Tag: بہاولپور

  • ہرن کے غیر قانونی شکار میں معاونت، وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے 6 افسران معطل

    ہرن کے غیر قانونی شکار میں معاونت، وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے 6 افسران معطل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں ہرن کے غیر قانونی شکار میں معاونت کرنے والے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے 6 افسران معطل کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہرن کا غیر قانونی شکار کروانے والے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے 6 افسران معطل کردیے گئے، افسران کو سیکریٹری جنگلات کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی ہدایت پر معطل کیا گیا۔

    محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ افسران نے بہاولپور جنگل میں ہرن کا شکار کرنے میں پشت پناہی کی تھی، افسران ہرن کے گوشت کا کچھ حصہ اپنے لیے لے کر جا رہے تھے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل کوہستان میں بھی ہرن کے شکار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو کے مطابق شکار ہونے والے ہرن نایاب نسل کے تھے۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وائلڈ لائف کے 3 افسران کو انکوائری پر تعینات کیا گیا تھا، حکام کا کہنا تھا کہ نایاب ہرنوں کو بے دردی سے شکار کیا گیا ہے، شکار سندھ کی حدود میں ہوا تو محکمہ قانونی کارروائی کرے گا۔

  • بہاولپور میں  18 سالہ لڑکی  اغوا ،  مزاحمت  پر باپ زخمی

    بہاولپور میں 18 سالہ لڑکی اغوا ، مزاحمت پر باپ زخمی

    بہاولپور : اغوا کاروں نے 18 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے باپ زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں تھانہ قائم پور کی حددو میں 18 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔

    مزاحمت کرنے پر اغوا کاروں کی فائرنگ سے لڑکی کا باپ زخمی ہوگیا ، زخمی محمدرمضان کوتحصیل ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا

    واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی بازیابی کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب مظفرگڑھ میں رکشے میں سوار ہونے والی 16 سالہ لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    ،پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی حاجی واہ سے نورکبڑا جارہی تھی کہ اس دوران مبارک پور میں رکشہ ڈرائیور نے ویرانے میں لیجاکر مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

  • وزیراعظم  آج بہاولپور میں  نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے

    وزیراعظم آج بہاولپور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے، صحت کارڈ اجرا سے پنجاب میں مستفید گھرانوں کی تعداد میں 63 فیصد ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج بہاولپور ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

    صحت کارڈ اجرا سے پنجاب میں مستفید گھرانوں کی تعداد میں 63 فیصد ہوجائے گی۔

    قومی صحت کارڈ حکومت کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہے ، جس کے تحت 10لاکھ روپے تک علاج سرکاری و منتخب نجی اسپتالوں میں مفت میسر ہوگا۔

    خیال رہے صحت کارڈ کا اجرا کے پی، پنجاب، اسلام آباد، تھرپارکر ، گلگت بلتستان اورآزادجموں وکشمیر میں کیاجاچکاہے جبکہ بہاولپور ڈویژن میں رحیم یارخان، بہاولپور اور بہاولنگر شامل ہیں۔

    واضح رہے قومی صحت کارڈ مندرجہ ذیل بیماریوں کی صورت میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

    امراض قلب
    ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیاں جن میں اسپتال میں داخل ہونا پڑے
    حادثاتی چوٹیں
    سڑک کا حادثہ
    ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ
    جلنے کا علاج
    اعصابی نظام کا علاج
    گردوں کا علاج اور پیوند کاری
    سرطان
    تھیلیسیمیا
    یرقان
    حمل یا زچگی

    حکومتی ویب سائٹ پر ان تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کی فہرست جاری کی گئی ، جو قومی صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کارڈ صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر کے لیے جاری کیا جاچکا ہے، تاہم مختلف ڈویژنز میں اس کی رجسٹریشن فی الحال فعال نہیں۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ 31 مارچ تک ملک بھر میں اس کی رجسٹریشن فعال ہوجائے گی جس کے بعد ملک کے تمام شہری مفت علاج کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

  • افسوسناک واقعہ ، سڑک کراس کرتے 3 بچے ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق

    افسوسناک واقعہ ، سڑک کراس کرتے 3 بچے ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق

    بہاولپور: سڑک کراس کرتے ہوئے تین بچے ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے ، تینوں بچے اسکول سے گھر واپس جارہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تھانہ مسافرخانہ کےقریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں قومی شاہراہ کراس کرتے ہوئے تین طالب علم ٹرک کی زد میں آگئے۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں تینوں بچےجاں بحق ہوگئے ، .تینوں بچے ا سکول سے گھرواپس جارہےتھے،جاں بحق علیزہ اورکرن کی عمریں دس سے پندرہ سال اورعرفان کی عمر بارہ سال ہے۔

    علاقہ مکینوں نے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد زخمی ٹرک ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

    اہل علاقہ اورورثا نے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول انتظامیہ کو چھٹی کے وقت روڈ کراس کروانی چاہیے۔

  • پروفیسر کے قاتل کو سزائے موت مل گئی

    پروفیسر کے قاتل کو سزائے موت مل گئی

    بہاولپور: انسداد دہشت گردی عدالت نے کالج کے پروفیسر کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے کالج کے پروفیسر کے قاتل خطیب حسین کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

    مجرم کو قتل کے لیے اکسانے والے دوسرے ملزم ظفر حسین کو بھی سزا سنائی گئی، مجرم ظفر حسین کو 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

    مرکزی مجرم نے مارچ 2019 میں کالج میں دوران کلاس اپنے پروفیسر کو قتل کیا تھا۔ پروفیسر خالد حمید صادق ایجرٹن کالج کے پروفیسر تھے۔

    بہاولپور کے ایس ای کالج کے طالب علم خطیب حسین کو پولیس نے حراست میں لے کر واقعے کی ایف آئی آر درج کی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خطیب حسین نے 21 مارچ کی صبح کو چھریوں کے وار کر کے اپنے پروفیسر کو قتل کیا، جس کے بعد اسے موقع سے ہی گرفتار کیا گیا۔

    پروفیسر خالد حمید ایس ای کالج کے شعبہ انگریزی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تھے، واقعے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے طالب علم کو پکڑ لیا تھا اور اس کے بیان کی ویڈیو بھی بنائی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دے دی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دے دی۔دونوں شہروں میں سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائےگا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیکرٹریٹ کے ماڈل تیار کیے، دونوں سول سیکرٹریٹ کو جدید ترین طرز پر تعمیر کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے،حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق حکومتیں وعدوں پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلاتی رہیں،سابق دور میں جنوبی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیا گیا،جنوبی پنجاب کے فنڈز من پسند ضلعوں پر خرچ کیے گئے،جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص فنڈ صرف وہاں ہی خرچ ہوں گے۔

    فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں،فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔

  • کنڈیارو میں کھڑی کار کو بس کی ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

    کنڈیارو میں کھڑی کار کو بس کی ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

    نوشہروفیروز: کنڈیارو میں ٹول پلازہ پر کھڑی کار کو ایک بس نے ٹکر مار دی، جس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے شہر کنڈیارو میں ایک بس نے ٹول پلازہ پر کھڑی کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کنڈیارو کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت کار اور بس سکھر جا رہے تھے، کار کے مسافر ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس دے رہے تھے، کہ پیچھے سے تیز رفتار بس اس پر چڑھ دوڑی۔

    پنجاب کے شہر بہاولپور کے علاقے لال سوہانرا کے قریب بھی ایک حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں، یہ حادثہ بس، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا، ریسکیو کا کہنا ہے کہ ٹرک میں پھنسے ڈرائیور کو باڈی کاٹ کر نکالا جا رہا ہے۔

    ادھر لاہور کے علاقے پھول نگر بائی پاس کے قریب بھی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ مقدس کے نام سے ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب میں شاہراہوں پر دھند کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں، ٹریفک حکام کی جانب سے گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نہایت احتیاط سے کام لیں، تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

  • جاسوسی کے لیے پاکستان میں داخل ہونے والے 2 بھارتی گرفتار

    جاسوسی کے لیے پاکستان میں داخل ہونے والے 2 بھارتی گرفتار

    بہاولپور: جاسوسی کے لیے پاکستان میں داخل ہونے والے 2 بھارتیوں کو چولستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولپور کے شہر یزمان کے ایک علاقے سے 2 بھارتی باشندے گرفتار کر لیے گئے ہیں، پولیس نے غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    گرفتار شدہ بھارتی شہریوں میں پرشانت وائندم ولد بابو راؤ اور وری لعل ولد صوبی لعل شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھارتی باشندوں کے خلاف ایل اوسی کی خلاف وزری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پرشانت کا تعلق بھارتی شہر حیدر آباد جب کہ وری لال کا تعلق ریاست مدھیہ پردیش سے ہے۔

