Tag: بہاولپور

  • چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ  کی بہاولپور آمد

    چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی بہاولپور آمد

    لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پنجاب کےشہربہاولپور پہنچےتوپولیس کےچاق وچوبند دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کےشہر بہاولپور میں آمد پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیااورڈسٹرکٹ کورٹ کے وکلا نے چیف جسٹس کی آمد پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

    خیال رہےکہ ضلعی انتظامیہ نےدو روز قبل ڈسٹرکٹ بار میں وکلا کے غیرقانونی تعمیر کیےگئے چیمبرزمسمارکردیےتھےجس پردو روز سےوکلا نے عدالتوں کی تالہ بندی کی ہوئی ہے۔

    احاطہ عدالت میں پولیس انتظامیہ اورسائلین کے داخلے پر مکمل پابندی لگائی ہوئی ہےوکلانے پولیس کوبخشی خانہ اورمال خانہ بھی خالی کرنے کی دھمکی دی ہوئی ہے،عدالتوں کا کام مکمل ٹھپ ہے۔

    چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کیسز کی سماعت کے بعد ضلعی انتظامیہ اور وکلاکے درمیان تنازعے کو بھی حل کروانے کے لیے دونوں فریقین کا موقف سنیں گے۔

    مزید پڑھیں:مقدمات نمٹانےکےلیےجدیدطریقےاختیارکرناہوں گے‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    واضح رہےکہ4روزقبل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کا کہناتھاکہ مقدمات نمٹانےکےلیےجدیدطریقےاختیارکرناہوں گے۔

  • بہاولپور: ٹریفک پولیس نے دوبھائیوں کے لائسنس پرایک ہی تصویرلگادی

    بہاولپور: ٹریفک پولیس نے دوبھائیوں کے لائسنس پرایک ہی تصویرلگادی

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں ٹریفک پولیس نے دوسگے بھائیوں کے ڈارئیونگ لائسنس پر ایک ہی بھائی کی تصویر لگادی۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہر بہاولپورمیں ٹریفک پولیس کا انوکھاسامنے آیا ہے،جہاں دوسگےبھائیوں کےڈرائیونگ لائسنس پر ایک ہی بھائی کی تصویر لگادی۔

    بہاولپور کے رہائشی دونوں بھائیوں نےڈرائیونگ لائسنس کی درستگی کے لیے ٹریفک پولیس کےدفتر رابطہ گیا تو عملے نے اپنی غلطی ماننے سے ہی انکار کر دیا۔

    عرفان خان اور فرقان خان نے اپریل 2016 میں اپنے ڈرائیونگ لائسنس تجدید کے لئے ٹریفک پولیس آفس میں جمع کروائے تھے،ٹریفک پولیس کا کہناہےکہ دوبارہ سے فیس جمع کروا کر اپنے لائسنس بنوائیں اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔

    بہاولپورکے دونوں بھائیوں کا کہناہےکہ غلطی ٹریفک پولیس کے عملے سے ہوئی ہے تو ہم دوبارہ سے کس بات کی فیس ادا کریں،انہوں نےکہاکہ اگر ہمارے لائسنس کی تصیح نہ کی گئی تو وہ ٹریفک پولیس دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔

  • نواز شریف نےکرپشن کرکےبچوں کےنام پرجائیداد بنائیں، عمران خان

    نواز شریف نےکرپشن کرکےبچوں کےنام پرجائیداد بنائیں، عمران خان

    بہاولپور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت کو پاکستان کو عظیم ملک بننے سے نہیں روک سکتا۔

    چیئرمین تحریک انصاف بہاولپور میں ایک جلسے عام سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور پاکستان کے باشعور عوام اپنے حقوق کے اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں اس لیے پاکستان کو کوئی بھی طاقت عظیم ملک بننے سے نہیں روک سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ساری زندگی کرپشن کر کر کے پیسے اپنے بچوں کے نام پر ملک سے باہر بھیجواتا رہا جس کا ہمیں پتہ بھی نہیں چلنا تھا کہ پانامہ کمپنی میں کام کرنے والے ایک ملازم نے ساری تفصیلات صحافیوں کو بتا دیں اللہ کی پکڑ آتی ہے تو چوروں کو ایسے ہی پکڑواتا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ جھوٹ بول بول کر موٹو گینگ کے چہرے تبدیل ہوگئے ہیں ان کے والدین انہیں نہیں پہچان سکتے، موٹو گینگ کے جھوٹ کا عوام پر کوئی اثر نہیں ہوا آج بہاولپور کی عوام نے ثابت کردیا کہ عوام موٹو گینگ کے پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ اللہ نے موقع فراہم کیا تو چور اور لٹیروں کو جیل میں ڈالیں گے ان کے کرپشن سامنے آ گئی ہے اور اب عوام کی عدالت انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام پر جائیدادیں بنائیں، حسن نواز 1999 میں پڑھ رہے تھے اور دوسال بعد ارب پتی بن گئے جب کہ مریم نواز اربوں کی مالیت کے مےفیئرز فلیٹس کی مالک بن گئیں کیوں کہ جو پیسہ عوام پر استعمال ہونا تھا وہ ملک سے باہر بھیجا گیا۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار میں صرف کرپشن کرنے اور پیسے بنانے آتے ہیں اور ملک کے عوام کے پیسوں پر نقب لگا کر اپنی جائیدادیں بناتے ہیں اور بیرون ملک اپنے بچون کے نام پر منتقل کرتے ہیں۔

