا یہ جانور جس کا نام کینیڈی ہے، لومڑی سے مشابہہ تو ہے، تاہم یہ نہ تو لومڑی ہے، نہ بھیڑیا اور نہ ہی کتا۔

    کینیڈی عام لومڑی سے 1 میٹر طویل ہوتا ہے۔ اس کے جسم میں سب سے لمبی اس کی ٹانگیں ہوتی ہیں۔

    ان کی ایک اور غیر معمولی خصوصیت ان کی گردن پر موجود بال ہیں جو کسی خطرے کو سونگھتے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں۔

    کینیڈی کی پسندیدہ خوراک ایک جنگلی قسم کا سیب ہے جس کا نام اس کے نام پر ’وولف ایپل‘ رکھا گیا ہے۔

    یہ اکیلا رہتا ہے اور اپنے علاقے کو نشان زدہ کردیتا ہے تاکہ اس کے علاقے میں کوئی اور نہ آئے۔

    کینیڈی کے پیدا ہوتے وقت اس کی کھال سیاہ رنگ کی ہوتی ہے، تاہم جیسے جیسے یہ بڑا ہوتا جاتا ہے، اس کی کھال سرخ رنگ میں تبدیل ہوتی جاتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے جنوبی امریکا میں پایا جانے والا یہ جانور خطرے کا شکار ہے اور اس وقت اس کی تعداد صرف 17 ہزار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تصویر میں چھپے جانور کو ڈھونڈیں، ذہانت آزمائیں

    تصویر میں چھپے جانور کو ڈھونڈیں، ذہانت آزمائیں

    فنون لطیفہ تخلیقی علم میں وہ شاہکار ایجاد کرتا ہے جسے دیکھ کر عقل انسانی حیران رہ جاتی ہے، آپ نے کئی مصوروں کی پینٹنگ دیکھی ہوں گی جن میں چھپے تاثرات تک پہنچنا ناممکن ہوا کرتا ہے تو کہیں کسی شاعر کا کلام سنا ہو گا جو آپ کو اپنی آپ بیتی محسوس ہو گی۔

    حیران کردینے والے ایسے جواہر جا بجا پھیلے ہوئے ہیں ایسے ہی ایک معروف فوٹو گرافر نے جنگلات میں کھینچی ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں جانور کہیں منظر میں موجود تو ہوتا ہے لیکن آنکھ سے اوجھل رہتا ہے، فوٹو گرافر نے ان تصاویر کے ذریعے ثابت کیا کہ قدرت نے جانوروں کو اپنے ماحول سے اتنا ہم آہنگ رکھا ہے کہ وہ ماحول سے مشابہت کے باعث پہچانے بھی نہیں جاتے۔

    وائلڈ لائف فوٹو گرافر کی یہ محنت جہاں قدرت کی ثنائی بیان کرنے پر مجبور کردے گی بلکہ آپ کی ذہانت کو بھی امتحان میں ڈال دے گی، بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ دی گئی تصاویر میں چھپے جانور کو تلاش کرنا ہے جس کے لیے آپ کے پاس محض 30 سیکنڈ کا وقت ہے۔

     اگر آپ جانور کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پوسٹ کے نیچے دیئے گئے کمنٹ کے خانے میں جواب لکھ دیجیئے اور اپنے دوستوں کو یہ پوسٹ شیئر کر کے دل چسپ جوابات پائیں اور ذہانت کا امتحان لیں۔

    ہمیں یقین ہے آپ کی ذہانت جانچنے کا یہ امتحان آپ کی بچپن کی یادیں تازہ کردے گا جب کسی اخبار یا میگزین میں پوچھے گئے ایسے سوالات کا جواب دینا آپ کا پسندیدہ مشغلہ ہوا کرتا تھا۔

    wolf-post

    اگر آپ کو یہ تصویر پسند آئی ہے تو اس اسٹوری کو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں اور ان کی ذہانت کو چیلنج کریں۔