Tag: بہادر ماں

  • بہادر ماں نے کس طرح اپنی بیٹی کو اغوا ہونے سے بچایا؟ ویڈیو وائرل

    بہادر ماں نے کس طرح اپنی بیٹی کو اغوا ہونے سے بچایا؟ ویڈیو وائرل

    ماں نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے اغواکار سے دوبدو لڑائی کے بعد اپنی بیٹی کو اغوا ہونے سے بچالیا۔

    نیویارک میں ایک ماں عین وقت پر اپنی نوعمر بیٹی کو نقاب پوش اغواکار سے بچانے کے لیے میدان میں آگئی جو کہ ان کے اپارٹمنٹ کی عمارت میں گھس کر ایسا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ نیو یارک سے یہ ڈرامائی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ڈور بیل کیمرہ کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 25 سالہ نقاب پوش جارج واسیلیو متاثرہ لڑکی پر حملہ آور ہو رہا ہے، اس وقت لڑکی صبح چوتھی منزل پر واقع کوئنز اپارٹمنٹ میں واپس آ رہی تھی جبکہ مذکورہ واقعہ 23 جنوری کا ہے۔

    ملزم کی جانب سے گھسیٹنے کے دوران 18 سالہ متاثرہ لڑکی چیخ رہی تھی جبکہ مذکورہ شخص اسے دالان سے نیچے لے گیا، لیکن چند ہی سیکنڈوں میں لڑکی کی ماں بھی وہاں آگئی۔

    35 سالہ ماں ایڈریانا الواریز نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کو اس طرح چیختے ہوئے کبھی نہیں سنا تھا، میں نے سوچا کہ شاید کتا نیچے بھاگا ہے۔

    خاتون الواریز نے ملزم واسیلیو سے اس وقت لڑائی کی جب اس نے عمارت سے بھاگنے کی کوشش کی، تاہم ملزم نے خاتون کے چہرے پر مکا مارا اور پھر دونوں ماں بیٹی پر کالی مرچ کا اسپرے بھی کیا۔

    چیخ و پکار سن کر پڑوسی بھی ان کی مدد کو آگئے، ایک شخص نے اغوا کار کو پکڑلیا جب کہ اسی دوران پولیس افسران بھی وہاں پہنچ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کہ واسیلیو پہلے نوعمرلڑکی کے ساتھ کام کرتا تھا۔ ملزم نے نوعمر لڑکی سے پینگیں بڑھانے کی کوشش کی مگر اس نے انکار کر دیا، جس کے بعد اس نے لڑکی کا پیچھا کرنا شروع کر دیا تھا۔

  • ویڈیو: ماں نے خون خوار جانور سے اپنی بیٹی کی جان کیسے بچائی ؟

    ویڈیو: ماں نے خون خوار جانور سے اپنی بیٹی کی جان کیسے بچائی ؟

    بلاشبہ ماں شفقت، خلوص، بے لوث محبت اور قربانی کا دوسرا نام ہے، جس کا مظاہرہ ایک بہادر ماں نے اپنی 5 سالہ بیٹی کی جان رینگ ٹیل کیٹ خرسک نامی جنگلی جانور سے بچاکر کیا۔

    سوشل میڈیا پر امریکی ریاست کنیکٹیکٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سَر پِھرے خرسک (ایک گوشت خور جنگلی جانور، جو شمالی امریکا میں پایا جاتا ہے) نے اسکول وین کی منتظر 5 سالہ بچی پر اس کے گھر کے دروازے پر حملہ کردیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے خرسک بچی کی ٹانگ سے چمٹ جاتا ہے جس کے بعد ننھی بچی اپنی جان بچانے کے لیے اپنی ماں کو آوازیں لگاتی ہے۔

    بچی کی چیخ و پکار سن کر اس کی ماں اپنی جان کی پروا کئے بغیر فوراً راکون پر جھپٹتی ہے اور اس کے پنجوں سے اپنی بیٹی کو چھڑوا کر گھر کے اندر کرتی ہے۔

    https://twitter.com/short_tymer/status/1599038138399088640?s=20&t=UoflgXLY3RpbiCLIg56tAA

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خرسک بچی کو چھوڑنے کے بعد ماں کے ہاتھ کو قابو کر لیتا ہے، لیکن ماں اپنی جان کے پرواہ کیے بغیر اپنے بیٹی کو گھر کے اندر محفوظ کرتی ہے۔

    اس کے بعد دیگر گھر والوں کو چیخ چیخ کر بتاتی ہے، لیکن خرسک اس پر چمٹا ہی رہتا ہے جس کے بعد وہ کسی نہ کسی طرح اس خون خوار جانور کی گرفت سے چھڑا کر اسے دور پھینک دیتی ہے۔

  • بہادر ماں نے بیٹی کو نشانہ بنانے والے چور کا کیا انجام کیا؟ ویڈیو دیکھیں

    بہادر ماں نے بیٹی کو نشانہ بنانے والے چور کا کیا انجام کیا؟ ویڈیو دیکھیں

    برازیلیا: جب بات آتی ہے بچوں پر تو مائیں حقیقی زندگی میں ہیرو کا کردار ادا کر جاتی ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ برازیل میں سڑک پر بارش کے دوران پیش آیا جسے سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کر لیا۔