    آخر میں عمران خان نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں کیا آپ تمام لوگ اس میں بھرپور ساتھ دیں گے اور حکومت مخالف تحریک کا ساتھ دیں گے؟ گھروں سے باہر نکلیں گے؟ اس پر جلسے کے شرکاء نے نعروں کی شکل میں مثبت جواب دیا

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جس کے لیے بہاولپور میں خوبصورت پنڈال سجایاگیا۔جلسےسے تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان سمیت شیخ رشید، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

    جلسہ گاہ میں سوفٹ چوڑا اوردس فٹ لمبا اسٹیج تیارکیا گیا ہے،جبکہ پورے پنڈال کو پارٹی جھنڈوں سے سجایا گیا اسی طرح جلسےکی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جس کے لیے پنڈال میں آٹھ سو سےزائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ جس عمر میں ہمارے بچوں کے شناختی کارد بنتے ہیں اس عمر تک نوازشریف کے بچے ارب پتی بن جاتے ہیں۔

    شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمام بڑے ادارے گروی رکھ دیے گئے ہیں اور اب پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے کاغذات بھی تیار کرلیے گئے ہیں اگر کوئی چیز سلامت رہے گی تو وہ جاتی امراٗ کی جائیداد اور نحل ہیں باقی سب یہ گروی رکھ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں قطری شہزادے کا خط آیا ہے دراصل یہ قطری شہزادہ اور سیف الرحمان ایک ہی ہیں، اس سے قبل بھی ہیلی کاپٹر کیس میں بھی ایک قطری شہزادہ ہی سامنے آیا تھا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں نے سخت سردی میں اپنی ماں کو ٹھنڈی زمین پر ٹرپتا چھوڑا اورتین سال قید بہاولپور میں کاٹی جب کہ سات سال کلاشنکوف کیس میں قید کاٹی لیکن معافی مانگ کر واپس نہیں آیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپنا تابوت اپنے ساتھ لے کر گھر سے نکلتا ہوں، کیابہاولپور کی عوام اپنے خودکش لیڈر کے شانہ بشانہ عمران خان کی سربراہی میں حکومت کے خلاف نکلیں گے اور ایک بار پھر دھرنا دینے کے لیے تیار ہیں؟

    آخر میں انہوں نے جلسے کے شرکاء سے حکومت مخالف نعرے لگوائے اور حکومت مخالف مہم کے لیے بھرپور تیاری کے وعدے لیے۔

  • پاناما کیس : قوم کو سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سراج الحق

    پاناما کیس : قوم کو سپریم کورٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سراج الحق

    بہاولپور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیس سے قوم کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں، امید ہے کرپٹ ٹولہ پانامہ کیس میں ضرور پھنسے گا، صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے جسے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب اورپنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرسید وسیم اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مقدمہ کے فیصلے سے پہلے ہی بغلیں بجا کر تاثر دے رہے ہیں کہ انہوں نے میدان مار لیا ہے ،جب کیس کا فیصلہ آئے گا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں موجود کچھ لوگ یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ احتساب صرف وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا ہوگا اور باقی سب لٹیرے صاف بچ جائیں گے مگر یہ تمام خوش فہمیاں اس وقت دم توڑ جائیں گی جب وزیراعظم اور ان کے خاندان کے بعد دوسروں کی باری آئے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے ترک صدرکو ریاست کی بجائے خاندانی مہمان بنا کر قومی یکجہتی و وقار کو نقصان پہنچایا، قومی قیادت ترک صدر سے گفتگو کرنا چاہتی تھی جس کا موقع نہیں دیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پنامہ کیس سیاسی مسئلہ نہیں ملک کے مستقبل کا سوال ہے: سراج الحق

    ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے، غیرمنصفانہ تقسیم سے جنوبی پنجاب کے عوام کے اندر شدید احساس محرومی پایا جاتا ہے۔

  • محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے کالے ہرن کے شکار کی دعوت

    محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے کالے ہرن کے شکار کی دعوت

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کے محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے نایاب کالے ہرن اور چنکارہ کے شکار کا مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

    صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے نایاب کالے ہرن اور چنکارہ کے شکار کے لیے باقاعدہ مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    بہاولپور کے سفاری پارک میں ایک طرف نایاب جانوروں کے تحفظ کی تلقین کرتا بورڈ لگا ہے دوسری طرف حکومتی سرپرستی میں ہنٹنگ ایریا بنایا گیا ہے جہاں شکاریوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا جارہا ہے۔

    deer-1
    مقامی روزنامے میں محکمہ کی جانب سے شائع شدہ اشتہار

    پارک میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے تحت ’کالے ہرن کا شکار ۔ ایک صحت مند سرگرمی‘ کا بینر بھی آویزاں ہے۔

    کالے ہرن کے شکار کے لیے 2 لاکھ روپے جبکہ چنکارہ کے شکار کی قیمت 75 ہزار روپے وصول کی جارہی ہے۔

    نایاب کالے ہرن کا شکار کرنے والے ممبران قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ *

    پارک کے ایک گارڈ نے انکشاف کیا کہ روزانہ یہاں تقریباً 16 کالے ہرن اور چنکارہ شکار کیے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ بہاولپور کے صحرائے چولستان میں کالے ہرن کی نسل معدوم ہوگئی تھی جس کے بعد امریکا اور نیدر لینڈز نے اس نایاب نسل کو زندہ رکھنے کے لیے مالی معاونت کی۔ اس کے باوجود اب حکومت پنجاب ان عطیات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سامان مہیا کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ متنوع جنگلی حیات کی موجودگی کی وجہ سے پاکستان شکاریوں کے لیے ایک جنت ہے جہاں کالے ہرن، چنکارہاور تلور کے شکار کے لیے غیر ملکی شکاری بھی آتے ہیں۔

    کیا ہم جانوروں کو معدومی سے بچا سکیں گے؟ *

    اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے تلور کے شکار پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم رواں برس کے آغاز میں سپریم کورٹ نے ہی اس پابندی کو کالعدم قرار دے دیا۔


  • سوتیلی ماں کے کہنے پر باپ نے تین بچوں کو قتل کردیا

    سوتیلی ماں کے کہنے پر باپ نے تین بچوں کو قتل کردیا

    بہاولپور: دوسری بیوی نے سوتیلے بچوں کے ساتھ رہنے سے منع کیا تو باپ نے سگے بچوں کا گلا گھونٹ دیا۔ ملزم نے تین بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوسری بیوی کی محبت باپ کی شفقت پر غالب آگئی، بہاولپور کے رہائشی فاروق نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی دُنیا اجاڑدی۔

    قائد اعظم کالونی کے رہائشی فاروق نے کچھ عرصہ قبل پہلی بیوی کے انتقال پر دوسری شادی کی تھی ۔دوسری بیوی کسی بات پر ناراض ہو کرمیکے چلی گئی فاروق منانے گیا تو بیوی نے بچوں کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا۔

    فاروق گھر ناکام لوٹا اورطیش میں آکر دس سالہ عمیرآٹھ سالہ زہرہ اور چھ سالہ زنیرہ کو موبائل چارجر کے تار سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا، ملزم نے خود بھی زہر پینے کا ڈرامہ کیا۔

    فاروق کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بعد ازاں ملزم نے اعتراف جُرم کرلیا۔ پولیس نے بچوں کے ماموں کے بیان پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے بچوں کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردی.

     

  • بہاولپور کے ڈی پی او کوممبر قومی اسمبلی کے گھر پہ چھاپہ مہنگا پڑ گیا

    بہاولپور کے ڈی پی او کوممبر قومی اسمبلی کے گھر پہ چھاپہ مہنگا پڑ گیا

    لاہور: بہاولپور کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی،ڈی ایس پی اللہ داد اور ایس ایچ او کو ممبر قومی اسمبلی کے گھر پہ چھاپہ مارنے کی پاداش میں معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی ممبر قومی اسمبلی عالم داد لالیکا کے منشی عمران سندھو اُس وقت غصے میں آگئے جب گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے انہیں تلاشی کے لیے روکا،انہوں گھونسوں اور لاتوں سے پولیس اہلکار کی تواضع کی۔

