Tag: بہاولپور

  • نومولود بچوں کو اغواء کرنے والاتین رکنی گروہ گرفتار

    نومولود بچوں کو اغواء کرنے والاتین رکنی گروہ گرفتار

    بہاولپور : وکٹوریہ اسپتال سے نومولود بچی اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ اغوا کار گینگ کے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں نازیہ سلیم نامی خاتون کے گھر پیدا ہونیوالی نوزائیدہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    اغواء کرنیوالی خاتون روبینہ یاسمین، عائشہ اور محمد نوید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ روبینہ کے پاس سے حساس ادارے کا کارڈ بر آمد ہوا اور بیہوش کرنیوالی ادویات بھی بیگ سے بر آمد کی گئیں۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق ملزمان کا گینگ خواتین کو بیہوش کرنے کے بعد بچوں کو اغوا کرتا ہے۔ اسپتال سیکیورٹی نےاگواء کی کوشش ناکام بنا دی۔

  • ضرب عضب کے باعث ملک میں استحکام لوٹ آیا ہے،جنرل راحیل شریف

    ضرب عضب کے باعث ملک میں استحکام لوٹ آیا ہے،جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابہاولپورکادورہ کیا آرمی چیف نے وہاں پاک فوج کےجوانوں سے ملاقات کی، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جوانوں کےحوصلے کی تعریف کی ۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک میں استحکام لوٹ آیا ہے۔ فاٹا میں دہشت گردوں کا تعاقب کرتے رہیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپورکےدورے کے موقع پر کیا۔ آرمی چیف نے بہاولپور میں پاک فوج کےجوانوں سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نےدہشت گردی کے خلاف جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک میں استحکام لوٹ آیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کوششیں کامیابی سےہمکنارہوں گی۔ جنرل راحیل شریف نے واضح کیا فاٹامیں دہشت گردوں کاتعاقب کرتےرہیں گے۔ آرمی چیف نے کہا دہشت گردی کا خاتمہ ہمیشہ کے لئے یقینی بنایا جائے گا۔

  • ق لیگ کاجلسہ:پنڈال گو نواز گو کے نعرے گونج اٹھے

    ق لیگ کاجلسہ:پنڈال گو نواز گو کے نعرے گونج اٹھے

    بہاولپور : مسلم لیگ ق نے بہاولپور میں بھرپورسیاسی قوت کامظاہرہ کیا،پنڈال گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے جلسوں کے بعد مسلم لیگ ق نے بھی میدان مارلیا۔

    جناح اسٹیڈیم میں لیگی کارکنان کا جذبہ دیدنی تھا۔جنہوں نے اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔جلسہ گاہ میں پارٹی ترانوں کی دھن پرکارکنان کے رقص نے سماں باندھ دیا۔

    قائدین کی دھواں دار تقریریں اور نوازحکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید سے پنڈال گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ جلسے میں خواتین بچوں سمیت بزرگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