Tag: بھیک مانگنے

  • عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے جانے والے 10 گداگر گرفتار

    عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے جانے والے 10 گداگر گرفتار

    کراچی : کراچی ایئر پورٹ پر عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے جانے والے 10 گداگروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے جانے والے 10 گداگروں کو گرفتار کرلیا۔

    حکام نے بتایا گرفتارملزمان میں 7خواتین بھی شامل ہیں ، ٹریول ایجنٹ نے گداگروں کے سفری دستاویزات کا بندوبست کیا۔

    ایف آئی اے حکام نے ملزمان سے عمرہ ادائیگی کا بنیادی طریقہ کار پوچھا تو وہ ناواقف نکلے جبکہ مسافروں کے پاس ہوٹل بکنگ کے علاوہ اخراجات کیلئے کوئی رقم بھی موجود نہ تھی۔

    دوسری جانب غلط پتہ دے کر سعودی عرب جانیوالی 2 خواتین بھی ایف آئی اے کے نرغے میں آگئیں، ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ زرینہ اور شہناز نور نے خود کو سرگودھا کا ظاہر کیا لیکن پاسپورٹ پر جائے پیدائش رحیم یارخان لکھی تھی۔

    خواتین نے دوران تفتیش سب سچ بتادیا خواتین پہلے بھی کئی مرتبہ عمرے کے ویزے پر سعودیہ جاچکی ہیں، خواتین کا تعلق بھیک مانگنے والے گروہ سے ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

  • عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے 9 مسافر گرفتار

    عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے 9 مسافر گرفتار

    ملتان : عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے 9 مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کاتعلق لیہ،بھکر،ملتان اورسرگودھا سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنےکیلئےسعودی عرب جانےوالے9مسافروں کوگرفتار کرلیا،مسافروں میں سات خواتین شامل ہیں۔

    ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافرملتان ایئرپورٹ سے عمرےکی آڑمیں سعودی عرب جارہے تھے۔، ملزمان کا تعلق لیہ، بھکر، ملتان اور سرگودھا سے ہے

    ملزمان پہلےبھی سعودی عرب جاچکےتھے، ان کی ہوٹل بکنگ بھی نہیں تھی تاہم ملزمان کو کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کردیا ہے ، ملزمان کےپاسپورٹس بھی بلیک لسٹ کیےجائیں گے.

    یاد رہے اس سے قبل بھی ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے جانیوالے 11 مسافرون کو گرفتار کیا تھا۔

    ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ 8 خواتین سمیت 11 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا، ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ بھی جعلی نکلے۔

  • عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے  والی 2 خواتین گرفتار

    عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والی 2 خواتین گرفتار

    کراچی : عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانے والی 2 مسافر خواتین کو گرفتار کرلیا گیا، ایک خاتون کا بیٹا بھی گداگری میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 2 مسافر خواتین کوگرفتارکرلیا۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مسافر خواتین کی شناخت پتل خاتون اور سبحانہ کے نام سے ہوئی، گرفتار خواتین کسی قسم کی ہوٹل بکنگ کے حوالے سے دستاویزات دینے میں ناکام رہی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ خواتین کے پاس کسی قسم کی سفری اخراجات کے حوالے سے رقم موجود نہ تھی ، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر خاتون سبحانہ کا بیٹا غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم ہے، گرفتار خاتون کا بیٹا عمرہ ویزا پر سال 2022 میں سعودی عرب گیا تھا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ خاتون کا بیٹا بھی گداگری میں ملوث ہے، جس کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر خواتین کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے غرض سے جانیوالے 11 مسافرون کو گرفتار کیا تھا۔

    ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ 8 خواتین سمیت 11 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا، ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ بھی جعلی نکلے۔

  • سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافر پکڑے گئے

    ملتان: ایف آئی اے نے سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافر کو آف لوڈ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سے سگریٹ کے 900 پیکٹ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، ملزمان عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے۔

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ مسافروں کے پاس فی کس 500 ریال سے بھی کم پیسے تھے۔

  • سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث 4 مسافر گرفتار

    سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث 4 مسافر گرفتار

    ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے بھیک مانگنے میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 مسافر گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بین الاقوامی پرواز سے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، گرفتار ملزمان میں محمد اقبال، محمد بلال اور 2 خواتین شامل ہیں، ملزمان چند ماہ قبل عمرے کے نام پر سعودی عرب گئے تھے ۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث تھے، ملزمان کا تعلق خانیوال اور ملتان سے ہےم جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سعودی عرب بھیک مانگتے رہے۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمان کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا۔

  • عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے 4 مسافر گرفتار

    عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے 4 مسافر گرفتار

    لاہور : عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے چار مسافر گرفتار کرلئے گئے، ملزمان کوسعودی عرب پہنچنے پرپاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے چار مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافروں میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں، ملزمان بھیک مانگنے کیلئے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا، ملزمان اور ایجنٹوں کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بھیک کے ذریعے کمائی رقم کا آدھا حصہ سب ایجنٹ کو دینا تھا۔

  • زیادہ بھیک مانگنے کیلئے باپ نے بیٹی کو جلا دیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی

    زیادہ بھیک مانگنے کیلئے باپ نے بیٹی کو جلا دیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی

    کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن میں والد کے مبینہ تشدد سے شدید زخمی ہونے والی بچی فضا انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں زیادہ بھیک مانگنے کے لیے بچی کو والد نے جلا دیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی کئی دن تک علاج کے بعد آج انتقال کرگئی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسپتال میں دم توڑنے والی بچی کی شناخت 3 سالہ فضا کے نام سے ہوئی، ان کے والدین گداگر ہیں، بچی کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اور 6 محرم کے روز بچی کا والد اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بھکاری باپ نے  9 محرم کو تشویشناک حالت میں بچی کو ماں کے حوالے کیا، بچی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج  دم توڑ گئی تاہم اس واقعے کے بعد سے بچی کے ماں باپ غائب ہیں۔

    دوسری جانب اسپتال میں بچی کی لاش اس کی نانی نےحوالے کی گئی، بچی کی نانی کا کہنا تھا کہ فضا کا بھکاری باپ نشے کا عادی ہے وہ آئس کا نشہ کرتا ہے، اس نے بھیک مانگنے کیلئے بچی کو جلایا تاکہ زیادہ پیسے ملے اور وہ آئس کا نشہ کرے۔