Tag: بہاولپور

  • عمران آج بہاولپوراورملتان میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    عمران آج بہاولپوراورملتان میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    بہاولپور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج بہاولپور اورملتان میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آج جنوبی پنجاب کا رخ کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی آج بہاولپور اور ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بہاولپور اور ملتان کے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شام 5 بجے بہاولپور اور رات 8 بجے ملتان میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔

    دوسری جانب ڈی پی او بہاولپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکارسیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    ڈی پی او کے مطابق جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرےنصب کردیے جبکہ داخلی راستوں پرواک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرزسے تلاشی لی جائے گی۔

    ایک ہی گیند سے زرداری اور شہبازشریف کی وکٹیں گریں گی‘عمران خان

    خیال رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا دل کہہ رہا ہے ایک ہی گیند سے آصف زرداری اور شہباز شریف کی وکٹیں گریں گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہمیشہ کے لیے ان کی سیاست اور ظلم کا خاتمہ ہوجائے گا، آپ کی کپتانی کر رہا ہوں، ہمیں چوروں کو شکست دینی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بہاولپور کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے، نواب آف بہاولپور کی ڈیڈ لائن

    بہاولپور کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے، نواب آف بہاولپور کی ڈیڈ لائن

    ملتان: نواب آف بہاولپور صلاح الدین محمد عباسی نے حکومت کو بہاولپور صوبہ بنانے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی مدت ختم ہونے کے بعد تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نواب آف بہاولپور کا کہنا تھا کہ حکمران ہماری آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں اور حکومتی مدت ختم ہونے سے قبل بہاولپور کو صوبہ بنائیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ تین روزمیں صوبےکی بحالی ممکن ہے اگر حکومت نے ہمارے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا تو 30 مئی کے بعد صوبے کی بحالی کے لیے تحریک چلائیں گے۔

    واضح رہے کہ نواب آف بہاولپور کا عہدہ صلاح الدین محمد عباسی کے  پاس ہے جو مشرقی پنجاب احمد پور کی پارلیمنٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں، آپ بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ بھی ہیں۔

    مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب کا صوبہ ہمارا نعرہ نہیں، مشن ہے، رانا قاسم نون

    اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم بہاولپور صوبے کی حمایت کا غیر مشروط اعلان کرتے ہیں، 18 مئی کو رحیم یار خان اور 25 مئی کو بہاولنگر میں جلوس نکالیں گے، اب حکومت سے صوبے کی بحالی کے بعد ہی کوئی اور بات ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ قبول نہیں، اب بہاولپور کے عوام کی آنکھوں میں حکمران دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ہمارے مسائل کو لاہور اور جنوبی پنجاب والے سننے کو تیار نہیں ہیں، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے بہاولپور میں پانی کا ایک قطرہ تک موجود نہیں ہے۔

    طارق بشیر چیمہ نے اعلان کیا کہ بہاولپور صوبے کی بحالی کے لیے ایسا اتحاد بنائیں گے جس کے کوئی ذاتی یا سیاستی مفادات نہ ہوں بلکہ وہ لوگ عوامی آواز کے ساتھ کھڑے ہوں، نئے صوبے کی تحریک کا آغاز ملکی ترقی کے نئے باب کھولے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پارٹی کے مزید لوگ بھی نواز شریف کے بیانیے کو نہیں مانتے، رانا قاسم نون

    اس سے قبل جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی جانب سے بھی نئے صوبے کا مطالبہ سامنے آچکا ہے۔

    خیال رہے کہ 1955 میں نواب آف بہاولپور صادق محمد نے گورنر جنرل ملک غلام محمد کے ساتھ معاہدے پر دستخب کیے تھے جس کے بعد بہاولپور کو پاکستان میں شامل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ن لیگ اتفاق رائے سے نئے صوبے بنانے کے حق میں ہے: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

    ن لیگ اتفاق رائے سے نئے صوبے بنانے کے حق میں ہے: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

    بہاولپور: سیاسی فیصلےعدالتیں نہیں، عوام کرتے ہیں، ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، مگر انصاف ہوتا بھی نظر آنا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بہاولپور میں عمائدین اور ن لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ سیاسی فیصلے عوام کو کردیں۔

