Tag: بہادرآباد

  • ڈکیتی مزاحمت  یا ٹارگٹ کلنگ ، کراچی میں ایک اور شہری قتل

    ڈکیتی مزاحمت یا ٹارگٹ کلنگ ، کراچی میں ایک اور شہری قتل

    کراچی : بہادرآباد میں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا ٹارگٹ کلنگ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ بہادرآباد دھوراجی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عدنان عباسی نامی شہری کو نشانہ بتایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔.

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول عدنان سیکیورٹی ادارے کااہلکار ہے،3 گولیاں چلیں ، جس میں سے ایک سر پر لگی، ملزمان نے مقتول سےلوٹ مار بھی کی تاہم لاش کو اسپتال منتقل کردی گئی ہے.

    حکام نے بتایا کہ واقعے کو ڈکیتی کارنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والےادارے کے افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔

    پولیس نے کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کر کے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا ٹارگٹ کلنگ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    گذشتہ روز کراچی میں جوڑیا بازار کے قریب چھری کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا تھا ، پولیس نے بتایا تھا کہ مقتول کی شناخت علی کے نام سے ہوئی اور ٹھیلے والا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اورنگزیب سامان لینے کے لیے علی کے ٹھیلے پر آیا، علی نےمذاق کیا جس پراورنگزیب نےچھری مار دی ، جس سے علی موقع پر جاں بحق ہوگیا تاہم ملزم کوگرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • بہادر آباد میں کم عمر چور کی تشدد سے موت، اہل خانہ کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

    بہادر آباد میں کم عمر چور کی تشدد سے موت، اہل خانہ کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

    کراچی: بہادر آباد میں گزشتہ روز کم عمر چور کی اہل علاقہ کے تشدد سے موت کے خلاف اہل خانہ نے ریحان کی لاش شاہراہ قائدین پر رکھ کر احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہادر آباد کراچی میں اہل علاقہ کے ہاتھوں کم عمر لڑکے کی موت پر اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے پر بد ترین تشدد کیا گیا، اگر چوری کی تھی تو پولیس کے حوالے کیا جاتا۔

    شاہراہ قائدین پر لڑکے کی لاش رکھ کر احتجاج کرنے والے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملزمان کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

    دوسری طرف ورثا نے لڑکے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا، بیٹے کو گرل سے باندھ کر برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو بنائی گئی، بیٹا بولتا رہا والدین کو بلا دو کسی کے دل میں رحم نہیں آیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: کم عمر مبینہ چور تشدد سے ہلاک، 2 افراد گرفتار، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

    ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار افراد کو سخت سزا دی جائے، جس طرح بیٹے کو تڑپا تڑپا کر مارا ہے ایسے ہی ملزمان کو مارا جائے۔ ورثا نے کہا کہ مارنے کے بعد ویڈیو انٹرنیٹ نیٹ پر ڈالنے کا کیا مطلب ہے، واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے۔

    دوسری طرف پولیس کہہ رہی ہے کہ نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، لڑکے کو چوری پکڑے جانے پر پولیس کے حوالے کیا جانا چاہیے تھا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

    پولیس کے مطابق تشدد سے جاں بحق ہونے والے ریحان کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے، ریحان بہادر آباد میں نقب زنی کی واردات میں ملوث رہا ہے، اس کے خلاف نقب زنی کی واردات کا مقدمہ درج ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ریحان کے خلاف مقدمہ 27 جنوری کو درج کیا گیا تھا، ریحان سے 17 ہزار روپے، لیڈیز پرس اور موبائل فون برآمد ہوا تھا۔

  • بہادرآباد جانے پرغورصرف ثالثی کمیٹی کے فارمولے پرہوگا، ٕفاروق ستار

    بہادرآباد جانے پرغورصرف ثالثی کمیٹی کے فارمولے پرہوگا، ٕفاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ثبوت اور شواہد کو دیکھے بغیر کیس کا فیصلہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے، بہادر آباد جانے پرغور صرف ثالثی کمیٹی کے فارمولے پر ہی ہوسکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،  ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ دو تہائی اکثریت والے فیصلےمیں 4اراکین کے دستخط مشکوک ہیں۔