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ دونوں بھارتی شہری بغیر دستاویز اور پاسپورٹ پاکستان میں آئے، بھارتی شہریوں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں دس سال سے مقیم بھارتی شہری پکڑا گیا

    پولیس کی جانب سے ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پرشانت اور دری لعل کا راہداری ریمانڈ منظور ہونے کے بعد انھیں ایف آئی اے ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ رواں برس 2 اگست کو بھی گوجرانوالہ سے ایک بھارتی شہری پنجم تیواری کو گرفتار کیا گیا تھا، اس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ دس سال سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے، پنجم تیواری نے مسلمان ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ اس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ بہ طور مسلمان پاکستان میں زندگی گزارنا چاہتا ہے۔

  • پہلے دن سے ہمارا مؤقف ہے دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے: بلاول بھٹو

    پہلے دن سے ہمارا مؤقف ہے دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے: بلاول بھٹو

    بہاولپور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دھرنے میں شرکت نہیں کر سکتی، مطالبات ہمارے ایک ہیں لیکن پہلے دن سے ہمارا مؤقف ہے دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے بہاولپور میں وکٹوریہ اسپتال میں سانحہ تیز گام کے زخمیوں کی عیادت کی، بعد ازاں اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے مارچ اور جلسے کی حمایت کی ہے، اگر سی ای سی دھرنے پر کوئی فیصلہ کرے گی تو نظرثانی بھی کر سکتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا فضل الرحمان نے یہ نہیں کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس جا کر وزیر اعظم کو گھسیٹیں گے، وزیر اعظم کو گرفتار کریں گے، مولانا نے یہ کہا کہ لاکھوں لوگوں کا جذبہ ہے وہ وزیر اعظم کو پکڑ سکتے ہیں۔

    بلاول بھٹو وکٹوریہ اسپتال میں سانحہ تیز گام کے ایک زخمی کی عیادت کرتے ہوئے

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ وزیر ریلوے کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے، موجودہ وزیر ریلوے کے دور میں سب سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں، وفاق اور پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری نبھائیں، افسوس ہے سانحہ تیزگام کے متاثرین کے ساتھ رویہ غیر مناسب ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ میں منتخب حکومت ہے، خامیاں اور کوتاہیاں بھی ہیں، جب سلیکٹڈ حکومت آتی ہے تو عوام کا خیال نہیں رکھتی، کشمیر پر بھارتی حملہ نہ ہوتا تو کرتارپور کی حوصلہ افزائی کرتے، حکومت وقت کو اپنی خارجہ پالیسی پر غور کرنا چاہیے، تاثر ہے کشمیر پر سودا ہوا ہے جو عوام قبول نہیں کر رہے ہیں، حکومت کو کشمیر کے مسئلے پر اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔

  • کھیت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے کسان جاں بحق

    کھیت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے کسان جاں بحق

    بہاولپور: پنجاب کے شہر بہاولپور کے علاقے مروٹ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک کسان جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے شہر مروٹ میں ایک کھیت میں کام کے دوران اچانک مارٹر گولہ پھٹ گیا، جس سے کسان مبشر جاں بحق جب کہ اللہ دتہ زخمی ہو گیا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کسان مبشر اور اللہ دتہ فصل کے لیے زمین تیار کر رہے تھے، مارٹر گولہ زمین میں دفن تھا، چوٹ لگنے سے پھٹ گیا۔

    پولیس نے کہا کہ اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ مارٹر گولہ کس نے کھیت میں دبایا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بہاولپور گورنمنٹ اسکول کا استاد جلاد بن گیا، تشدد کے خوف سے طالب علم جاں بحق

    موصولہ اطلاعات کے مطابق کسان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ زخمی کا علاج جاری ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں بھی ایک مارٹر شیل پھٹنے سے ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، ضلعی پولیس کا کہنا تھا کہ مارٹر گولہ گھر کے ایک کمرے میں رکھا ہوا تھا۔ جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور چار بچے شامل تھے۔

    رواں برس اپریل میں بھی پشاور کے ایک علاقے لنڈی سڑک کے ایک گودام میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں گودام کا مالک اور اس کا دس سالہ بیٹا شامل تھے۔