    [bs-quote quote=”ایم پی ایز بیچنے اور خریدنے والوں نے مل کر چیئرمین سینیٹ بنایا، جولائی میں عوام فیصلہ کریں گے کہ گالم گلوچ کی سیاست چاہیے یاحق اورسچ کی” style=”style-2″ align=”left” author_name=”وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ ووٹ خریدنےاور بیچنےوالےملک کو کیاعزت دیں گے، جس پارٹی کا کوئی ایم پی اے نہ ہو، اس کا چیئرمین سینیٹ کیسے بن سکتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایم پی ایز بیچنے اور خریدنے والوں نے مل کر چیئرمین سینیٹ بنایا، جولائی میں عوام فیصلہ کریں گے کہ گالم گلوچ کی سیاست چاہیے یاحق اورسچ کی۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی کا امن ن لیگ کی حکومت نے بحال کیا، مشرف کے پاؤں میں بیٹھنے والے نئے صوبے کی بات کر رہے ہیں، ن لیگ اتفاق رائے سے نئے صوبے بنانے کے حق میں ہے، کام نہ کرنے پرعوام نے 2013 میں پی پی کوگھربھیج دیا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پی پی اپنے 5 سال دورمیں ایک منصوبہ بھی مکمل نہ کرسکی، جو کام نہیں کرتا، اسے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے، لوگوں پر450 ارب کرپشن کےالزام لگے لیکن 10سال تک فیصلہ نہ ہوا۔


    سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہونا اچھی روایت نہیں: وزیر اعظم


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • آج 70 سال کی پالیسیوں کے خلاف اعلان بغاوت کرتا ہوں،: نوازشریف

    آج 70 سال کی پالیسیوں کے خلاف اعلان بغاوت کرتا ہوں،: نوازشریف

    بہاولپور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ ہمیں اپنے پیروں تلے روندے، کسی کو اپنے ووٹ بینک پرڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے بہاولپور میں‌ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی کام کرنے والی نہیں، ٹانگیں کھینچنے والی پارٹیاں ہیں، ان ٹانگیں کھینچنے والوں کی اگلے انتخابات میں آپ کو ٹانگیں کھینچنا ہوں گی۔

    انہوں‌ نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کومعلوم ہے، میرے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اس پر کہہ دیا، نوازشریف تمھاری چھٹی، تنخواہ لیتا تو پتا نہیں کیا ہو جاتا؟

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ، پارٹی صدارت سے فارغ کیا یہ آپ کو منظورہے؟ اب یہ کہتے ہیں کہ نوازشریف کوتاحیات نااہل کرنا ہے۔ 70 سال میں ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں، اب 70 سال کی پالیسیوں کے خلاف بغاوت کااعلان کرتا ہوں، ہم اپنا حق مانگیں، ملتا نہیں توچھینیں لیں گے۔

    عمران خان نے اپنے سینیٹرز زرداری کے قدموں میں ڈال دیئے، مریم نواز

    ان کا کہنا تھا کہ کس پارٹی نے ملک میں موٹروے بنائے، کسی پارٹی نے بجلی کےکارخانے لگائے، دہشت گردی کاخاتمہ کیا، ن لیگ نے جب بھی وعدہ کیا پورا کیا، بہاولپور میرا اپنا شہر ہے، مجھے اس سے محبت ہے، شہبازشریف صاحب نےصوبے کی خدمت کی ہے.

    انہوں نے کہا کہ بہاولپورمیں جلسےکےبعد مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں، بہاولپورایک نئی تاریخ رقم کررہاہے ایسا جلسہ، ایسا سماں، ایسا میلہ کبھی نہیں دیکھا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف وہ وعدہ نہیں کرتا، جسے پورا نہ کرسکے، جن کے پاس گھرنہیں، انہیں رہنے کے لئے گھردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سابق نااہل وزیر اعظم کی تقریر سے قبل مریم نواز نے بھی تقریر کی تھی، جس میں‌ انہوں‌ نے عمران خان اور عدلیہ پر شدید تنقید کی.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • روایتی خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے، دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں: آرمی چیف

    روایتی خطرات نظرانداز نہیں کرسکتے، دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں: آرمی چیف

    راول پنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا، جہاں‌ انھوں‌ نے موسم سرما کی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور پرعزم ہیں، مگر روایتی خطرات کو نظر انداز نہیں‌ کرسکتے. ہم ان خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو درپیش روایتی خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے، اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں‌ تیار رہنا ہوگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر بہاولپور نے جوانوں کی تربیت اور تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

     

