Tag: بہنوئی قتل

  • بہن کا بروقت علاج نہ کرانے پر سالے نے  بہنوئی کوقتل کردیا

    بہن کا بروقت علاج نہ کرانے پر سالے نے بہنوئی کوقتل کردیا

    سیالکوٹ : بہن کا بروقت علاج نہ کرانے پر سالے نے بہنوئی کوقتل کردیا، ملزم حمزہ کی بہن چندروزقبل ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ نیکاپورہ کے علاقے میں ملزم نےفائرنگ کرکے بہنوئی کوقتل کردیا اور قتل کرنے کے بعد موقع سے فرارہوگیا۔

    مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پولیس نے بتایا کہ ملزم حمزہ کی بہن چند روز قبل ہارٹ اٹیک سےانتقال کرگئی تھی ، جس پر ملزم کو رنج تھا کہ مقتول نےاس کی بہن کا بر وقت علاج نہیں کرایا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول ابرار نے 12 سال قبل مدیحہ سے پسند کی شادی کی تھی، جس سے 4 بچے تھے۔

    ملزم نے مرحوم بہن کے دسویں پر قبرستان سے واپسی پر بہنوئی کو قتل کیا، ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • بہن پر تشدد کیوں کیا؟ سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا

    بہن پر تشدد کیوں کیا؟ سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا

    حیدرآباد: بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے گولکنڈہ علاقے میں دل دہلا دینے والی قتل کی ایک واردات پیش آئی ہے، جہاں سالے کے ہاتھوں بہنوئی کا بہیمانہ قتل ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سالے نے ناریل کاٹنے کے استعمال ہونے والے آلہ سے  اپنے بہنوئی پر حملہ کرکے ہلاک کردیا، اس حملے کا سارا منظر چھت سے ایک شخص نے ریکارڈ کرلیا جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی، ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ میوہ فروش 35 سالہ محمد سلیم کا قتل شیخ صادق نے کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ  ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ سلیم اپنی بیوی سے مار پیٹ کرتا تھا اور اسے ہراساں کر رہا تھا، ان دونوں میں اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا جس کے بعد بھائی نے تعیش میں آکر بہنوئی کو مہلک ہتھیار سے قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ صادق نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے، گولکنڈہ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے، قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