Tag: بہترین تصاویر

  • دنیا کی بہترین تصاویر کا مقابلہ، برفانی تودے پر محوِ استراحت ریچھ نے دل موہ لیے

    دنیا کی بہترین تصاویر کا مقابلہ، برفانی تودے پر محوِ استراحت ریچھ نے دل موہ لیے

    برف کے ایک چھوٹے سے تودے پر خواب خرگوش کے مزے لینے والے قطبی ریچھ سے لے کر سمندر میں مچھلیوں کے درمیان تیرنے والے ایک سیاہ ہندوستانی کچھوے تک، شان دار تصاویر کی یہ ناقابل یقین کہکشاں دنیا کے چند بہترین فوٹوگرافرز کے کام کو ظاہر کرتی ہے۔

    یہ شان دار تصاویر دی گولڈن ٹرٹل فیسٹیول فوٹوگرافی مقابلے کے فاتحین نے کھینچی ہیں، اس میلے میں جنگلی حیات کی خوب صورتی کا جشن منایا جاتا ہے۔

    تقریباً 4 ہزار فوٹوگرافرز نے گولڈن ٹرٹل فیسٹیول میں حصہ لیا، جو کہ سب سے بڑا بین الاقوامی ماحولیاتی تعلیمی منصوبہ ہے، جس میں دنیا بھر کے فوٹوگرافرز، ڈیزائنرز اور فن کاروں کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔

    اگرچہ اس مقابلے میں ایک سے ایک خوب صورت تصویر پیش کی گئی ہے، لیکن برفانی ریچھ کی تصویر نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے، دنیا سے دور، گہرے سمندر میں چھوٹے آئس برگ پر اداس سوئے برفانی ریچھ کی تصویر نے ماحول اور جانوروں کی کیٹیگری میں پہلا انعام جیتا، یہ تصویر مارِک جیکوسکی نے کھینچی تھی۔

    مچھلیوں کے ساتھ تیرتا یہ سیاہ ہندوستانی کچھوا ہے، جس نے زیر آب دنیا کی کیٹیگری میں پہلا انعام جیتا، یہ تصویر دمیتری کوف نامی فوٹوگرافر نے کھینچی تھی۔

    بھیڑیے کی یہ تصویر جس میں وہ ایک پہاڑی بکری کا تعاقب کر رہا ہے، ہائی یوآن ٹونگ نے کھینچی، اس تصویر نے انیمل بیہیویئر کیٹیگری میں پہلا انعام حاصل کیا۔

    درخت کی شاخ پر بیٹھے اس چمک دار رنگین پرندے کنگ فشر کی تصویر اینڈریس لوئس ڈومنگوز بلانکو نے لی ہے، اس نے فطرت بچوں کی نگاہوں میں کی کیٹیگری میں دوسرا انعام جیتا۔

    فوٹوگرافر نکولس ریمی نے سینگ والی شارک مچھلی کی یہ تصویر اس وقت کھینچی جب شارک نے ایک انڈا منہ میں دبایا اور کھانے ہی والی تھی، انڈرواٹر ورلڈ کیٹیگری میں اس تصویر کو تیسرا انعام ملا۔

    اس تصویر میں غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نظر آ رہی ہے، جو شارکوں کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے، انھوں نے ایک بڑی شارک کے گرد گھیرا بنایا ہوا ہے، اور اس کی پیمائش لینے کے ساتھ تصاویر بھی لے رہی ہے۔ لیکن یہ تصویر میگنس لونڈرگن نے لی، جس نے ہیومن اینڈ نیچر کیٹیگری میں دوسرا انعام جیتا۔

  • سال 2017 کی منتخب تصاویر، جو آپ کو بھی حیران کردیں گی

    سال 2017 کی منتخب تصاویر، جو آپ کو بھی حیران کردیں گی

    نیویارک: سال 2017 تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، دنیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے گزرتے سال بہت سی کامیابیاں سمیٹیں۔

    سال 2017 جہاں کچھ لوگوں کے لیے کامیابیوں کا سال ہوا وہیں کچھ لوگوں کو ممکنہ طور پر مایوسی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہوگا تاہم ہر شخص نئے آنے والے سال میں اچھی امیدوں کے ساتھ داخل ہونے کا خواہش مند ہے۔

    دنیا بھر کے فوٹو گرافرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے ایسے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔

    سال 2017 فوٹو گرافی کی دنیا کے لیے بھی اچھا ثابت ہوا کیونکہ جدید کیمروں اور لاینس آنے کے بعد اس شعبے سے وابستہ افراد کی لگن مزید بڑھ گئی۔

    رواں سال فوٹوگرافی کا مقابلہ امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد کروایا گیا جس میں سے ماہرین نے 10 بہترین تصاویر کا انتخاب کیا۔

    نیویارک کے علاقے مین ہیٹن اور اسٹیٹن آئی لیند کے درمیان سمندری راستہ طے کرنے والی کشتیوں کی تصاویر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ بنایا۔

    جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں واقع پارک کے تالاب میں موجود مچھلی جب سانس لینے کے لیے سطح سمندر پر آئی تو اس منظر کو فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

    ارجنٹائن کے 140 سال قدیم چڑیا گھر میں موجود ایشیائی ہاتھی جس کے پنجرے کو مندر کی طرح سے تیار کیا گیا، اس منظر کو فوٹو گرافر نے اس خوبصورتی سے تصویر میں محفوظ کیا کہ دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

    سانس فرانسسکوکا مشہور گولڈن گیٹ برج 13 جنوری کو بادلوں سے ڈھک گیا تھا، اس منظر کو فوٹو گرافر نے کیمرے میں محفوظ کر کے نایاب تصویر بنائی۔

    سربیا کے شہر بلغراد کے ایک خالی گودام میں مہاجرین آگ جلا کر سردی سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہاں موجود فوٹو گرافر نے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

    علاوہ ازیں منتخب کی جانے والی دیگر تصاویر


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تصاویر کا عالمی دن: 2016 کی بہترین تصاویر

    تصاویر کا عالمی دن: 2016 کی بہترین تصاویر

    کہتے ہیں کہ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے۔ تصویر کسی چیز کی منظر کشی، اس کا پس منظر اور مقصد ایک لمحہ میں بیان کرسکتی ہے۔

    آج دنیا بھر میں تصویروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ ہم نے نیشنل جیوگرافک کی جانب سے سال 2016 کی بہترین قرار دی جانے والی تصاویر کو جمع کیا ہے۔ آئیے آپ بھی وہ تصاویر دیکھیئے۔

    ونٹر ہارس مین

    P1
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    انتھونی لا کی کھینچی گئی اس تصویر کا عنوان ’ونٹر ہارس مین‘ ہے۔ اس میں منگولیا کا ایک گھڑ سوار بے رحمانہ انداز میں اپنے گھوڑوں کو ہنکاتا ہوا لے کر جارہا ہے۔

    تم جہاں بھی جاؤ گے، میں تمہارے پیچھے آؤں گا

    P2
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    ہیروکی انو کی کھینچی گئی اس تصویر کا عنوان ہے، ’تم جہاں بھی جاؤ گے، میں تمہارے پیچھے آؤں گا‘۔

    برگ پر بھالو

    P3
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    جان رولنس نے یہ تصویر کینیڈا کے آرکٹک میں کھینچی۔ اس میں ایک بھالو اپنے بچے کے ساتھ برف پر موجود ہے۔ اس کا عنوان ’برگ پر بھالو‘ ہے۔

    بن یوسف

    P4
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    تاکاشی ناگاکاوا نے یہ تصویر مراکش میں کھینچی۔ وہ بتاتے ہیں، ’میں پرہجوم بازاروں میں گھوم پھر کر تھک گیا تو بن یوسف مدرسہ میں آرام کی غرض سے لیٹ گیا اور تب ہی میں نے پانی پر اس پراسرر شخص کا عکس دیکھا‘۔

    طلوع سحر اور ایریزونا

    P6
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    ایریزونا کے جنگلات میں بنایا گیا یادگاری مقام طلوع سحر کے وقت۔ اس تصویر کو ڈینی موسیس مین نے کھینچا۔

    خاموش

    P10
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    یہ تصویر چین کے صوبے گنگ ژو میں ایک ہاسٹل کی ہے جہاں تمام طلبہ دوپہر کے کھانے کے لیے باہر گئے ہوئے ہیں۔ ونگ کا ایچ کی کھینچی گئی اس تصویر کا عنوان ’خاموش‘ ہے۔

    آسمانی خیال

    P9
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    جیریمی ٹین نے یہ تصویر ملائیشیا کے جارج ٹاؤن میں کھینچی جب طوفان کے دوران زور سے بجلی چمکی۔ تصویر کا عنوان ’آسمانی خیال‘ ہے۔

    تقسیم

    P8
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    نیویارک کے سینٹرل پارک اور شہر کو الگ کرتی سڑک کی فضائی تصویر ’تقسیم‘ کیتھلین ڈول میچ نے کھینچی۔

    طلوع سحر کا دھماکہ

    P7
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    انڈونیشیا کے شہر جاوا میں ایک پھٹتے ہوئے آتش فشاں کی تصویر، طلوع ہوتے سورج اور آتش فشاں کی راکھ نے اسے فوٹوگرافی کا شاہکار بنا دیا۔ رونالڈ نیلسن کی کھینچی گئی اس تصویر کا عنوان ’طلوع سحر کا دھماکہ‘ ہے۔

    مون بو

    P5
    تصویر بشکریہ: نیشنل جیوگرافک

    تاکا ہیرو کی کھینچی گئی تصویر ’مون بو‘۔ جب چاند کی روشنی پانی پر ایسے زاویے سے پڑے کہ روشنی اور پانی کے قطروں کا عکس مل کر ایک قوس قزح تشکیل دے دے تو اسے مون بو کہا جاتا ہے۔