Tag: بہاولنگر

  • بیٹی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں کا بہیمانہ تشدد، خاتون جاں بحق

    بیٹی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں کا بہیمانہ تشدد، خاتون جاں بحق

    بہاولنگر میں بچی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خادم آباد کالونی میں پیش آیا، جہاں شوہر اور سسرالیوں نے بیٹی پیدا ہونے پر بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شمائلہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی، تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد مرکزی ملزم مقتولہ کے خاوند کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی بیٹی کی پیدائش پر سسرالیوں نے خاتون پر تشدد کیا تھا، صوبہ پنجاب کے ضلع شکر گڑھ میں مبینہ طور پر بیٹا نہ پیدا کرنے پر سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زہر بھی پلاکر نیم مردہ حالت میں میکے کے باہر پھینک کر چلے گئے تھے۔

    خاتون کی والدہ نے بتایا تھا کہ بیٹی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، ڈیڑھ ماہ کی بچی ہے، بیٹا نہ پیدا کرنے پر تشدد کیا گیا، سسرالیوں نے زہر دے کر گھر کے باہر پھینکا اور چلے گئے۔

  • تنگ کرنے سے منع کرنے پر لڑکے نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

    تنگ کرنے سے منع کرنے پر لڑکے نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

    بہاولنگر : تنگ کرنے سے منع کرنے پر لڑکا لڑکی پر تیزاب پھینک کرفرارہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں تنگ کرنے سے منع کرنے پر لڑکے نے لڑکی پرتیزاب پھینک دیا ، ڈھانی ملاپرمیں گھر سے واپس جاتے ہوئے ملزم نوید نے تیزاب پھینکا۔

    پولیس نے بتایا کہ تیزاب سےلڑکی کاچہرہ ،گردن اوردیگرحصےمتاثرہوئے تاہم والد کی مدعیت میں تھانہ ڈونگہ بونگہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر میں تیزاب گردی کےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرنےکاحکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    جس کے بعد پولیس نے تنگ کرنے سے منع کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے کو گرفتار کرلیا گیا، ڈی پی او نے کہا کہ ملزم نویدکوتھانہ ڈونگہ بونگہ منتقل کردیا،سخت کارروائی کریں گے۔

  • کیمیکل ڈور تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ، مالک گرفتار

    کیمیکل ڈور تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ، مالک گرفتار

    پولیس نے عدلانہ چوک میں کیمیکل ڈور تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عدلانہ چوک میں کیمیکل ڈورتیارکرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ بہاولنگر میں کیمیکل ڈور بنانےوالی فیکٹری کے مالک طارق کو حراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ فیکٹری سے کیمیکل ڈورکی درجنوں چرخیاں قبضہ میں لے لی گئی ہیں جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    فیکٹری سے کیمیکل ڈور، کانچ پاؤڈر اور رولنگ و کلرمشین سمیت جدید سامان برآمد کیا گیا۔ یہاں سے کیمیکل ڈور تیار کرکے مختلف شہروں میں بھیجی جاتی تھیں۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم قصور کا رہائشی ہے، اس نے پولیس کارروائی سے بچنے کیلئے بہاولنگر میں فیکٹری بنا رکھی تھی۔

  • یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    بہاولنگر: اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کرنے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ کو رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھی ملزمان کی مدد سے اغوا کیا۔ رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کے ہمراہ اغوا کرکے طالبہ سے متعدد بار زیادتی کی۔

    بہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے میں ملزمان نے طالبہ کی ویڈیو اور تصاویر بنائیں جبکہ لڑکی سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے بھی لگوائے۔

    پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے ویڈیو اورتصاویر بھی بنائیں۔

  • ویڈیو: 5 بچوں کی ماں کو فون پر تنگ کرنے پر نوجوان کی پٹائی

    ویڈیو: 5 بچوں کی ماں کو فون پر تنگ کرنے پر نوجوان کی پٹائی

    بہاولنگر: 5 بچوں کی ماں کو فون پر تنگ کرنے پر نوجوان کی پٹائی کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    پنجاب کے شہر بہاولنگر میں ایک نوجوان 6 روز سے ایک خاتون کو فون پر تنگ کر رہا تھا، جس پر خاتون نے اسے ملنے کے بہانے بلا کر پٹائی کروا دی۔

    رپورٹس کے مطابق بہاولنگر کے علاقے راجے والی بستی کا رہائشی ندیم نامی اوباش نوجوان موبائل فون پر خاتون کو چھ روز سے تنگ کر رہا تھا، تاہم ایک شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کرنا اسے اس وقت مہنگا پڑا جب خاتون نے ملنے کے بہانے اسے بلوا کر مین شاہراہ پر سرعام اس کی چھترول کر دی۔

    خاتون نسیم بی بی 5 بچوں کی ماں ہے، جب ملزم اس سے ملنے آیا تو خاتون اور اس کے گھر والوں نے اسے پکڑ کر خوب پٹائی کی، اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • پولیس اہلکار نے خاتون کو چاقو کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    پولیس اہلکار نے خاتون کو چاقو کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    بہاولنگر : قانون کے رکھوالے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں پولیس اہلکار  نے دیگر ملزمان کے ساتھ خاتون کو چاقو کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    ملزم نے طارق کالونی کی رہائشی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر پولیس لائن بلایا، اہلکار نصیر اور اس کے دیگر ساتھی خاتون کو گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

    ملزمان نے چاقو کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیو بھی بنائی، ملزم اہلکار نے خاتون کو دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیوز وائرل کردوں گا۔

    حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو ستلج پارک میں پھینک کر چلے گئے، ڈی پی او نصیب اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس اہلکار کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان تاحال فرار ہیں۔

  • لیبیا سے ڈنکی کے ذریعے اٹلی انسانی اسمگلنگ کرنیوالے گینگ کا کارندہ گرفتار

    بہاولنگر : ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ایف آئی اے ٹیم نے محلہ نظام پورہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیبیا سے ڈنکی کے ذریعےاٹلی انسانی اسمگلنگ کرنیوالے گینگ کےکارندے کو گرفتار کرلیا۔

    خالد عمر فاروق گینگ کے ملزم عثمان کوایف آئی اے نے گرفتار کرلیا، گینگ نے 3 نوجوانوں کو 24 لاکھ لیکر لیبیا سے اٹلی بھجوایا تھا اور لیبیا پہنچنے کے 5 ماہ بعد نوجوانوں کا گھر والوں سےرابطہ منقطع ہوگیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گھر والوں کو بتایا نوجوانوں کولیبیا پولیس نے گرفتارکرلیاہے ، ملزمان نے نوجوانوں کی واپسی کیلئے اہلخانہ سے 30لاکھ مزید طلب کئے، جس پر ایک نوجوان کی والدہ نےملزمان کو مزید 27 لاکھ روپے دیئے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان نے پھر بھی رابطہ نہیں کروایااورمزیدرقم کاتقاضاکیا، ملزمان نےنوجوانوں کےاہلخانہ کودھمکی دی رقم نہ دی توانہیں قتل کرادیں گے۔

    متاثرین نےکارروائی کےلئےایف آئی اےکودرخواست دی اور ایف آئی اےنےکارروائی کرکےملزمان کیخلاف کیس درج کرکے کارروائی کی۔است

  • بہاولنگر: ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ، 2 جوان جاں بحق

    بہاولنگر: ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ، 2 جوان جاں بحق

    بہاولنگر : روجھاں والی موڑپرملزمان کاتعاقب کرنیوالی ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں2 جوان جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں روجھاں والی موڑپرملزمان کا تعاقب کرنیوالی ایلیٹ فورس کی تیزرفتارگاڑی دھند کے باعث سیم نالےمیں جا گری۔

    جس کے باعث ایلیٹ فورس کےدوجوان جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں حوالدار محمد کاشف اور ڈرائیور کانسٹیبل رضوان شوکت شامل ہیں۔

    زخمی اہلکار کانسٹیبل عبداللہ طارق،محمود، کانسٹیبل ماجد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد کاشف اور ڈرائیور کانسٹیبل رضوان شوکت نے فرض کی راہ میں جان دی۔

    عثمان انور نے ایلیٹ فورس کےزخمی جوانوں کوعلاج کی بہترین سہولت فراہمی کا حکم دیتے ہوئے ڈی پی اوبہاولنگرکو شہید ہونے والوں کےاہلخانہ سے رابطے کی ہدایت کردی۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنےوالےہمارےماتھےکاجھومرہیں، شہیدہونےوالےبہادرسپوتوں کے اہل خانہ کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔

  • بد بخت بیٹے نے بزرگ ماں کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں

    بد بخت بیٹے نے بزرگ ماں کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں

    بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں ایک بد بخت بیٹے نے بزرگ ماں کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے میں بزرگ والدین پر تشدد کا ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، حافظ والا میں بد بخت بیٹے نے چند مرلے زمین کی خاطر اپنے ضعیف والدین پر تشدد کیا، اور انھیں گھر سے نکال دیا۔

    سنگ دل ملزم نے بزرگ ماں کے سر کے بال کاٹ دیے اور بھنویں بھی مونڈ دیں، پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے بیوی اور بیٹے کی مدد سے بزرگ والدین کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او کے حکم پر تھانہ صدر پولیس نے والدہ کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم فرار ہو گیا ہے، متاثرہ خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ بیٹے کے ظلم کی وجہ سے وہ اپنے ہی گھر میں داخل نہیں ہو سکتے۔

    بیٹے کا ظلم بیان کرتے ہوئے والدین آب دیدہ ہو گئے، والدین نے اپیل کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمیں ظالم بیٹے سے تحفظ دلوائیں۔

  • بہاولنگر، 150 کلو میٹر کے دریائی بیلٹ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

    بہاولنگر، 150 کلو میٹر کے دریائی بیلٹ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

    بہاولنگر: دریائے ستلج میں بھوکاں پتن کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار 389 کیوسک ہو گئی ہے، اور 150 کلو میٹر کے دریائی بیلٹ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے نقصانات سے متعلق سرکاری اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، سیلاب سے ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو کر نقل مکانی کر چکے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب کے باعث ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، 17 ہزار 549 گھروں کو مکمل یا جزوی طورپر نقصان پہنچا، 157 دیہات سیلابی پانی سے متاثر ہوئے۔

    متعدد عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے اور رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، حفاظتی بند اور سڑکیں ٹوٹنے سے 100 سے زائد آبادیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے، درجنوں آبادیاں تاحال پانی کی لپیٹ میں ہیں۔

    دریائی علاقے میں قائم 43 اسکول سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے، سیلاب زدہ علاقوں کے 18 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی متاثر ہے، ریسکیو ٹیموں نے پانی میں پھنسے 13 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم 30 فلڈ ریلیف کیمپس میں سہولیات کی فراہمی جاری ہے، متاثرین بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں، جب کہ نقل مکانی کرنے والے افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