Tag: بہاولنگر

  • بھائی کی پسند کی شادی کی سزا، پنچایت نے بہن کو ونی کردیا

    بھائی کی پسند کی شادی کی سزا، پنچایت نے بہن کو ونی کردیا

    بہاولنگر: پنچائیت کے فیصلے نے انسانیت کاسر شرم سے جھکادیا، بھائی کی پسند کی شادی کی سزا بہن کو دے ڈالی، لڑکی کے ساتھ چار روز تک زمیندارکے ڈیرے پر اس کی آبروریزی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنچایت نے ظالمانہ فیصلہ دے کرانسانیت کو بھی شرمندہ کردیا، بھائی کی پسند کی شادی کی سزا بہن کو دے ڈالی، بہاولنگرکے نواحی گاﺅں چک نو ر محمد بھنگراں کے رہائشی فیاض نے اپنے گاﺅں کی پروین نامی لڑکی سے عدالت میں اپنی پسند کی شادی کی تھی۔

    شادی کے خلاف گاﺅں کے وڈیرے نے اپنے ڈیرہ پر عدالت لگالی، علاقے کے بااثر زمیندار محمد علی چشتی اورعباس نمبردار نے لاقانونیت کا فیصلہ سنایا۔

    پنچائیت نے فیصلہ دیا کہ فیاض کی سترہ سالہ بہن کو ونی کردیا جائے، سرپنچوں نے تسلیم بی بی کا نکاح خدا یار کے ساتھ زبردستی نکاح کروا دیا، گن پوائنٹ پر نکاح نامے پر انگوٹھے بھی لگوالیے۔

    سرپنچ کے حکم پر ملزمان محمد اقبال، بارش ،ظہور احمد ،حاکم علی سمیت پندرہ مسلح افراد نے فیاض کی بہن 17سالہ تسلیم بی بی کو گھر سے اٹھا لیا ملزمان تسلیم بی بی کو برہنہ کر کے پورے گاﺅں میں گھماتے رہے۔

    تسلیم بی بی کے ساتھ دو افراد چار روز تک اجتماعی آبروریزی بھی کرتے رہے اور موبائل فون پر اس کی چیخ و پکار اس کے والد کو سناتے رہے۔

    پنچایت نے حکم سنایا کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والا فریق پچاس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرے گا ونی کی جانے والی تسلیم بی بی اور اس کا خاندان پنچایت اور ملزمان کے خوف سےگھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

    متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • بہاولنگر: سرکلر روڈ پر سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

    بہاولنگر: سرکلر روڈ پر سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

    بہاولنگر: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں عمارت کے اندر زور دار سلنڈر دھماکہ ہوا جس سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 6 جاں بحق ہوگئے۔

    دھماکہ بہاولنگر کے علاقے سرکلر روڈ پر ہوا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتیں لزر اٹھیں جبکہ نیچے کھڑی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکہ جس عمارت کے اندر ہوا اس عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا۔

    واقعے کے بعد اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکالنا شروع کر دیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے میں متعدد لوگ دب گئے۔ ریسکیو ڈسٹرکٹ انچارج شرافت علی کے مطابق تاحال ملبے سے 6 لاشوں اور 10 زخمی افراد کو نکال لیا گیا ہے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    جائے وقوعہ پر مزید امدادی کام جاری ہے۔

  • ادویہ سازکمپنیوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    ادویہ سازکمپنیوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    لاہور/ ملتان / بہاولنگر: پنجاب میں فارما انڈسٹری کی ہڑتال کے باعث میڈیکل اسٹور پر تالے پڑے ہوئے ہیں، مریضوں کے اہل خانہ ادویات کے لئے رل گئے، وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کسی سے بلیک میل نہیں ہونگے، بعد ازاں لاہور دھماکے کے بعد دوا ساز کمپنیوں نے ہڑتال کی کال واپس لے کر کل سے کاروبار شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور ، ملتان بہاولنگر سمیت دیگر شہروں میں دوا ساز کمپنیوں کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیکل اسٹورز بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ادویات نہ مل سکیں۔

    lhr-post-01

    کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث لاہور کے میوسپتال کے باہرمیڈیکل اسٹوربند ہیں جبکہ میڈیکل سٹور پر ہڑتال کے بینرز لگادئیے گئے، چشتیاں میں بھی میڈیکل سٹور بند ہیں اوربازار میں ہی احتجاجی کیمپ شروع کردیا۔ادھرسندھ کے دوا سازوں اور دوا فروخت کرنے والوں نے بھی بحران میں کودنے کا فیصلہ کرلیا۔