    پولیس اہلکار کی شکایت پر ڈی پی او نے ممبر قومی اسمبلی کے منشی عمران سندھو کے خلاف ایف آئی آر درج کا حکم دیا،جس کے بعد ممبر قومی اسمبلی کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم لزم عمران سندھو کو گرفتا کر لیا۔

    ممبر قومی اسمبلی کی شکایت پر وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے انکوئری کمیٹی مقررکی،کمیٹی نے تحقیقات کے بعد ڈی ایس پی بہاولپور اللہ داد لک اور ایس ایچ او کو واقعہ کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے معطل کردیا۔

    تاہم ممبر قومی اسمبلی کا جوشِ انتقام ٹھنڈا نہ ہوا اور انہوں نے وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف سے ڈی پی او کے خلاف کاروائی کی استدعا کی،جس کے بعد ڈی پی او کی خدمات صوبہ سے واپس لے کر لے وفاق کو دے دی گئی،اور یوں ڈی پی او کو دارلخلافہ کی راہ دکھائی.

    ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی عالم داد لالیکا باربار رابطہ کرنے کے باوجود معاملے پر تبصرے کے لیے دستیاب نہ ہوسکے،تاہم ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کو ممبر قومی اسمبلی کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بجائے ملزم عمران سندھو کے گھر پہ چھاپہ مارنا چاہیے تھا، ملزم ممبر قومی اسمبلی کی زرعی اراضی کی دیکھ بھال اور اجناس کی خرید و فروخت کے معاملے پر مامور تھا،ملزم یہاں رہتا نہیں تھا۔

    واضع رہے دو سال قبل ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی محکماتی قواعد و ضوابط کے بجائے ’’سیاسی قوتوں‘‘ کی زبانی ہدایت پر ہٹا دیا گیا تھا،جس کے بعد سے اب تک وہ انصاف کی دہائی لیے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف چولستان میں جنگی مشقوں کاجائزہ لیں گے۔ سپہ سالار فیلڈ ایریا میں فوجی جوانوں کے ساتھ رات بھی گزاریں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ چولستان میں قیام کے بعد آرمی چیف ملتان کا بھی دورہ کریں گے۔

  • پنجاب کے17اضلاع میں رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کے17اضلاع میں رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں بھی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، رینجرز نے سترہ اضلاع میں داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔

    پنجاب کے سترہ اضلاع میں رینجرزایکشن کرے گی، کالعدم تنظیموں سے نمٹنے کیلئے پنجاب رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر بہاولپور، بہاولنگر، حاصل پور، رحیم یار خان، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں رینجرز کو لگایا جائے گا بلوچستان سے ملنے والی سرحد بھی رینجرز کی ہی ذمہ داری رہے گی۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کے لئے حکمت عملی ترتیب دے چکی ہے، پنجاب حکومت کی خواہش ہے کہ رینجرز صرف دہشتگردی تک اپنی توجہ مرکوز رکھے۔

    رینجرز کا موقف ہے کہ سہولت کار اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، رینجرز کو طلب کرنے کی تاریخ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں طے کی جائے گی، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے رینجرز کو پولیس کی معاونت کے لئے بلایا گیا ہے۔

  • جائیداد جانے کا خوف، سگے بیٹے نے باپ کو قتل کر کے جلا دیا

    جائیداد جانے کا خوف، سگے بیٹے نے باپ کو قتل کر کے جلا دیا

    بہاولپور : رٹیائرڈ میجر حق نواز اغواء کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، سگے بیٹے نے قتل کر کے لاش کو جلا دیا اور اغواء برائے تاوان کا ڈرامہ رچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق 29/12/2015کو تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 5/16بجرم 365درج ہوا جس کے مطابق ریٹائرڈ میجر حق نواز اپنے گھر سے لاپتہ تھا.

    سگے بیٹے عدنان حیدر کے مطابق اس کے والد کو اغواء کیا گیا ہے اور اغوا کا ر اسے فون کر کے50لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں.

    پولیس نے تفتیش کے بعد عدنان حیدر کو گرفتارکرلیا جس نے اقرارجرم کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد نے تین سال قبل دوسری شادی کر لی تھی اور مجھے خدشہ تھا کہ ساری جائیداد سوتیلی والدہ اور اس کے بچوں کے نام کر دیں گے.

    میں نے 28/12/2015کو جیسے ہی وہ مغرب کی نماز ادا کر کے گھر آئے میں نے گولی مار کر انہیں ہلاک کردیااور لاش کو گھر کی چھت پر رکھ کر جلا دیا.

    ملزم نے بتایا کہ میں نے صبح جلی ہوئی ہڈیاں اور راکھ کو ویرانے میں پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی جلی ہوئی ہڈیا ں برآمد کر لیں۔