Tag: بہروز سبزواری

  • پاک فوج نے دنیا کو پیغام دے دیا کہ ہمیں ہلکا نہ لیا جائے، بہروز سبزواری

    پاک فوج نے دنیا کو پیغام دے دیا کہ ہمیں ہلکا نہ لیا جائے، بہروز سبزواری

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہمیں ہلکا نہ لیا جائے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اللہ کا بہت بڑ اکرم ہے کہ اس نے ہمیں عزت سے نوازا۔

    ایک سوال کے جواب میں بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں بھارت کے ساتھ اسرائیل بھی تھا اور پاکستان کی اس کامیاب کارروائی کے بعد اسرائیل کو بھی ایک واضح پیغام پہنچ گیا۔

    بہروز سبزواری نے کہا کہ میں پاک فوج کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیئے اور ساتھ ہی اے آر وائی نیوز کی ٹرانسمیشن بھی قابل تعریف ہے۔

    سینئر اداکار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے جو جوابی کارروائی کی بہت کمال کا کام ہے اور یہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا بہترین موقع ہے کہ اس کا فیصلہ ہوجانا چاہیے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ صبح شروع کیے گئے آپریشن بُنیان مّرصُوص میں زبردست کارروائی دیکھ کر دشمن دہشت میں آگیا اور اپنے ہونے والے پے در پے نقصانات کو دیکھتے ہوئے بھارت سیز فائر پر مجبور ہونا پڑا۔

  • بہروز سبزواری نے اداکار قوی خان سے متعلق یادگار واقعہ سنا دیا

    بہروز سبزواری نے اداکار قوی خان سے متعلق یادگار واقعہ سنا دیا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بہروز سبزواری نے مرحوم اداکار قوی خان سے متعلق یادگار واقعہ سنا دیا۔

    سینئر اداکار بہروز سبزواری نے حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے کہا گیا کہ قوی صاحب سے متعلق کوئی اچھی بات شیئر کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے عوام بھی سیکھیں گے۔

    بہروز سبزواری نے بتایا کہ قومی صاحب نے بطور پروڈیوسر 12 فلمیں بنائیں اور 10 ریلیز ہی نہیں ہوئیں بس 2 فلمیں چلیں، آخری فلم بھی ناکام ثابت ہوئیں وہ اداکاروں کو پیسے بھی نہیں دے سکے۔

    اداکار نے بتایا کہ 15 سے 20 سال کے بعد ان کے پاس پیسے آئے اور انہوں نے سب کی رقم ادا کی۔

    سینئر اداکار قوی خان کا شمار پی ٹی وی کے چند اولین فنکاروں میں ہوتا ہے، قوی خان کو فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، ستارہ امتاز، نشان امتیاز سمیت متعدد ایوارڈز بھی دیئے گئے۔

    ملک کے معروف اداکار محمد قوی خان 15 نومبر 1942 کو پشاور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ریڈیو پاکستان سے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کا آغاز کیا۔

    قوی خان نے 1964 میں پی ٹی وی سے باقاعدہ اداکاری شروع کی اور بیشتر ڈراموں میں منفرد ور لازوال کردار ادا کئے، ’اندھیرا اجالا‘ ڈرامے میں پولیس افسر کے کردار نے ان کی شہرت کو چار چاند لگادیئے۔

    1965 میں قوی خان نے فلمی کیریئر شروع کیا، اپنے طویل کیریئر کے دوران محبت زندگی ہے، سوسائٹی گرل، چن سورج، سرفروش، کالے چور، زمین آسمان سمیت دو سو سے زائد فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام رکھنے والے قوی خان 5 مارچ 2023 کو فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

  • بہروز سبزواری نے بشریٰ انصاری کو پسندیدہ ساتھی اداکارہ قرار دے دیا

    بہروز سبزواری نے بشریٰ انصاری کو پسندیدہ ساتھی اداکارہ قرار دے دیا

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بشریٰ انصاری کو پسندیدہ ساتھی اداکارہ قرار دے دیا۔

    اداکار بہروز سبزواری نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کریئر سمیت دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بشریٰ انصاری کے ساتھ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ فیملی کی طرح کا تعلق ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جو بہن بھائی کے خوشی رشتے ہوتے ہیں لیکن دوست آپ کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔

     اس سے قبل ایک انٹرویو میں پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا تھا کہ مرحوم اداکار قاضی واجد نے بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ کی شادی کی کافی کوششیں کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by 365 News (@365news.pk)

    دورانِ شو بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘جاوید شیخ اپنی رنگینیوں میں چل رہے تھے اسی لیے انہوں نے کبھی میرا دکھ بانٹنے کی کوشش نہیں کی’۔

    اداکارہ کی بات پر بہروز سبزواری بولے کہ ‘میں سنجیدہ ہوں، ایک مرتبہ قاضی واجد صاحب نے ان دونوں کا دکھ بانٹنے کی کوشش کی تھی، 8 سے 9 سال پہلے قاضی صاحب نے بشریٰ سے کہا کہ یار بشریٰ بات سنو تم جاوید سے شادی کرلو’۔

    بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ‘اس وقت میرے دوستوں کے علاوہ کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے، اس وقت جاوید شیخ بھی اکیلے تھے تو قاضی واجد صاحب نے کہا تم دونوں بہت جچو گے ، تم دونوں شادی کرلو’۔

    اداکارہ نے کہا کہ ‘ان کی بات سن کر میں ہنسنے لگی اور کہا یہ آپ کیسی باتیں کررہے ہیں، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا،  تو ساتھ ہی وہ بولے یہ کیا بدتمیزی ہے، میں سنجیدہ بات کررہا ہوں ‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ ‘جاوید بھی سن کر قہقہہ لگانے لگا جس پر قاضی بھائی نے کہا کہ تم لوگ بڑے بدتمیز ہو، میں ایک بات کہہ رہا ہوں’۔