    کراچی میں پیر کو ہول سیل مارکیٹ اور ڈسٹری بیوشن بند رہیں۔لاہور میں دوا ئیں تیاراور فروخت کرنے والوں کی تنظیمیں ہڑتال کے معاملے پر2دھڑوں میں بٹ گئیں، پنجاب حکومت اور دوا ساز کمپنیوں کے تنازع میں مریض رل گئے۔

    lhr-post-02

    پنجاب میں سارا دن مریض دوائی کے لیے تڑپتے رہے اور لواحقین پریشان ہوتے رہے لیکن پنجاب حکومت اور دوا ساز کمپنیوں کے مالکان اپنی اپنی ضد پر اڑے رہے لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کے لواحقین اپنے پیاروں کو تکلیف میں دیکھ کر دن بھر میڈیکل اسٹورز کے چکر لگاتے رہے پنجاب حکومت اپنی ضد پر اڑی ہے کہ جعلی ادویات بنانے والوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونگے۔

    صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ترکی سمیت افغانستان سے ادویات منگوا لیں گے لیکن جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

     یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی نے8 فروری کوڈرگ ایکٹ 1976کا بل منظور کیا تھاجس کے تحت غیر معیاری دوا سازی پر6 ماہ سے 5 سال تک قید اور ایک کروڑ سے 5 کروڑ روپے تک جرمانہ، کوالیفائیڈ پرسن کے موجود نہ ہونے پر30 دن سے5 سال تک قید اور5 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

    ادھرسندھ میں بھی دوا ساز اور دوا فروخت کرنے والوں نے بحران میں کودنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صدر ہول سیل کیمسٹ ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں پیر کو ہول سیل مارکیٹ اور ڈسٹری بیوشن بند رہیں۔ ایسوسی ایشن کے رہنما سعید اللہ والا نے کہا کہ لاہورمیں سندھ کے بارے میں اہم فیصلے ہوں گے۔

     تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لاہو رمیں مال روڈ پر ہونے والے دوا ساز کمپنیوں کے مظاہرے کے دوران خود کش دھماکے کے بعد میڈیسن مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    دوا ساز کمپنیوں نے ہڑتال کی کال واپس لے کر کل سے کاروبارمعمول کے مطابق شروع  کرنےکی یقین دہانی کرادی ہے۔

  • بہاولنگر : پولیس اور ڈاکوؤں کا ڈرامائی اندازمیں مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

    بہاولنگر : پولیس اور ڈاکوؤں کا ڈرامائی اندازمیں مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

    بہاولنگر : تھانہ صدر کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں متعدد ڈکیتی، قتل اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو مارے گئے، پوسٹ مارٹم کے لئے لاشیں ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان یوسف ماچھی اور یعقوب ماچھی کو تھانہ مدرسہ سے تھانہ میکلوڈ گنج شفٹ کر رہی تھی کہ ڈرامائی انداز میں تھانہ گھمنڈ پور کے علاقہ میں چھ مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا اور دونوں زیرحراست ملزمان کو چھڑا کر لے گئے.

    ملزمان نے اس دوران پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا اور اپنے ساتھ لے گئے، بعد ازاں پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو تھانہ صدر کے دریائی علاقہ بہادر کا شرقی میں پولیس اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا.

    فائرنگ کے نتیجے میں ڈکیتی قتل اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو یوسف ماچھی اور یعقوب ماچھی جو کہ دونوں سگے بھائی تھے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

    پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

     

  • بہاولنگر: غیرت کے نام 5سالہ بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    بہاولنگر: غیرت کے نام 5سالہ بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    بہاولنگر غیرت کے نام پر باپ نے پانچ سالہ بیٹی اور بیوی کو ساتھی کی مدد سے بے دردی سے قتل کر دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تھانہ صدر کے علاقے چک گروسر میں ندیم نامی نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنے ساتھی ملزم کی مدد سے پانچ سالہ معصوم بیٹی ساجدہ اور بیوی خورشیدہ بی بی کو وحشیانہ طور پر تشدد کر کےقتل کر دیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل کر لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ اسپتال منتقل کر دیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل ملزم ندیم کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