Tag: بہار

  • امتحان گاہ میں جوتے اور موزے پہن کر داخلے پر پابندی عائد

    امتحان گاہ میں جوتے اور موزے پہن کر داخلے پر پابندی عائد

    نئی دہلی: بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں طالب علموں کو جوتے اور موزے پہن کر امتحان گاہ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امتحانات میں کھلے عام نقل اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے سبب بورڈ امتحانات کمیٹی نے طلبہ کے جوتے اور موزے پہن کر امتحان گاہ میں آنے پر پابندی عائد کردی ہے، تاکہ نقل کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پایا جاسکے۔

    بھارت:‌ اہلیہ کو نقل کروانے والا پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

    ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ امتحانات میں ہونے والے نقل کی روک تھام کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مذکورہ اقدام کے لیے ریاست کے تمام 38 اضلاع کی پولیس انتظامیہ اپنے پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیں گے۔

    بورڈ امتحانات کمیٹی کے مطابق پرچے کے لیے آئے طالب علموں کو سینڈل اور سلیپرز میں ہی امتحان ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ سارے مراکز کے صدر کو عام فون خریدنے کے لیے 1200 روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ بچوں پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے اور تمام امتحانات کی ویڈیو گرافی کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

    بھارت ایشیاء کا کرپٹ ترین ملک قرار

    خیال رہے رواں سال ریاست بہار میں 17 لاکھ 70 ہزار طلبہ دسویں کے امتحانات میں شامل ہورہے ہیں جو بدھ سے شروع ہوکر نو دن تک جاری رہیں گے۔

    یاد رہے ماضی میں امتحانات میں کھلے عام نقل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے بھارت کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی تھی، کرپشن اور اثر و رسوخ کے بل بوتے پر بورڈ امتحانات میں غلط طریقے سے پوزیشن حاصل کرنے اور امتحان سے پہلے سوالات لیک ہو جانے کا معاملہ بھی مقامی میڈیا میں شہ سرخیوں میں رہا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لالو پرساد یادیوکوچارہ کرپشن کیس میں قید کی سزا

    لالو پرساد یادیوکوچارہ کرپشن کیس میں قید کی سزا

    نئی دہلی : بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو کو چارہ کرپشن کیس میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل بورڈ آف انڈیا کی خصوصی عدالت نے چارہ کرپشن کیس میں جرم ثابت ہونے پربہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو کو ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

    خصوصی عدالت کے جج نے انڈین پینل کوڈ اور انسداد کرپشن ایکٹ کے تحت راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادیو پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

    عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگرلالو پرساد یادیو جرمانہ ادا نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ تک جیل میں رہنا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ 2013 میں بھارتی عدالت نے لالو پرساد یادیو کو 20 سال تک بہار حکومت کے خزانے سے جعلی ادویات اور مویشیوں کے لیے چارہ کے لیے دھوکہ دہی کے ذریعے 37 کروڑ 80 لاکھ روپے نکالنے کا مجرم ٹھہراتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    لالو پرساد یادیو نے کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بی جے پی کی جانب سے سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان سے موسم بہار ختم ہونے کا خدشہ؟

    پاکستان سے موسم بہار ختم ہونے کا خدشہ؟

    پاکستان کے محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تغیرات (کلائمٹ چینج) کے شدید ترین اور نہایت تشویشناک پہلو سے آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگلے چند سالوں میں پاکستان سے موسم بہار کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ چند دن قبل محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا تھا کہ رواں برس ملک میں موسم گرما اپنے مقررہ وقت سے قبل آجائے گا اور اگلے 10 سے 15 روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔

    اس اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور بہت جلد پاکستان سے بہار کا موسم ختم ہوجائے گا۔

    spring-3

    محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے (گلوبل وارمنگ) کی وجہ سے پاکستان کا درجہ حرارت بھی بڑھ چکا ہے۔ اب موسم سرما کے بعد فوراً بعد موسم گرما زور پکڑ جائے گا، یوں دونوں موسموں کے درمیان کا وقفہ جسے بہار کا موسم کہا جاتا ہے بہت مختصر سا ہوگا جو نہ ہونے کے برابر ہوگا۔

    ماہرین کے مطابق موسم بہار میں پھولوں کے کھلنے اور ان کے افزائش پانے کی مخصوص مدت مختصر ہوجائے گی یوں ہم آہستہ آہستہ کھلتے ہوئے پھولوں اور موسم بہار کا جوبن دیکھنے سے محروم ہوجائیں گے۔

    ماہرین نے اس کی وجہ موسمی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج اور اس کی وجہ سے عالمی درجہ حرارت میں ہونے والے اضافے یعنی گلوبل وارمنگ کو قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کلائمٹ چینج کے نقصانات کے حوالے سے پاکستان پہلے 10 ممالک میں شامل ہے۔

