Tag: بہاولپور چڑیا گھر

  • چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے  میں نوجوان کی ہلاکت ، معاملے میں نیا موڑ

    چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے میں نوجوان کی ہلاکت ، معاملے میں نیا موڑ

    بہاولپور: چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر والد نے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام لگا دیا اور کہا پولیس اور ڈپٹی کمشنر نے بیان نہ دینے کیلئے دھمکیاں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے چڑیاگھرمیں شیروں کے پنجرے سے نوجوان کی لاش ملنے کا واقعے میں نیا موڑ آگیا۔

    نوجوان بلاول کے والد نے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے بلاول کو قتل کیا گیا، پولیس اور ڈپٹی کمشنر نے بیان نہ دینے کیلئے دھمکیاں دیں،میراموبائل فون بند کروایا۔

    والد جاوید کا کہنا تھا تھا کہ مجھے پولیس حصار میں لاش سمیت بہاولپور سے باہر چھوڑا گیا، مجھے بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی نہیں دی گئی، میں نے قانونی کارروائی نہ کرنے کا کوئی بیان نہیں دیا۔

    نوجوان کے والد نے کہا کہ بلاول قتل سے 2 روز قبل گوجرہ میں ماموں کے گھر پر تھا، شیر رات میں پنجرے کے اندر لاک ہوتے ہیں، بلاول کیسے پہنچا؟ بلاول پر شیروں نے حملہ کیا تو سیکیورٹی عملے نے چیخ وپکارکیوں نہیں سنی؟

  • بہاولپور : چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے سے ملنے والی لاش کس کی تھی؟

    بہاولپور : چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے سے ملنے والی لاش کس کی تھی؟

    بہاولپور : چڑیا گھر شیروں کے پنجرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، ہلاک شخص کی شناخت محمد بلاول کے نام سے ہوئی اور وہ 3مقدمات میں مطلوب نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا، شیروں کا شکارہونیوالے شخص کی شناخت ہوگئی۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہلاک شخص کی شناخت محمد بلاول کے نام سے ہوئی، وہ لاہورکارہائشی تھا۔

    اس کے ساتھ ہی بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیروں کاشکارہونیوالا 3 مقدمات میں مطلوب نکلا، ہلاک شہری کیخلاف لاہور میں3مقدمات درج تھے۔

    گذشتہ روز بہاولپور کے چڑیا گھر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بنگال ٹائیگر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش ملی تھی۔

    چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صبح گوشت ڈالنے گئے تو وہاں لاش پڑی تھی، بتایا جارہا ہے کہ جان سے جانے والا شخص نشے کا عادی تھا، اور عمر پچیس سال کے لگ بھگ ہے۔

    اس واقعے کے بعد چڑیا گھر کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں، جاں بحق شخص رات کے وقت چڑیا گھر کے احاطے میں کیسے داخل ہوا، جنگلے تک کیسے پہنچا، بنگال ٹائیگرز کے پنجرے میں داخل کیسے ہوا، کیا اس کو کسی نے دھکا دیکر پنجرے میں پھینکا۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وائلڈ لائف اور کمشنربہاولپور سے رپورٹ طلب کی تھی۔

    بعد ازاں سیکرٹری جنگلات اور کمشنر نے تحقیقائی کمیٹی تشکیل دی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عثمان بخاری کا کہنا تھا کہ نائٹ ڈیوٹی پرپانچ چوکیدار اور ایک سپروائزر ہوتا ہے، گیٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں، تحقیقات میں فوٹیجز سے بھی مدد لی جائے گی۔

  • چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش برآمد

    چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش برآمد

    بہاولپور: چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، نامعلوم شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش ملی، انتظامیہ نے بتایا کہ صبح ٹائیگر کے پنجرے میں گوشت ڈالنے گئے تو وہاں لاش پڑی تھی، واقعہ ممکنہ طورپر رات کو پیش آیا۔

    چڑیاگھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کررہےہیں شہری پنجرےمیں کیسےداخل ہوا، جس پنجرے سے شہری کی لاش ملی وہاں چار ٹائیگرموجودہیں۔

    ٹائیگر کے پنجرے سے ملنے والے لاش عملےکےکسی شخص کی نہیں، نامعلوم شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ تحقیقات کر رہے ہیں۔

    ڈی سی بہاولپور ظہیر انور نے بتایا کہ فرانزک ٹیم کو چڑیا گھر طلب کرلیاگیا ہے ، چڑیاگھر انتظامیہ کے مطابق ان کا عملہ پورا ہے اور عوام کی طرف سے بھی کسی شہری کے لاپتہ ہونے کاواقعہ رپورٹ نہیں ہوا، بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ رات کے کوئی شخص پنجرے میں داخل ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چڑیاگھرسے ملنےوالےشخص کی لاش ناقابل شناخت ہے، فرانزک ٹیمیں لاش کی شناخت کیلئےنمونے لے رہی ہیں، ڈی این اےکےبعد نادرا کی مدد سے شناخت ممکن ہوگی۔