Tag: بہترین فٹبالر

  • سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کسے ملا؟

    سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کسے ملا؟

    سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیل اور ریال میڈریڈ کے وینی سیوس جونیئر نے اپنے نام کرلیا۔

    اسپین کی آئٹانا بونماتی نے دوحا میں ہونے والے فیفا ایوارڈز کی تقریب میں خواتین کے بہترین پلیئر کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    دنیا بھر کی ٹیموں کے کپتانوں، کوچز، صحافیوں اور فینز نے سال 2024ء کے بہترین فٹ بالر اور فٹ بال کے بہترین لمحات کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا۔

    ارجنٹائن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے الہینڈرو گرناچو نے بہترین گول کا پسکاس ایوارڈ جیتا۔ ایوارڈز کی تقریب دوحا منعقد کی گئی۔

    اسپین کی آئٹانا بونماتی کو سال کی بہترین ویمن فٹبالر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ امریکا کی ایلیزا نائیہر کو سال کی بہترین ویمن گول کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔

    برازیل کی مارٹا نے اپنے ہی نام سے منسوب خواتین کے بہترین گول کا مارٹا ایوارڈ جیت لیا۔

    اس سال فیفا نے ویمن فٹبال کے بہترین گول کیلئے مارٹا ایوارڈ متعارف کرایا تھا، مارٹا کو جمیکا کے خلاف اسکور کئے گئے گول پر یہ ایوارڈ ملا۔

    فیفا ایوارڈز 2024 سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیل کے وینیسیوس جونیئر کے نام رہا۔

    رونالڈو 900 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

    ارجنٹائن کے ایمیلیانو مارٹینیز سال کے بہترین مین گول کیپر قرار پائے جبکہ برازیل کے تھیاگو مائییا کو فیئر پلے ایوارڈ دیا گیا۔

  • کرپشن اسکینڈل، فیفا کے6 آفیشلز کوحراست میں لے لیا گیا

    کرپشن اسکینڈل، فیفا کے6 آفیشلز کوحراست میں لے لیا گیا

    زیورخ: سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں پولیس نے نائب صدر سمیت فیفا کے چھ آفیشلز کو حراست میں لے لیا۔

     فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کانیا کرپشن اسکینڈل منظر عام پرآگیا، سوئٹزرلینڈ کے شہرزیورخ کے ہوٹل میں چھاپے میں چھ آفیشلز کو دھر لیے گئے، آفیشلز پر پچیس سال میں کرپشن سے کروڑوں ڈالر کا مال بنانے کا الزام ہے۔

    ، سوئس پولیس کے مطابق فیفا آفیشلز میڈیا رائٹس، اسپانسر شپ اور ٹورنامنٹ کی نیلامی میں ہیرپھیر کرتے تھے۔ سوئس پولیس کے مطابق فیفا کے ارکان کو رشوت کے طور پر پندرہ کروڑ ڈالر لینے کے جرم میں حراست میں لیا ہے۔

     غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیر حراست افراد کیخلاف امریکی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا، پکڑنے جانے والے چھ آفیشلز میں فیفا کے نائب صدر بھی شامل ہے۔

     ان سب کے باوجود فیفا کے صدارتی الیکشن اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق جمعے کو ہوں گے۔صدارتی انتخابات میں سیپ بلیٹر کا مقابلہ پرنس علی ابن الحسین سے ہوگا۔

  • فیفا2014: بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کرسٹیانو رونالڈو کے نام

    فیفا2014: بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کرسٹیانو رونالڈو کے نام

    زیورخ: پرتگال کے مایہ ناز فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو فیفا کے سال دوہزار چودہ کے بہترین فٹبالر کاایوارڈ لے اڑے۔

    زیورخ میں ہونیوالی فیفا کی تقریب میں بہترین فٹبالر کے لیے لائنل میسی، کرسٹیانورونالڈو اور جرمن گول کیپر مینئول نیور کے درمیان مقابلہ تھا، جو پرتگال اور ریال میڈرڈ کلب کےاسٹالش فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ کے نام رہا۔

    اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے رونالڈو نے کیلنڈر ائیر میں اکسٹھ گول اسکور کیے۔

    بہترین کوچ آف دی ایئرکا ایوارڈ جرمنی کو ورلڈ کپ جتوانے والے کے جوکم لو لے اڑے،  فیفا فیئر پلے ایوارڈ دی وولنٹیئرز کے نام رہا۔ بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ جرمنی کی نیڈائن کیسلر کو دیا گیا جبکہ ویمنزفٹ بال کوچ آف دی ایئر کا ایوارڈ ریلف کیلرمین نے جیتا۔