Tag: بہتر تعلقات

  • چین کے ساتھ بہتر تعلقات ہمارے لئے ترقی کا زینہ بنے گا، وزیراعظم

    چین کے ساتھ بہتر تعلقات ہمارے لئے ترقی کا زینہ بنے گا، وزیراعظم

    تربت : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چین پڑوسی اور بلوچستان کے پاس گوادر ہے، چین کے ساتھ بہتر تعلقات ہمارے لئے ترقی کا زینہ بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عمائدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان باقی پاکستان سے پیچھے رہ گیا ، وفاق کو بلوچستان کے ووٹ کی ضرورت نہ ہونا ایک وجہ تھی ، وفاق میں کیونکہ سندھ،پنجاب سے حکومت بنالیتے تھے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے سیاسی لوگوں نے اپنی ذات کو فائدہ پہنچایا، ایک ایسے وزیراعظم آئے جس نے بلوچستان سے زیادہ لندن کےدورے کئے ، ایک ایسے صدر بھی آئے جس نے بلوچستان سے زیادہ دبئی کےدورے کئے۔

    چین چاہتا ہے کہ سی پیک سے مغربی علاقے کو ترقی دی جائے

    عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی دورے یا ووٹ لینے نہیں آیا ہوں ، میراایمان ہے کمزور طبقے کو اوپر لانے تک کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرتی ، چین نے 30سال میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالااورسپر پاور بن گیا، چین چاہتا ہے کہ سی پیک سے مغربی علاقے کو ترقی دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی کوئی ملک آگے نہیں جاسکتا جب چھوٹا طبقہ امیر ،باقی قوم پیچھے رہ جائے، یہاں آنے کا مقصد یہ نہیں کہ منصوبوں کا اعلان کرکے تالیاں بجا کر چلاجاؤں، بلوچستان کو باقی پاکستان کی طرح اوپر لیکر جانا چاہتا ہوں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بلوچستان میں آج موجود ہیں مجھے خوشی ہے ، پنجاب حکومت نے یونیورسٹی اور اسپتالوں میں سرمایہ کاری کی ہے، بلوچستان کی محرومیوں کا فائدہ اٹھانیوالے انتشار پھیلاتےہیں۔

    ہماری خوش قسمتی ہے کہ چین پڑوسی اور بلوچستان کے پاس گوادر ہے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک کےراستے بلوچستان کی سب سے پہلی کنیکٹوی چین کیساتھ ہوگی ، دنیا کو نظر آرہا ہے کہ چین سب کو پیچھے چھوڑ جائے گا، ہماری خوش قسمتی ہے کہ چین پڑوسی اور بلوچستان کے پاس گوادر ہے۔

    انھوں نے چین کی ترقی کے حوالے سے کہا کہ چین کی 2ہزارارب ڈالر ٹریڈ ہے پاکستان کی مشکل سے 25ارب ڈالر ہے، بہترین پالیسیوں کی وجہ سے چین آج دنیا میں معاشی طاقت بن چکا ہے ، چین کےساتھ بہتر تعلقات ہمارے لئے ترقی کا زینہ بنے گا۔

    کورونا وبا کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اسوقت کورونا وائرس کا عذاب آیا ہوا ہے، بھارت کی 73سالہ تاریخ میں معاشی صورتحال بری طرح متاثر ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت ملی تو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ اور قرضہ تھا، ہم مشکلات سے نکل ہی رہے تھے کہ کورونا آگیا ، اللہ کا شکر ہے جس طرح پاکستان کورونا سے نکلا برصغیر میں کوئی نہیں نکلا۔

    کورونا کا دوسراراؤنڈ آرہاہے

    ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قوم سے کہتا ہوں ہمیں پھر سے بہت احتیاط کرنا پڑے گی کورونا کا دوسراراؤنڈ آرہاہے، عوام کو ایس اوپیز پر عمل کرنا اور ماسک پہننا ہوگا، کورونا آیا ،ملک تین ماہ بند کیا ،تقریباً 900ارب ٹیکس کم جمع ہوا۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم بلوچستان میں بھی لیکر آرہے ہیں