  • باسکٹ بال میچ، طالبات کے درمیان ہاتھا پائی، متعدد زخمی و بے ہوش

    باسکٹ بال میچ، طالبات کے درمیان ہاتھا پائی، متعدد زخمی و بے ہوش

    بہاولپور: باسکٹ بال میچ کے بعد شکست خوردہ طالبات نے فاتح ٹیم پر مکے اور لاتوں سے حملہ کر کے متعدد طالبات کو زخمی اور بے ہوش کردیا اور پولیس کے پہنچنے پر فرار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں دو گرلز اسکولوں کے درمیان باسکٹ بال کا میچ کھیلا جا رہا تھا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنمنٹ کمپری ہینسو اسکول کی ٹیم نے جیت لیا جس پر شکست کا سامنا کرنے والی گورنمنٹ صادق ماڈل ہائی اسکول کی طالبات دل گرفتہ ہو گئیں۔

    کامیابی کا جشن مناتی کمپری ہینسیو اسکول کی طالبات پر شکست کھانے والی ٹیم نے حملہ کردیا اور دونوں کے درمیان بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد طالبات بے ہوش اور زخمی ہو گئیں۔

    طالبات کے درمیان جھگڑے کا معلوم ہوتے ہی امدادی ٹیم اسکول پہنچ گئی اور زخمی و بے ہوش طالبات کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جب کہ معمولی طور پر زخمی طالبات کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

    زخمی و بے ہوش طالبات کا تعلق فاتح ٹیم سے

    ذرائع کے مطابق زخمی و بے ہوش والی تمام طالبات کا تعلق میچ کی فاتح ٹیم کمپری ہینسیو اسکول ہے جن پر میچ کے اختتام کے بعد شکست کھانے والی گورنمنٹ صادق ماڈل اسکول کی ٹیم کی طالبات نے حملہ کیا تاہم پولیس کے پہنچنے پر گورنمنٹ ماڈل صادق ہائی اسکول کی طالبات فرار ہوگئیں۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی ای او سیکنڈری ایجوکیشن علی احمد بھی پہنچ گئے اور انتظامیہ کو واقعہ کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کرنے کو کہا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ بھی دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بہاولپورمیں نلکوں سے پانی کی جگہ آگ نکلنے لگی

    بہاولپورمیں نلکوں سے پانی کی جگہ آگ نکلنے لگی

    بہاولپور: گلشن رحمت میں درجنوں گھروں میں پانی کے بجائے گیس نکلنا شروع ہوگئی، واٹرسپلائی لائن سے گیس نکلنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کا نیا کارنامہ سامنے آیا ہے، حال ہی میں مکمل کی جانے والی واٹرسپلائی کامنصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا۔

    واٹرسپلائی لائن کو گیس پائپ لائن سےجوڑ دیا گیا جس کے بعد پائپ سے پانی کی جگہ آگ نکلنے لگی، اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے چوہدری سلیم نے بتایا کہ اس علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے پانی کا مسئلہ ہے۔

    نئی پائپ لائن ڈالنے کے باوجود پانی کی لائنیں گیس لائن سے مل گئیں جس کی وجہ سے نلکوں میں پانی کی بجائے آگ نکل رہی ہے، اہل علاقہ مزید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سوئی گیس اور واٹر سپلائی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا گیا، موجودہ صورتحال کسی ھادثہ کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

  • بہاولپور: ٹرالروین پرجا گرا، ایک بچہ اور چارخواتین دب کرجاں بحق

    بہاولپور: ٹرالروین پرجا گرا، ایک بچہ اور چارخواتین دب کرجاں بحق

    بہاولپور : اوچ شریف میں ٹرالراور وین کے خوفناک تصادم میں ایک بچہ اور چار خواتین سمیت پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ خیبرایجنسی  میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے دو بچےجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقے اوچ شریف میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے۔

    تیز رفتار ٹرالر باراتیوں سے بھری وین سے جا ٹکرایا، باراتیوں کی وین علی پور سے جن پور جارہی تھی، حادثے کے بعد ٹرالر وین پر گرگیا، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ٹرالر کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کو نکال لیا گیا تھا، تاہم ایک بچہ اور چار خواتین ٹرالر کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق سات افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے علی پوراسپتال منتقل کر دیا گیاہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکرتلے دبنےوالے زخمیوں اورلاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

    ٹینکر سے ایل پی جی گیس لیک ہونا شروع ہوگئی ہے، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔

    دوسری جانب خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوٹل میں باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں دو بچےجاں بحق ہوگئے،
    حادثےمیں چودہ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بہاولپور: جدید ڈیوائس کے ذریعے نقل کرنیوالے15امیدوارگرفتار

