لاہور : بہنوئی نے سالے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم کی بیوی کچھ عرصہ قبل بے روزگار ہونے پر اپنے میکے چلی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ، جہاً بہنوئی شہزاد نے اپنے سالے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
اے ایس پی شہربانو نقوی نے بتایا کہ ملزم کی بیوی کچھ عرصہ قبل بے روزگار ہونے پر اپنے میکے چلی گئی تھی، اور ملزم نے اسے واپس نہ بھیجنے پر یہ سنگین اقدام کیا۔
حکام نے کہا کہ شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی فوری تلاش شروع کر دی گئی ہے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی معلومات کی صورت میں پولیس سے تعاون کریں۔
مزید پڑھیں : کراچی : سالے کی فائرنگ سے بہنوئی کا دوست جاں بحق
یا دہے چند ماہ قبل کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی کے ایک گھر میں سالے کی فائرنگ سے بہنوئی کا دوست جاں بحق ہوگیا تھا۔
عدنان کی شادی ملزم شاہد کی بہن سے ہوئی تھی جو ناراض ہو کر میکے آگئی تھی، عدنان اپنے دوست سیف الرحمان کے ہمراہ اپنی بیوی کو منانے کیلئے سسرال آیا، اس دوران اس کی اپنے سالے شاہد سے تلخ کلامی ہوگئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد نے فائرنگ کردی، جس سے بہنوئی کا دوست سیف الرحمان جاں بحق اور عدنان زخمی ہوگیا تھا۔