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوان آبادی ہے آئی ٹی سیکٹر سےفائدہ اٹھاسکتے ہیں، بلوچستان کے دوردراز علاقوں انٹرنیٹ سہولت لانا وقت کی ضرورت ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم بلوچستان میں بھی لیکر آرہے ہیں ، حکومتی اسکیم 5فیصد انٹرسٹ پر ہے،جو بھی گھر بنانا چاہتاہےبنا سکتا ہے۔

    پچھلے 4ماہ میں پاکستان نے پہلی بار کوئی قرضہ نہیں لیا یہ بڑی کامیابی ہے

    عمران خان نے بتایا کہ احساس پروگرام میں کبھی پاکستان میں اتنا پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، ہم نے اپنے خسارے کم کئے ، 17سال بعد پاکستان سرپلس ہوا ہے، پچھلے 4ماہ میں پاکستان نے پہلی بار کوئی قرضہ نہیں لیا یہ بڑی کامیابی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ پر ہے ، سریہ ، گاڑیاں،موٹرسائیکل بک رہی ہیں، بھارت میں یہ حال ہے کہ آج وہاں معیشت بیٹھ گئی ہے ، ساری مشکلات کے باوجود اللہ نے ہم پر کرم کیا ،پالیسیاں کامیاب ہوئیں۔

  • ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے بہتر تعلقات کو اعتماد کی بحالی سے مشروط کردیا

    ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے بہتر تعلقات کو اعتماد کی بحالی سے مشروط کردیا

    اسلام آباد : ن لیگ نے پی پی سے تعلقات کو اعتماد کی بحالی سے مشروط کردیا ہے، ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے اپنی شرائط پی پی رہنماؤں تک پہنچائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان حالیہ کشمکش کے خاتمے کے لئے لیگی قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے مابین اعتماد کی بحالی کے لئے کچھ شرائط رکھی جائیں گی اور ان شرائط کو پی پی رہنماؤں تک پہنچانے کیلئے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت آصف زرداری کی جانب سے دیئے گئے حالیہ مخالفانہ بیان سے ناخوش ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان نوازشریف کو زرداری کیخلاف مقدمات کا ذمہ دار ٹھہرانے جیسے بیانات رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ ن لیگ کو آصف زرداری کی طرز سیاست پر تحفظات بھی ہیں، لیگی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ آصف علی زرداری بلوچستان حکومت گرانے اور سینیٹ الیکشن سے متعلق وضاحت دیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات میں پہل کرے۔

    مزید پڑھیں : ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو اکیلا چھوڑ دیا، شریف برادران کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ اپوزیشن میں ساتھ ہونے کے باوجود ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان دوریوں میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے، دونوں جماعتوں کے سربراہان نے مولانا فضل الرحمان کی متوقع آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے محض اپنے وفد بھیجنے پر ہی اکتفا کیا ہے۔

  • ماسکو : روسی صدر نےبرطانیہ کےساتھ بہتر تعلقات کاعندیہ دےدیا

    ماسکو : روسی صدر نےبرطانیہ کےساتھ بہتر تعلقات کاعندیہ دےدیا

    ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم تھریسامےکےساتھ دوطرفہ تعلقات،اوربین الاقوامی امور پربات چیت کی خواہش کااظہارکردیا.

    تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےنومنتخب برطانوی وزیراعظم تھریسامےکیساتھ دوطرفہ تعلقات،اوربین الاقوامی امور پربات چیت کی خواہشات کااظہارکردیا.

    کریملن سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیاہےکہ ولادیمیرپیوٹن نے مختلف شعبوں میں روس اوربرطانیہ کےباہمی تعاون پر زور دیا،ان کا کہناتھاکہ بہتر تعلقات دونوں ملکوں کےمفاد میں ہے.

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےڈیوڈ کیمرون کی خدمات کےاعتراف میں کہا کہ انہیں امید ہےڈیوڈ کیمرون کا وسیع تجربہ مستقبل میں برطانیہ اور بین الاقوامی برادری کےکام آئے گا.