    حیدرعباس رضوی، سینیٹر میاں عتیق، بیرسٹرسیف، اظہار خان اجلاس میں شریک ہی نہیں تھے تو ان کےدستخط کہاں سے آئے؟ الیکشن کمیشن نے ثبوت و شواہد کو دیکھا ہی نہیں، اس کیس کا ٹرائل عدالت میں ہونا تھا, فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ دستخط کرکے کوریئر سروس سے بھیجے گئے تھے تو ان کی رسیدوں کی جانچ پڑتال ہونی چاہئے۔

    متحدہ قومی موومنٹ بہادرآباد کی جانب سے برطرف کنوینر فاروق ستار کو پارٹی سربراہی کی پیش کش کے حوالے سے سوال پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادرآباد جانے پرغور صرف ثالثی کمیٹی کے فارمولے پر ہوسکتا ہے،

    علاوہ ازیں ایم کیو ایم  پی آئی بی اور بہادرآباد میں کیا فارمولہ طے تھا؟ اے آر وائی نیوز نے اس کا بھی  پتہ لگالیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فارمولے میں یہ طےپایا گیا ہے کہ دونوں طرف سے رابطہ کمیٹی تحلیل کی جائے.

    دس، دس رکنی ایڈہاک رابطہ کمیٹی خالد مقبول اور فاروق ستار بنائیں، رابطہ کمیٹی دونوں مل کر چلائیں اور پھرانٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

     

  • ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان بہادرآباد پہنچ گئے

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان بہادرآباد پہنچ گئے

    کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے جنرل ورکرزاجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عامرخان، فیصل سبزواری، کنورنوید اورخالد مقبول صدیقی بہادرآباد پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق بہادرآباد پرموجود اراکین کی مشاورت کے بعد آج جنرل ورکرزاجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کے مشاورتی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔


    قاتل کے ساتھ نہیں فاروق ستار کے ساتھ ہوں‘ سلمان مجاہد


    خیال رہے کہ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں قاتلوں اور مفادیوں کے ساتھ نہیں بلکہ فاروق ستار کے ساتھ ہوں۔

    ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان سلمان مجاہد کی جانب سے سازش کے الزامات پرآبدیدہ ہوگئے تھے اور ساری زندگی کنوینرنہ بننے کا اعلان کیا تھا۔


    فاروق ستارکی جانب سے رابطہ کمیٹی کے اراکین کوشوکازنوٹس جاری


    یاد رہے کہ گزشتہ رات سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے 33 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔

    رابطہ کمیٹی کے اراکین کو شو کاز نوٹس تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر جاری کیے گئے تھے جس پر ڈاکٹر فاروق ستار کے بطور کنونیر دستخط موجود تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں آج 2 بجےاجلاس طلب کرلیا

    رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں آج 2 بجےاجلاس طلب کرلیا

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں آج 2 بجےاجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے شوکازنوٹس آئے گا توطے کریں گے کہ جواب دینا ہے یا نہیں۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں آج 2 بجے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں فاروق ستارکودعوت دیں گے وہ نہ آئے تو بھی اجلاس ہوگا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہمارے 2 ساتھی فاروق ستار کی گفتگو سننے گئےتھے، فاروق ستارکے رویے نے مایوس کیا۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کوٹکٹ دینےکا اختیاردیا۔

    انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ گزرچکی ہے، سینیٹ امیدوارپرمشاورت کے لیے فاروق ستار کو دعوت دی تھی۔


    میں نے23 اگست کوپارٹی کوبچایا تھا، کارکن 11فروری کوپارٹی بچائیں‘ فاروق ستار


    خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کوشوکازنوٹس بھجواؤں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میں نے23 اگست کوپارٹی کوبچایا تھا، کارکن 11فروری کوپارٹی بچائیں‘ فاروق ستار