  • پاکستان انڈسٹری کی خواتین نے بالی ووڈ میں کام کرکے نام ڈبویا: بہروز سبزواری

    پاکستان انڈسٹری کی خواتین نے بالی ووڈ میں کام کرکے نام ڈبویا: بہروز سبزواری

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں نے بالی ووڈ میں کام کرکے اپنے ملک کا نام ڈبویا۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان انڈسٹری کے اداکاراؤں کی بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

    بہروز سبزواری نے کہا کہ فواد خان بھارت گئے، وہاں جاکر اُنہوں نے بالی ووڈ میں شاندار کام کیا، اگر وہ آج بھی بالی ووڈ فلمیں کررہے ہوتے تو میں دعوے سے کہتا ہوں کہ وہ تمام بالی ووڈ خانز کو پیچھے چھوڑ دیتے اور بالی ووڈ کے نمبر ون اسٹار بن جاتے۔

    اداکار نے کہا کہ فواد خان کے علاوہ جاوید شیخ نے بھی بالی ووڈ میں بڑا نام کمایا اور ہماری چند اداکاراؤں نے بھی بالی ووڈ فلمیں کیں لیکن اُنہوں نے اپنے کام سے پاکستان کا نام روشن کرنے کے بجائے اپنے ملک کا نام ڈبو دیا۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی متعدد پاکستانی آرٹسٹ، فنکار، گلوگار اور مزاحیہ فنکار بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں اور انہوں نے اپنی صلاحیت سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے جبکہ چند سال قبل پاکستان کی کچھ اداکارہ جس میں صبا قمر، ماہرہ خان، ماورہ خان، سجل علی اور دیگر نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • ’اداکار کے بچے اداکار نہیں بنیں گے تو کیا بنیں گے؟‘

    ’اداکار کے بچے اداکار نہیں بنیں گے تو کیا بنیں گے؟‘

    پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے شوبز انڈسڑی میں نیپوٹیزم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ سینئر اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے شرکت کی اور میزبان محب مرزا کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    محب مرزا نے شو کے مہمان سے پوچھا کہ’ ’اداکار کے بچے اداکار نہیں بنیں گے تو کیا بنیں گے؟‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    جس پر بہروز سبزواری نے کہا کہ ’ہمارے تینوں بچوں نے اپنے والدین کی محنت کو دیکھا ہوا ہے، ہم لوگ بیٹھے بیٹھے کامیاب نہیں ہوئے، محنت کرکے آج یہاں پہنچے ہیں۔

    ہمارے بچوں نے جو بھی نام بنایا ہے اس میں ان کی محنت ہے، ہم انہیں ڈرامے میں کام دلواسکتے ہیں لیکن کام انہوں نے اپنی محنت سے ہی کرنا ہے۔

    دوسری جانب جاوید شیخ نے بتایا کہ میں نے اور بہروز نے کبھی بھی کسی سے یہ نہیں کہا کہ شہروز، شہزاد یا مومل کو کسی پروجیکٹ میں کاسٹ کرلیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    جاوید شیخ نے بتایا کہ اب تک انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا ہے اس میں اپنے بیٹے شہزاد اور مومل کو ساتھ نہیں رکھا، ایک فلم بنائی اس میں شہروز کو بطور ہیرو کاسٹ کیا لیکن شہزاد کو نہیں کیا کیونکہ کردار کے لیے موضوع شہروز ہی تھا۔

    واضح رہے کہ بہروز سبزواری اور جاوید شیخ متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ بہروز سبزواری معروف اداکار شہروز سبزواری کے والد ہیں جب کہ ان کی اہلیہ سفینہ سینیئر اداکار جاوید شیخ کی بہن ہیں۔

    جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے ماضی میں ایک ساتھ چند فلموں اور ڈراموں میں بھی اداکاری کی ہے اور دونوں کی جوڑی کو پسند کیا جاتا رہا ہے، جاوید شیخ اور بہروز سبزواری کے خاندان کی نئی نسل کی بھی آپس میں رشتے داریاں ہیں اور سب اس انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

  • "سائرہ کو کبھی خود سے الگ نہیں‌ سمجھا، کہتا ہوں شادی کرلو”

    "سائرہ کو کبھی خود سے الگ نہیں‌ سمجھا، کہتا ہوں شادی کرلو”

    کراچی: فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے سابقہ بہو سائرہ یوسف سے متعلق گفتگو کی جو وائرل ہوگئی۔

    اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ سائرہ یوسف آج بھی ہماری بیٹی ہے اگرچہ سائرہ اور شہروز کی کیمسٹری نہیں ملی لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم کچھ نہیں کرسکتے یہ اللہ پاک کا کام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی سائرہ کو خود سے الگ نہیں سمجھا اور نہ سمجھیں گے، میں نے کئی بار ان سے کہا تم بھی سیٹل ہوجاؤ میں تمہارے ساتھ ہوں۔

    بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ سائرہ ہماری بچی ہے اور ان کی بیٹی نورے ہماری جان ہے۔

    طلاق کے بعد تنقید سے متعلق انہوں نے کہا کہ جتنے بھی لوگوں نے تنقید کی وہ وقت ہمارے اور سائرہ کے لیے بڑا سخت تھا اگرچہ یہ ہماری نجی مسئلہ تھا لیکن لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بطور فنکار ان کی جاگیر ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے طلاق کی تصدیق 29 فروری 2020 کو کی تھی بعدازاں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کی اور اب دونوں کی ایک بیٹی ہے۔