    مزید پڑھیں: کلائمٹ چینج سے مطابقت کیسے کی جائے؟

    چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج کے اثرات گزشتہ برس اگست کے بعد سے واضح طور پر سامنے آنا شروع ہوئے۔ کلائمٹ چینج ہی کی وجہ سے اس بار موسم سرما کے معمول میں تبدیلی ہوئی اور جنوری کے آخر میں شدید سردیوں کا آغاز ہوا۔

    تاہم اب اس کی وجہ سے کسی ایک موسم کا سرے سے ختم ہوجانا نہایت تشویشناک امر ہے۔

    spring-2

    موسمیاتی تغیر کی وجہ سے موسموں کے طریقہ کار (پیٹرن) میں تبدیلی کا عمل سہنے والا پاکستان واحد ملک نہیں۔ گزشتہ برس ایک امریکی تحقیق کے مطابق امریکا میں موسم خزاں کا دورانیہ بھی کم ہورہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے باعث اب سردیوں میں موسم کی شدت کم ہوگی جبکہ موسم گرما بھی اپنے وقت سے پہلے آجائے گا یعنی خزاں کا دورانیہ کم ہوگا اور پھولوں کو مرجھانے اور پتوں کو گرنے کا ٹھیک سے وقت نہ مل سکے گا۔

    یوں امریکی عوام خزاں کی سحر انگیزی اور سنہری پتوں کے گرنے اور راستوں کے ان سے بھر جانے کے خوبصورت نظاروں سے محروم ہوجائے گی۔

  • مضرصحت کھانے سےطلبہ کی ہلاکت،پرنسپل کو17سال قید کی سزا

    مضرصحت کھانے سےطلبہ کی ہلاکت،پرنسپل کو17سال قید کی سزا

    نئی دہلی: بھارتی عدالت نے مضر صحت کھانا کھانے سے ہلاک ہونے والے بچوں کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پرائمری اسکول کی پرنسپل کو 17 سال قید کی سزا سنادی.

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار کے ضلع سارن میں سرکاری اسکول کے بچوں کو2013 میں مفت کھانا دیا گیا تھا، جس سے تقریبا 24 بچے ہلاک اور 50 بچے متاثر ہوئے تھے.

    بھارتی عدالت کی جانب سے سرکاری اسکول کی پرنسپل پر مذکورہ کیس میں گذشتہ ہفتے فرد جرم عائد کی گئی تھی.

    پروسیکیوٹر سمیر مشرا نے بتایا کہ ‘مینا دیوی کو قتل کے جرم میں 10 سال اور اقدام قتل کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے’.

    عدالت نے مینا دیوی کو 3 لاکھ 75 ہزار روپے نقد جرمانہ بھی ادا کرنے کو کہا ہے یہ رقم واقعے میں بچ جانے والے متاثرہ بچوں کے ورثہ میں تقسیم کی جائے گی.

    پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وہ پیر کے روز ہونے والی عدالتی کارروائی اور پرنسپل کو دی جانے والی سزا سے مطمئن ہیں لیکن شواہد کی کمی کے باعث مجرمہ کے شوہر ارجن رائے کو عدالت کی جانب سے دی جانے والی بریت کو چیلنج کریں گے.

    رائے پر الزام ہے کہ اس نے مذکورہ مضرصحت کھانا بنانے میں استعمال ہونے والا تیل فراہم کیا تھا.

    تفتیش کاروں نے عدالت کو بتایا تھا کہ رائے نے کھانے میں استعمال ہونے والے تیل کو اسٹور میں کیڑے مار ادویات کے ساتھ رکھا ہوا تھا اور یہ تیل بعد ازاں اسکول کو مفت خوراک بنانے کےلیے فراہم کیا گیا.

    یاد رہے کہ 16 جولائی 2013 کو دھرماساتی گاندامان کے گاؤں میں قائم پرائمری اسکول میں فراہم کیے جانے والے مضر صحت کھانے کے باعث 4 سے 12 سال کی عمر کے 23 بچے ہلاک اور دیگر 24 کی حالت غیر ہوگئی تھی.

    ایک مقتول بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ‘ہم چاہتے تھے کہ دونوں ملزمان کو سزا سنائی جائے تاہم عدالت نے پرنسپل کے شوہر کو بری کردیا’.

    واضح رہے کہ ہندوستان میں 2001 سے دنیا کے سب سے بڑے مفت کھانا فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے 12 کروڑ اسکول جانے والے بچوں کو خوراک فراہم کی جارہی ہے.

  • بھارت میں گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والا شخص گرفتار

    بھارت میں گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والا شخص گرفتار

    بہار: بھارت میں ایک شخص منت پوری کرنے کی کوشش میں حوالات پہنچ گیا، اپنے گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع نلندا میں منت پوری کرنے کی کوشش نے انواز احق نامی شخص گھر کی چھت پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا اس معاملے میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    انوار الحق نے پولیس کو بتایا کہ شادی کے بعد کئی سال تک بیٹے کی پیدائش نہ ہوئی تو اس نے منت مانگی تھی کہ اگر بیٹا پیدا ہوا تو وہ پاکستان جائے گا۔

    India-Pak-flag

    انوار الحق کا کہنا تھاکہ بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ منت پوری کرنے پاکستان نہ جاسکا تو اس نے اپنی منت پوری کرنے کیلئے گھر کی چھت پر پاکستان کا جھنڈا لگادیا۔

    پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر پاکستانی پرچم چھت سے اتار کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اہلِ محلہ کے رہائشیوں نے پاکستانی پرچم لہرانے پر مذکورہ شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    انوار الحق کی منت پوری ہوئی یا نہیں لیکن اس کی یہ خواہش نے اس کو حوالات ضرور پہنچ دیا ہے، اس سے قبل بھی پٹنہ میں مسلم تنظیم سے وابستہ لوگوں نے پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کی تھی۔

  • بہار : بارودی سرنگ دھماکے میں دس سیکورٹی اہلکار ہلاک

    بہار : بارودی سرنگ دھماکے میں دس سیکورٹی اہلکار ہلاک

    بہار : بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار کے اورنگ آباد ضلعے میں بارودی سرنگ دھماکوں میں سکیورٹی فورسز کے دس اہلکار ہلاک ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی شمال ریاست بہار کے اورنگ آباد ضلعے میں ماؤ نواز باغیوں نے بارودی سرنگ کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے اسپیشل سیل کوبرا پر حملہ کیا، جس میں دس سیکورٹی فورسز ہلاک ہوئے،جبکہ اسپیشل سیل کوبرا کی جوابی کارروائی میں تین ماؤ نواز باغی بھی مارے گئے.

    بہار کے آئی جی سنیل کمار کے مطابق ’پیر اور منگل کی درمیاني شب ہونے والے واقعے میں ماؤنواز باغیوں نے کئی دھماکے کیے جس میں سی آر پی ایف کے خصوصی دستے کوبراکے دس جوان ہلاک ہو گئے۔‘

    یاد رہے کہ بہار اور جھارکھنڈ کے علاوہ ماؤنواز باغی کئی دوسری ریاستوں میں بھی سرگرم ہیں.

    یاد رہے کہ اسپیشل یونٹ کوبرا کے خلاف باغیوں کا یہ بڑا حملہ تھا جس میں باغیوں کی جانب سے اس یونٹ کو نشانہ بنایاگیا،جس میں دس سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے.

    واضح رہے کہ کوبرا اسپیشل یونٹ کو جنگلوں میں ماؤنواز باغیوں کے خلاف لڑنے کے لیے بنایا گیا ہے.

  • بہار میں شکست نریندر مودی کی ہار ہے، امریکی اخبار

    بہار میں شکست نریندر مودی کی ہار ہے، امریکی اخبار

    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے ریاست بہار میں بی جے پی کی ہار کو وزیراعظم نریندر مودی کی شکست قرار دے دیا۔

    امریکہ اخبار نیویارک ٹائمز لکھتا ہے بھارتی ریاست بہارکےعوام نے نریندر مودی کی مذہبی منافرت کی پالیسی مستردکردی، بھارتی ریاست بہارکےاسمبلی انتخابات مودی کیلئےسبق ہیں۔

    اخبار کے مطابق مودی کاعام انتخابات میں لگایا گیا نعرہ ترقی سب کیلئےبری طرح ناکام رہا ہے، مودی حکومت میں معاشی ترقی کے وعدے کے بجائے مذہبی کشیدگی کوہوادی گئی۔

    امریکی اخبار کہتا ہے بہارمیں بی جےپی کی شکست دراصل مودی کی شکست ہے،امریکی اخبار کے مطابق مسلمانوں کی جانب سے اپیلوں کےباوجود مودی نے اپنی پارٹی کے لیڈروں کے نفرت انگیزبیانات نظراندازکیئے، مودی نے گائے کے گوشت پر ہونےو الے مسلمانوں کے قتل کے واقعات کی مذمت تک نہیں کی۔

    امریکی اخبار کہتا ہے وزیرا عظم نریندر مودی نےبہار کی الیکشن مہم میں مذہب کی بنیادپر تقسیم کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوئے،امریکی اخبار نے مودی سےنفرت پروری اور زہرآلودسیاست ترک کامطالبہ کیا ہے۔