Tag: بہاولنگر

  • دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، ضلع بہاولنگر میں صورت حال سنگین ہو گئی

    دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، ضلع بہاولنگر میں صورت حال سنگین ہو گئی

    چشتیاں (02 ستمبر 2025): پنجاب میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس کے باعث ضلع بہاولنگر میں صورت حال سنگین ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے شہر چشتیاں میں اس وقت دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس کی وجہ سے صورت حال خطرناک ہو گئی ہے، چشتیاں میں پانی کے تیز بہاؤ سے زمینی کٹاؤ جاری ہے، جب کہ موتیاں والا پتن اور موضع عظیم کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں۔

    بند ٹوٹنے سے 100 دیہات زیر آب آ گئے ہیں، اور سیکڑوں گھر تباہ ہو گئے، 10 ہزار ایکڑ زرعی رقبے پر تیار فصلیں دریا برد ہو گئیں، بستیوں کو ملانے والی مرکزی سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، مزید بستیوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کا خطرہ ہے۔

    سیلاب کا ایک اور الرٹ جاری، شدید طغیانی کا خطرہ، این ڈی ایم اے

    ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، جنھوں نے ریلیف کی اپیل کی ہے، ڈی ایس پی کی زیر قیادت ریسکیو ٹیم کا آپریشن جاری ہے، 80 فی صد سے زائد افراد اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔

    بہاولنگر میں بابا فرید پل اور بھوکاں پتن پل کے نیچے بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، سیلابی ریلے سے چاویکا اور بہادرکا کے بند ٹوٹ گئے ہیں، چک چاویکا، چک بہادرکا سمیت متعدد آبادیاں زیرِ آب آ گئی ہیں اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔

    چاویکا دریائے ستلج روڈ ٹوٹنے سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، ہیڈ سلیمانکی سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلا داخل ہو رہا ہے۔

  • فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانیوالا مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا

    فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانیوالا مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا

    بہاولنگر : فاسٹ فوڈ والوں کو سپلائی کیا جانیوالا مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم  نے بہاولنگر میں ریلوے گول چکر کے قریب بڑا چھاپہ مارا اور عارف والا روڈ سے سیکڑوں مردہ مرغیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کا گوشت شہر کے فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جا رہا تھا تاہم موقع پر موجود بھاری مقدار میں مردہ گوشت تلف کر دیا گیا۔

    دوسری جانب ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کیا اور میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کے ہمراہ 1,800 کلو بیمار مرغیاں تلف کردیں۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں کئی ٹن مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر گرفتار

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ 26 سپلائرز اور دکانوں پر 74 ہزار کلو مرغی چیک کی گئیں، سپلائرز کو بھاری جرمانے، برآمد شدہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیمار مرغیاں مارکیٹ کی مختلف دکانوں کو سپلائی کی جا رہی تھیں۔

  • بہاولنگر میں‌ 4 ماہ قبل اغوا ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ اصل میں کیا ہوا تھا؟ انکشاف

    بہاولنگر میں‌ 4 ماہ قبل اغوا ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ اصل میں کیا ہوا تھا؟ انکشاف

    بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں 4 ماہ قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس نے بتایا ہے کہ لیاقت علی نامی سیکیورٹی گارڈ کی لاش خود اس کے گھر کے صحن سے برآمد ہو گئی ہے، جس کی بیوی نے پولیس کو رپورٹ دی تھی کہ وہ اغوا ہو گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیاقت علی کے قتل کے جرم میں مقتول کی بیوی اور سوتیلے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ نعمت بی بی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا، پھر قاتل ماں بیٹے نے لاش کو صحن میں دفن کر کے اغوا کا ڈراما رچایا، اور جھوٹی ایف آئی آر درج کروا کر پولیس کو گمراہ کیا۔


    کراچی : مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو جان سے مار ڈالا، دوسرا زخمی


    بتایا جا رہا ہے کہ بہاولنگر میں تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش سے واردات بے نقاب کی ہے، پولیس نے لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے، تاہم ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ قتل کی وجوہ کیا تھیں اور مقتول کو کیسے قتل کیا گیا؟

    پولیس کا کہنا ہے کہ جرم کو چاہے کیسے بھی چھپانے کی کوشش کی جائے، اور پولیس کو کتنا ہی گمراہ کیا جائے، مگر جرم چھپ نہیں سکتا۔

  • گھمنڈ پور میں بھتہ خور ڈاکوؤں کی کارروائی، شہری نے 15 پر اطلاع دے دی

    گھمنڈ پور میں بھتہ خور ڈاکوؤں کی کارروائی، شہری نے 15 پر اطلاع دے دی

    بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے علاقے گھمنڈ پور کی حدود میں بھتہ خوری کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکو شہریوں سے بھتہ وصول کرنے پہنچے تھے جب کسی شہری نے 15 پر اطلاع دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس حکام نے کہا ہے کہ انھیں پندرہ پر بھتہ خور ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر وہ موقع پر پہنچ گئے، وہاں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے دوران شہریوں سے بھتہ طلب کرنے والا ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جسے اس کے ہی ساتھیوں کی چلائی گئی گولی لگی، اور وہ موقع ہی پر دم توڑ گیا۔

    پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، ہلاک ڈاکو کی شناخت مظہر عرف مظہری کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ 43 سنگین مقدمات میں ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر پولیس کو مطلوب تھا۔


    کوٹری میں بند گھر سے میاں، بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد


    دوسری طرف لاہور میں تھانہ ڈیفنس سی کی حدود سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک ڈاکٹر کو اغوا کر لیا ہے، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو مغوی کی جلد بازیابی کی ہدایت کی ہے، انھوں نے متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات میں جلد بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کرائی کی، ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا اغوا کی واردات ریڈ لائن ہے، ملزمان پکڑ کر رہیں گے۔

  • 12 گھنٹے سے  لاپتہ 4 سالہ بچے کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد

    12 گھنٹے سے لاپتہ 4 سالہ بچے کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد

    بہاولنگر : بستی آرائیاں میں 12 گھنٹے سےلاپتہ 4 سالہ بچے کی لاش ہمسائے کے گھر برآمد کرلی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی بستی آرائیاں سے گزشتہ بارہ گھنٹے سے لاپتہ لڑکے کی لاش برآمد کر لی گئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ چار سالہ محسن کی لاش ہمسائے کے گھر سےملی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطہ کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    ڈی پی او حافظ کامران اصغر کے نوٹس پر مقدمہ درج کیا گیا تاہم بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

  • پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد اور فائرنگ سے شہری جاں بحق

    پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد اور فائرنگ سے شہری جاں بحق

    بہاولنگر: پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا، سب انسپکٹر، اے ایس آئی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے بعد چک باہو ساڑھو میں درخواست پر شہری کو اہلکارتھانے پابند کرنے گئے، شہری کے پیش ہونے سے انکار پر جھگڑا ہوا، اہلکاروں نے بٹ مارے، پولیس اہلکاروں نے تلخ کلامی اور تشدد کے بعد مبینہ طور پرفائرنگ بھی کی۔

    شہری اشتیاق پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد اور فائرنگ سے دم توڑگیا، ڈی پی او کے نوٹس لینے کے بعد سب انسپکٹر زمان اور اے ایس آئی سلیم مہار کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    کراچی میں پولیس اہلکاروں نے شہری کے گھرپرقبضہ کرلیا

    پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل عظیم سمیت دیگر 6 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آردفعہ 302 اور 109 ت پ کے تحت درج کی گئی۔

    شہری کی ہلاکت پر مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے مزید بتایا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-police-officer-firing-suspect-arrested/

  • زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا

    زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا

    بہاولنگر: زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے نو جوان بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کیا۔

    پولیس  کا کہنا ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار  ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

  • مسافر بس اور وین میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    مسافر بس اور وین میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بہاولنگر میں مسافر بس اور وین کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ بہاولنگر میں ہارون آباد روڑ پر اڈا گجیانی کے قریب پیش آیا، تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی ہائی ایس وین سے ٹکرا گئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے مسافر بس بہاولنگر سے ہارون آباد جارہی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا جس میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

    اس سے قبل کوٹ ادو میں سنانواں کے قریب مسافر وین کو خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

    ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حادثے میں 12 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے  جنہیں کوٹ ادو اور سنانواں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا لیکن زخمی افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی۔

  • شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

    شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

    فورٹ عباس: بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس کھچی والا میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

    اس سے قبل گوجرانوالہ میں غربت سے تنگ شوہر نے بیوی کو قتل کر کے نہر میں چھلانگ لگا دی تھی۔

    پولیس کے مطابق ماں کو بچانے کی کوشش میں بیٹا بھی زخمی ہو گیا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے نہر میں چھلانگ لگا دی، ملزم کی لاش کو نہر سے نکال لیا ہے۔

    بیٹے نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ غربت کی وجہ سے ماں باپ میں جھگڑا رہتا تھا۔

  • بہاولنگر : 9 سالہ بچی کی زبردستی وٹہ سٹہ پر 45 سالہ شخص سے شادی

    بہاولنگر : 9 سالہ بچی کی زبردستی وٹہ سٹہ پر 45 سالہ شخص سے شادی

    بہاولنگر : باپ نے اپنی 9 سالہ بچی کی زبردستی وٹہ سٹہ پر 45 سالہ شخص سےشادی کرادی ، پولیس نے والد سمیت چار افراد کیخلاف زبردستی شادی کا مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں 9 سالہ بچی کی زبردستی وٹہ سٹہ پر پینتالیس سالہ شخص سے شادی کرانے کے معاملے پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے دارالامان کا دورہ کیا۔

    حنا پرویز بٹ نے نو سالہ بچی آمنہ سے ملاقات کی، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے آمنہ کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

    نو سالہ آمنہ کی شادی اس کے باپ نے وٹہ سٹہ پر پینتالیس سالہ شخص سے کردی تھی، شوہر کے تشدد سے تنگ نابالغ لڑکی نے پولیس سے رجوع کیا تھا۔

    پولیس نے والد سمیت چار افراد کیخلاف کم عمری میں زبردستی شادی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق آمنہ کو خاوند آٹھ ماہ تک تشدد کا نشانہ بناتا رہا، زبردستی شادی کا شکار نو سالہ آمنہ خاوند کے تشدد سے گھر چھوڑ آئی تھی۔