Tag: بہادر خاتون

  • بہادر خاتون نے کار چھیننے کی واردارت کس طرح ناکام بنائی؟ ویڈیو وائرل

    بہادر خاتون نے کار چھیننے کی واردارت کس طرح ناکام بنائی؟ ویڈیو وائرل

    اسلام آباد کی بہادر خاتون نے کار چھیننے کی کوشش ناکام بنادی، گاڑی کا دورازہ بروقت کھول کر چور کے ارادوں پر پانی پھیردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کی بہادر خاتون نے سیکٹر بی 17 میں کار چھیننے کی کوشش ناکام بنادی، خاتون نے کار کا دروازہ زبردستی کھول کر چور کو بھاگنے سے روک دیا، خاتون کی چیخ و پکار سن کر گھر سے فیملی کے دیگر ممبران اور گارڈ بھی باہر آگیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم ملزم کار لے جانے کی کوشش کرتا ہے لیکن خاتون نے اسے گاڑی کا دروازہ بند نہیں کردنے دیا جس کے سبب ملزم گاڑی کو لے جانے میں ناکام رہا۔

    ملزم کی جانب سے گاڑی لے جانے کی کوشش کے دوران وہاں گارڈ اور اہلخانہ بھی آگئے اور ملزم کو پکڑلیا جسے بعد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    بہادر خاتون کی دلیری کی وجہ سے گاڑی نہیں چھینی جاسکی، اسلام آباد کے علاقے بی 17 میں گھر کے سامنے ہی یہ واردات کی گئی تھی۔

  • کراچی میں  بہادر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

    کراچی میں بہادر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

    کراچی : بہادر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے واردات کےدوران ڈاکو کا پستول پکڑلیا جبکہ بیٹے نے ڈاکو کو لات ماری۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، عینی شاہد نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان فیملی سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھےکہ واردات کے دوران خاتون نے ڈاکو کا پستول پکڑ لیا تھا اور خاتون کے بیٹے نے ڈاکو کو لات ماری۔

    جس کے بعد شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کیا، شہریوں کے پکڑے گئے ڈاکو پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے ڈاکو سے اسلحہ برآمد ہوا، تاہم دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا۔

    دوسرے واقعے میں کراچی کےعلاقے جعفر طیار میں میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکوہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا تھا تاہم زخمی شہری کوطبی امدادکےلئےاسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کے بعد فرار کی کوشش کی تو شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑلیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • اسٹور کی بہادر ملازم چوروں سے الجھ گئی

    اسٹور کی بہادر ملازم چوروں سے الجھ گئی

    امریکا میں ایک بہادر اسٹور ملازم، اسٹور میں واردات کی نیت سے داخل ہونے والے 3 افراد سے بھڑ گئی، چور جاتے جاتے 3 ہزار ڈالرز کا سامان لے اڑے۔

    یہ واردات امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع ایک اسپا میں پیش آئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ماسک پہنے افراد ایک ایک کر کے اسپا میں داخل ہوتے ہیں اور مختلف شیلفس کی طرف بڑھتے ہیں۔

    لیکن اگلے ہی لمحے ان کا انداز جارحانہ ہوجاتا ہے اور وہ چیزیں اٹھا کر اپنی جیبوں میں ڈالنا شروع کردیتے ہیں۔

    اس دوران ایک اسٹور ملازم ان کی طرف بڑھتی ہے اور ایک شخص سے الجھتی ہے جس کے دوران کچھ چیزیں نیچے گر جاتی ہیں۔

    مداخلت دیکھ کر تینوں اچکے دروازے کی طرف بھاگتے ہیں، اسٹور کی ملازم بھی ان کے پیچھے بھاگتی ہے تاہم کسی کو بھی پکڑنے میں ناکام رہتی ہے۔

    اسپا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چور اپنے ساتھ 3 ہزار ڈالرز (5 لاکھ 44 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کی اشیا لے گئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے اسپا میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

    واقعے کے تمام شواہد بشمول سی سی ٹی وی فوٹیجز پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