Tag: بہترین غلام بدترین آقا ثابت ہوتے ہیں، خالد مقبول کی پیپلز پارٹی پر تنقید

  • بہترین غلام بدترین آقا ثابت ہوتے ہیں، خالد مقبول کی پیپلز پارٹی پر تنقید

    بہترین غلام بدترین آقا ثابت ہوتے ہیں، خالد مقبول کی پیپلز پارٹی پر تنقید

    کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 50سال میں پیپلز پارٹی کی نیت نہیں سمجھے تو ہم سب دھوکے میں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ بلدیاتی قانون کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جب ووٹ فیصلہ نہیں کرے گا تو روڈ فیصلہ کرے گا، ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر ساتھ بیٹھے ہیں آئیے مل کر معاملات کا حل نکالتے ہیں۔

    خالد مقبول نے کہا کہ ہمیں سیاست عبادت کی طرح کرنی چاہیے، کیا طرز حکمرانی جاگیردارانہ اور جمہوری ہونی چاہیے یا شراکتی؟ جب جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے۔

    کنوینئر ایم کیو ایم نے اختتامی خطاب میں کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم پر مکمل عمل درآمد کے خواہاں ہیں لیکن صوبوں کو ایڈمنسٹریٹو یونٹ سمجھتے ہیں دھرتی ماں نہیں۔

    آل پارٹی کانفرنس میں شریک دیگر تنظیمی رہنماؤں سے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے طے کرنا ہیے کہ بلدیاتی نظام کو کیسے بہتر اور شراکتی بنانا ہے کیوں کہ پیپلز پارٹی کتنا اچھا نظام لیکر آئی ہے ان کی نیت سے واضح ہے۔

    خالد مقبول نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کو تباہ اور کراچی کو بد حال کرنے آئے ہیں لیکن ہم نے ملکر جد وجہد کرنی ہے کہ سندھ اسمبلی پر کیسے دھرنا دینا ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما نے کانفرنس میں شریک تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کو دعوت کی کہ آئیے ایسی مردم شماری روکیں جہاں حقوق غضب کیے جارہے ہیں، پی پی پی نے پورے سندھ کو بیماری بنا دیا، شہری علاقے آئی سی یو پر ہیں، آئیں تعلیم، انصاف اور بنیادی حقوق کےلیے مشترکہ جدوجہد کریں، وکیلوں، ڈاکٹروں اور انجینئرز کو حق دلانے کےلیے جدوجہد کریں۔

    خطاب کے آخر میں خالد مقبول کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کانفرنس میں شریک تمام جماعتیں سندھ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہیں اور جب ووٹ کو احترام نہیں مل رہا تو مل کر جدوجہد کریں۔