Tag: بہترین قرار

  • امریکی تحقیقی ادارے نے پاکستانی محققین کو بہترین قراردے دیا

    امریکی تحقیقی ادارے نے پاکستانی محققین کو بہترین قراردے دیا

    ملائشیا : امریکی تحقیقی ادارے نے پاکستان محققین کو بہترین قرار دے دیا، پاکستانی ریسرچز نے اچھی طرز حکمرانی میں عدلیہ کے کردار پر مقالہ پیش کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریسرچ ادارے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز اینڈ ڈاکٹرز کی جانب سے ملائشیا میں ساتویں انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کی گئی، پوری دنیا سے ایک سو اکہتر تحقیقی پیپرز میں سے انچاس ریسرچ پیپرز منتخب کئے گئے۔

    سترہ ممالک سے تعلق رکھنے والے چوالیس تحقیق دانوں نے مقالے پیش کئے، جس میں امریکہ، آسٹریلیا، جاپان، کوریا، ملائشیا، انڈیا اور پاکستان سمیت کئی ممالک شامل تھے۔

    پاکستانی تحقیق دان مصطفی حیدر کے ریسرچ پیپر ’اچھی طرز حکمرانی میں عدلیہ کا کردار‘ کو بہترین ریسرچ ایوارڈ دیا گیا۔

    مقالے میں ماڈل آف گڈ گورننس کی چار ترجہات بتائی گئی ہیں، جس میں سسٹم اسٹیبیلیٹی، ایڈمنسٹریٹو ڈیویلپمنٹم ایڈمنسٹریٹو اسکلز اور عدلیہ کے فیصلے شامل ہیں۔

    سری لنکا اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے پاکستانی مقالے کو اپنے ملک میں نافذ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

    مصطفی حیدر نے ایوارڈ ملنے کو پاکستان اور جامعہ کراچی کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

    پاکستانی تحقیقی مقالہ امریکی کی مایا ناز ڈیجیٹل لائیبریری میں رکھنے سمیت دنیا کی ریسرچ حوالوں میں بھی استعمال کیا جائے گا۔

  • پاک فوج کے میجرعمرفاروق  کے لئے برطانوی اعزاز

    پاک فوج کے میجرعمرفاروق کے لئے برطانوی اعزاز

    لندن : برطانیہ میں قائم صدیوں پرانی ملٹری اکیڈمی میں پاک فوج کے میجر عمرفاروق نے دنیا بھر سے آئے کیڈٹس کو ٹریننگ دی اوربہترین پلاٹون کا اعزاز جیت کر قوم کا سر فخرسے بلند کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رائل ملٹری اکیڈمی سندرشٹ میں ایک سو تہترویں کمیشن کورس میں ساورن پریڈ کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستانی میجر عمرفاروق کی پلاٹون کو بہترین قرار دیا گیا۔

    پاک فوج کے میجرعمر برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی کی پلاٹون کے کمانڈر ہیں جبکہ ان کا نام رائل ملٹری اکیڈمی کی لائبریری کے اعزازی بورڈ پر بھی درج کیا جائے گا۔

    برطانوی رائل ملٹری اکیڈمیں میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر، اعلیٰ فوجی شخصیات اور کیڈٹس کے اہل خانہ اور متعدد ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔

    ملکہ الزبتھ نے پلاٹون کو غیرمعمولی مہارت پر اعزاز عطا کیا جبکہ شاندار کارکردگی پر پاک فوج کے افسر عمر کی بھی تعریف کرتے ہوئے شاندار خدمات کے اعتراف پر سرٹیفکیٹ بھی عطا کیا۔

    پاکستان کے ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے میجر عمر فاروق اور ان کی پلاٹون کے ارکان کو مبارکباد دی۔

    خیال رہے کہ پاکستان واپس جانے والے میجر عقبہ ملک کی جگہ میجر عمر نے گزشتہ سال بطور انسٹرکٹر برطانوی ملٹری اکیڈمی جوائن کی اور کیڈٹس کو پیشہ ورانہ تربیت دی۔

    واضح رہے پاک فوج کے میجر عقبہ ملک کو برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسرکا اعزاز حاصل ہیں۔