    برازیل کے شہر ساؤ پالو کے ایک ساحلی قصبے میں یکم دسمبر کو ایک خاتون اپنی 15 سالہ بیٹی کے ہمراہ شاپنگ کے بعد ٹیکسی کی تلاش میں ایک سڑک پر جا رہی تھیں کہ سائیکل پر سوار چور اچانک بیٹی کا موبائل فون چھین کر فرار ہونے لگا۔

    ادھر چور نے پیڈل پر زور سے پاؤں مارے اور ادھر 50 سالہ ماں نے بپھر کر اس کے پیچھے دوڑ لگا دی، ماں کے ہاتھ میں اس وقت ایک چھتری تھی کہ بارش ہو رہی تھی، انھوں نے بند چھتری کھینچ کر سائیکل سوار چور کو دے ماری۔

    اس حملے سے سائیکل سوار گیلی سڑک پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سائیکل سمیت ڈھیر ہو گیا، جس پر ماں بیٹی دونوں نے مل کر اس کی پٹائی شروع کر دی، ماں نے اپنی چھتری اٹھائی اور چور کی دھلائی کرنے لگیں۔ اس دوران راہ گیر بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے اور چور کو پکڑ کر پیٹنے لگے۔

    بیٹی کا موبائل فون بچانے والی مشتعل ماں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میرا رد عمل بالکل فطری تھا، میں بس اپنی بیٹی کو تحفظ فراہم کرنا چاہ رہی تھی، میں اپنی بیٹی کا خوف زدہ چہرہ دیکھ کر سخت غصے میں آ گئی تھی۔

    بہادر ماں نے بتایا کہ انھوں نے انجام کے بارے میں بالکل نہ سوچتے ہوئے چور پر حملہ کیا، سب کچھ بہت اچانک ہوا تھا، میری بیٹی فون بچانا چاہ رہی تھیں لیکن چور اسے لے اڑا، میں اسے روکنے کے لیے مڑی اور اس پر چھتری پھینک دی تاکہ وہ کسی طرح رک سکے۔

    انھوں نے کہا میں بالکل پاگل ہو گئی تھی، چور کو پیٹتے ہوئے چلا رہی تھی، میری بیٹی سے تم نے چوری کی ہمت کیسے کی، اور اس کے بعد دیگر لوگ بھی ہمارے ساتھ شامل ہو گئے۔

    واضح رہے کہ کچھ دیر کی پٹائی کے بعد چور کو موقع مل گیا اور وہ سائیکل چھوڑ کر بھاگ گیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی جو چور کو تلاش کر رہی ہے۔

    بہادر ماں نے بتایا کہ وہ کپڑے خریدنے نکلے تھے، شاپنگ ہو چکی تھی، اور بیٹی اپنے موبائل فون پر ٹیکسی ڈرائیور کی تفصیلات پڑھ رہی تھیں کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تین سال قبل ان سے بھی اسی طرح موبائل چھینا گیا تھا۔

  • بہادر ماں کی بچے کو اغوا کاروں سے بچانے کے لیے سر توڑ کوشش

    بہادر ماں کی بچے کو اغوا کاروں سے بچانے کے لیے سر توڑ کوشش

    امریکا میں ایک بہادر ماں اغوا کاروں سے اپنے بچے کو بچانے کے لیے ان سے مقابلے پر اتر آئی تاہم اغوا کار اپنے مقصد میں کامیاب رہے۔

    مذکورہ واقعہ امریکی ریاست جارجیا میں پیش آیا جہاں بچے کے اغوا کے بعد بچوں کے حوالے سے امبر الرٹ جاری کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ماں اپنے ایک 1 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر کے قریب چہل قدمی کر رہی تھی جب ایک گاڑی سے ایک مشکوک شخص اترا اور اس نے ماں پر بندوق تان لی۔

    ماں نے سخت مزاحمت کی اور اس دوران مبینہ اغوا کار سے بندوق چھین لی اور فائر کیا تاہم اغوا کار اس سے بچنے میں کامیاب ہوگیا۔ اسی ہاتھا پائی کے دوران گاڑی سے دوسرا ملزم نکلا اور بچے کو اس کے اسٹرولر سے اٹھا کر گاڑی میں بیٹھ گیا۔

    پہلا ملزم بھی ماں سے ہاتھا پائی چھوڑ کر گاڑی میں بیٹھا اور دونوں بچے سمیت رفو چکر ہوگئے۔ اس دوران حملہ آور کا جوتا اتر کر وہیں رہ گیا تھا جس کی تصویر پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی۔

    پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کردی، تلاش اور تفتیش کے نتیجے میں صرف چند گھنٹے بعد ہی پولیس ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب رہی۔بچے کو بحفاظت اس کی والدہ تک پہنچا دیا گیا۔