    میں نے23 اگست کوپارٹی کوبچایا تھا، کارکن 11فروری کوپارٹی بچائیں‘ فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گھروں میں بیٹھے ناراض کارکنان واپس آجائیں، فیصلے اب اصول اورمیرٹ پرہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کوشوکازنوٹس بھجواؤں گا۔

    ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کورابطہ کمیٹی کے خط کو مسترد کرنا ہوگا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ میری پیٹھ پیچھے وارکیا گیا، میرے اختیارات پرشب خون مارا گیا، ایم کیوایم پاکستان کوبچانےکا یہ صلہ دیا گیا؟۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پورے سندھ کے کارکنوں کو کہتا ہوں اتوارکوکراچی پہنچیں، رابطہ کمیٹی کے کچھ لوگ گمراہ ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے23 اگست کوپارٹی کوبچایا تھا کارکن 11 فروری کو پارٹی بچائیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ اتوارکو پی آئی بی میں 3 بجے کارکنوں کی عدالت لگے گی، بہادرآباد میں بیٹھے ایم پی ایزکوآخری موقع دیتا ہوں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ 7 فروری کو میرے اختیارات واپس لینے کی قرارداد منظورکرلی گئی۔

    فاروق ستار نے پی ایس پی میں جانے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی میں آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرا، سلمان مجاہدبلوچ، آصف حسنین کے لیے بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں۔


    مسئلہ کامران ٹیسوری کا نہیں پارٹی کی سربراہی کا ہے‘ فاروق ستار


    خیال رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بلی تھیلےسےباہرآگئی ہے، اصل مسئلہ کامران ٹیسوری کا نہیں بلکہ پارٹی کی سربراہی کا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی: فاروق ستار نےبہادرآباد میں شام 7بجےاجلاس طلب کرلیا

    کراچی: فاروق ستار نےبہادرآباد میں شام 7بجےاجلاس طلب کرلیا

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے آج شام 7 بجے بہادرآباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داریاں اٹھائےاورفیصلہ نہ کرسکےایسانظام دنیامیں نہیں چلتا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کا منتخب سربراہ ہوں، پارٹی کا آئینی سربراہ ہوں ٹکٹ بھی میں ہی دوں گا۔

    ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پارٹی ٹکٹ سے متعلق مجھ سے سوالات کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ زیادہ ذمہ داریاں ہوں تو اختیارات بھی زیادہ ہونے چاہئیں، اجلاس میں طے ہوگا آئندہ ایسے معاملات پبلک میں نہ جائیں، صورت حال کا فائدہ مخالفین اٹھاتےہیں اور پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو رابطہ کمیٹی میں ووٹ دینے کا حق نہیں ہوگا، آج واضح کروں گا سرکاری ملازمین رابطہ کمیٹی میں نہیں رہیں گے۔

    ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ اکتوبرنومبرمیں جوہوا کسی کو ہوا تک نہ لگنے دی یہ میرا تدبرہے۔

    اس سے قبل ترجمان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ نے بہادرآباد میں شام 7 بجے اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان شرکت کریں گے۔

    ترجمان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سینیٹ کے لیے ناموں پرمشاورت کی جائےگی اور منظوری کے بعد سینیٹ کے لیے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔


    فارم علیحدہ علیحدہ جمع ہوئے، فیصلہ مل کر کریں گے، فاروق ستار


    خیال رہے کہ گزشتہ روزالیکشن کمیشن آفس کے باہرایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ متحدہ کل بھی ایک تھی اور آئندہ بھی ایک ہی رہے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ رات رابطہ کمیٹی فاروق ستار کو بہادرآباد لے جانے کے لیے آئی تھی تاہم سوا گھنٹے کے انتظار کے بعد رابطہ کمیٹی کا وفد میڈیا سے بات کیے بغیر فاروق ستار کی رہائش گاہ سے لوٹ گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