Tag: بہترین شخصیت قرار

  • ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ ٹائم میگزین کے بہترین شخصیت قرار

    ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ ٹائم میگزین کے بہترین شخصیت قرار

    ٹائم میگزین نے 2024 کا ’پرسن آف دی ایئر‘ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیدیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائم میگزین کی جانب سے پرسن آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا گیا، میگزین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سال 2024 کا ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا ہے۔

    اس سال ٹائم میگزین کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے افراد میں موجودہ امریکی نائب صدر کاملہ ہیرس، میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، روسی ماہر اقتصادیات یولیا نوالنایا اور حزب اختلاف کے آنجہانی رہنما الیکسی ناوالنی کی بیوہ شامل تھے۔

    ٹائم میگزین پرسن آف دی ایئر  کا اعلان نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ کیا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ مخصوص سرخ ٹائی اور ایک فکر انگیز انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    میگزین کے چیف ایڈیٹر سیم جیکبز نے وضاحت کی کہ تاریخی واپسی، غیر معمولی طور پر سیاسی تبدیلی اور دنیا میں امریکا کے کردار کو تبدیل کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے لیے سال کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا۔

    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2013 میں میگزین کی جانب سے جاری کی جانے والی بااثر افراد کی فہرست کو ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سلسلہ جلد ہی ختم ہوجائے گا۔

    تاہم جب 2016 میں خود ڈونڈ ٹرمپ کو پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا تو ٹرمپ نے اسے اپنے لیے بڑا اعزاز قرر دیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بہت اہم میگزین ہے۔

  • ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی 2023 کی بہترین شخصیت قرار

    ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی 2023 کی بہترین شخصیت قرار

    معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹیلر سوئفٹ کو 2023 کی بہترین شخصیت قرار دیدیا۔

    رپورٹ کے مطابق 33 سالہ گلوکارہ کے ورلڈ ٹور نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، جس کے نتیجے میں ٹیلر سوئفٹ ارب پتی بن گئیں ہیں۔

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے لیے 2023 بہت زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے، ٹائم میگزین نے پرسن آف دی ائیر کے لیے باربی، برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم، ڈونلڈ ٹرمپ کے پراسیکیوٹرز اور دیگر کو شارٹ لسٹ کیا تھا، مگر یہ اعزاز ٹیلر سوئفٹ کے حصے میں آیا۔

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلّی ارب پتی نکلی

    اس سے قبل پیپل میگزین نے بھی ٹیلر سوئفٹ کو اسی طرح کے اعزاز سے نوازا تھا جبکہ فوربز نے انہیں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کی طاقتور ترین خاتون قرار دیا تھا۔

    اسی طرح دنیا بھر میں Spotify کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی آرٹسٹ کا اعزاز بھی ان کے نام رہا تھا۔

    ان کے Eras ٹور پر جاری ہونے والی فلم نے بھی دنیا بھر سے 25 کروڑ ڈالرز کے قریب بزنس کیا تھا۔