    بہاولپور: جدید ڈیوائس کے ذریعے نقل کرنیوالے15امیدوارگرفتار

    بہاولپور : پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں جدید الیکٹرانک سسٹم کےذریعے نقل کرنے والے15امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پولیس نے ماسٹر مائنڈ کو بھی گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپورمیں سب انسپکٹرزکی بھرتی کے لئے ہونے والے پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں جدید الیکٹرانک سسٹم کےذریعے نقل کرائی جارہی تھی۔

    امیدواروں کے کپڑوں میں نقل کے لئے جدید ڈیوائسز لگی ہوئی تھیں اور ان کو اسی الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے امتحانی سوالات کے جوابات بتائے جارہے تھے۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 امیدواروں کو اپنی حراست میں لے لیا، جدید ڈیوائسز سمیت تمام آلات بھی تحویل میں لے لئے گئے۔

    پولیس نے امیدواروں اور نقل کروانے والے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے نقل کرانے والے ماسٹر مائنڈ انسپکٹرسیف اللہ کو ایک مقام پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

    بہاولپور پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے امتحان پاس کروانے کے عوض لاکھوں روپے لئے گئے۔

  • بہاولپورسانحہ: وزیراعظم نوازشریف کامکمل انکوائری کرانےکا اعلان

    بہاولپورسانحہ: وزیراعظم نوازشریف کامکمل انکوائری کرانےکا اعلان

    بہاولپور: وزیراعظم نوازشریف نےبہاولپور آئل ٹینکرحادثےکےمتاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ متاثرین کودیاجانےوالامعاوضہ ان کےپیاروں کی زندگی کانعم البدل نہیں ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف احمد پورشرقیہ میں جائے حادثہ پرپہنچےتو ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم پاکستان نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےبہاولپور سانحے سےمتعلق مکمل انکوائری کرانے کے اعلان کرتے ہوئےکہاکہ حادثے کی تہہ تک پہنچیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20لاکھ جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

    انہوں نےکہاکہ متاثرین کودیاجانےوالامعاوضہ ان کےپیاروں کی زندگی کانعم البدل نہیں۔وزیراعظم نے سانحےکےجاں بحق وزخمیوں کےلواحقین کونوکریاں دینےکااعلان بھی کیا۔

    اس موقع پروزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ آج سیاست کاموقع نہیں،کل کچھ لوگوں نےیہاں آکرسیاست کی آج سیاست کاموقع نہیں،کل کچھ لوگوں نےیہاں آکرسیاست کی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ احمدپورشرقیہ کےباعث ہردل غمگین ہے۔

    شہبازشریف کا کہناتھاکہ سانحےکےفوری بعد چیف آف آرمی ا سٹاف سےرابطہ کیا۔انہوں نےکہاکہ پاک فوج نے بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ فرانزک جانچ سےچنددن میں لاشوں کی شناخت کاعمل مکمل ہوجائےگا۔انہوں نےکہاکہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے سبب عید سادگی سے منائی جائے۔

    اس سے قبل وزیراعظم میاں محمدنوازشریف آئل ٹینکر سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرنے کے لیے وکٹوریہ اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت اور امدادری چیک تقسیم کیے۔

    خیال رہےکہ وزیراعظم کی بہاولپور آمد پر کشمنربہاولپور ثاقب ظفرنے وزیراعظم کو سانحے سے متعلق بریفنگ دی اور امدادی سرگرمیوں سےمتعلق وزیراعظم کو آگاہ کیاگیا۔

    کمشنربہاولپور نے بریفنگ کےدوران بتایا کہ کراچی سے بہاولپور جانے والے ٹینکر میں 25ہزار لیٹر تیل تھا اور حادثہ 6 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔

    ثاقب نثار نے وزیراعظم کوبتایا کہ آئل ٹینکر دھماکےسےپھٹا جس کی زد میں 265افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا اور اس سانحے میں 140افراد جاں بحق جبکہ 125افراد زخمی ہوئے۔

    وزیراعظم سانحہ احمدپورشرقیہ کےباعث دورہ لندن مختصرکرکے آج صبح بہاولپورپہنچے تووزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،وزیر مملکت بلیغ الرحمان اوراراکین قومی وصوبائی اسمبلی نےان کا استقبال کیا۔


    بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ روزبہاولپورمیں احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکےکے نتیجےمیں 140 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں