Tag: بہترین اداکار

  • شاہ رخ خان نے کس نئے فنکار کو بالی ووڈ کا بہترین اداکار قرار دیا

    شاہ رخ خان نے کس نئے فنکار کو بالی ووڈ کا بہترین اداکار قرار دیا

    بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کے پنجابی گلوکار کو بالی ووڈ کا بہترین اداکار قرار دیا۔

    نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کے بعد ان کا شمار ایسے اداکاروں میں ہورہا ہے جو تیزی سے بالی ووڈ کی نگری میں اپنی شناخت اور فین فالوونگ بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

    جمعے کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ ناظرین اور فلم بین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا  ہے۔

    بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اسی سلسلے میں امر سنگھ چمکیلا کے ہدایت کار امتیاز علی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وُڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ایک مرتبہ دلجیت دوسانجھ کو انڈیا کا بہترین اداکار قرار دیا۔

    اس فلم کے کاسٹ نے نیٹ فلکس کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی جہاں بھارتی ہدایتکار امتیاز علی نے کہا کہ ’مجھے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر اس ملک میں سب سے اچھا کوئی ایکٹر ہے تو اپنے دلجیت پاجی (بھائی) ہیں۔

    امتیاز علی نے مزید انکشاف کیا کہ اگر دلجیت دوسانجھ ’امر سنگھ چمکیلا‘ میں کام کرنے پر رضامند نہ ہوتے تو یہ فلم بنتی ہی نہیں، مجھے تو ایسے لگتا تھا کہ اگر دلجیت نے منع کر دیا ہوتا تو یہ فلم شاید بن ہی نہیں سکتی تھی، ہم بہت خوش قسمت تھے اس سے بہتر کاسٹ نہیں مل سکتی تھی ۔

    واضح رہے کہ اس فلم میں دلجیت دوسانجھ نے مشہور پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کا کردار نبھایا ہے جبکہ اُن کے ساتھ فلم کی کاسٹ میں پرینیتی چوپڑا بھی شامل ہیں جنہوں نے امر سنگھ چمکیلا کی اہلیہ اور ساتھی گلوکارہ امرجوت کور کا کردار ادا کیا ہے۔

    امر سنگھ چمکیلا پنجاب میں 1980 کی دہائی میں تیزی سے ابھرتے ہوئے سپرسٹار بنے تاہم ان کا کیریئر فحش گانوں کے الزامات کی زد میں رہا، جسے قتل کردیا گیا تھا۔

  • شاہ رخ خان نے کئی سالوں بعد بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

    شاہ رخ خان نے کئی سالوں بعد بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

    بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو اُن کی فلم ’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    شاہ رخ خان نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تمام جیوری ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لائق سمجھا، بہت سال ہوگئے مجھے بہترین اداکار کا ایوارڈ نہیں ملا تو ایسا لگنے لگا تھا کہ اب کبھی مجھے یہ ایوارڈ نہیں ملے گا۔

    واضح رہے کہ 2023 شاہ رخ خان کیلئے ایک کامیاب ترین سال رہا ہے، اداکار نے بالی وڈ میں 3 سال کے بعد دھماکے دار کم بیک کیا، انہوں نے سال کے آغاز  سے ایک کے بعد ایک تین بلاک بسٹرز فلمیں کیں۔

    سپر اسٹار شاہ رخ نے جنوری میں پٹھان کے ساتھ بالی وڈ پر زبردست واپسی کی، پھر فلم جوان سے سب کو متاثر کیا اور آخر میں راج کمار ہیرانی کی ڈنکی کے ساتھ سال کا اختتام کیا۔

  • پہلی بار مسلمان فنکار بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد

    پہلی بار مسلمان فنکار بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے مسلمان اداکار بن گئے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کو بہترین اداکار کے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا، رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین اداکاری پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

    رض احمد بہترین اداکار کے طور پر نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار بھی ہیں۔

    ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر رض احمد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں اور اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نامزدگی ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

    رض نے اپنی فلم کے ہدایتکار، پروڈیوسرز، کاسٹ ممبران اور پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