Tag: بہنوں

  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

    بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

    راولپنڈی (12 اگست 2025): پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہنوں علیمہ خانم اور نورین نیازی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں وکلا کے ساتھ احتجاج کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور نورین نیازی کو پولیس نے داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا ہے۔

    پولیس بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو حراست میں لے کر چکری انٹر چینج روانہ ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے آج پنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دیا تھا۔

    علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ جب تک بھائی ان کی بھائی عمران خان سے سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/aleema-khanum-sit-in-protest-with-lawyers-near-adiala/

  • بھائی اور بہنوں کو بچاتے ہوئے لڑکی جان کی بازی ہار گئی

    بھائی اور بہنوں کو بچاتے ہوئے لڑکی جان کی بازی ہار گئی

    جدہ: سعودی عرب کے عسیر ریجن کے علاقے رجال المع میں سعودی لڑکی نے بھائی اور بہنوں کو بچاتے ہوئے اپنی جسن کی بازی ہار گئی۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی فیملی ریاض سے موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے کوہستانی علاقے پہنچی تھی۔

    کوہستانی علاقے حسوۃ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے بعد فیملی کے سربراہ نے گاڑی پارک کی اور اپنے ایک بیٹے کے ہمراہ گاڑی سے اتر کر کیمپنگ کا انتظام کرنے لگا۔

    رپورٹ کے مطابق اترنے سے قبل گاڑی کو ہینڈ بریک لگایا تھا تاہم گاڑی اچانک پیچھے کی جانب جانے لگی اور اس کا رخ ڈھلان کی جانب تھا۔

    گاڑی میں موجود سعودی لڑکی 21 سالہ ریما نے (جو دروازے کے قریب بیٹھی تھی) اپنی بہنوں اور ایک بھائی کو گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریما گاڑی کے دروازے کے پاس بیٹھی تھی اور وہ آسانی سے نکل کر اپنی جان بچا سکتی تھی لیکن بھائی اور بہنوں کی محبت میں انہیں بچانے لگ گئی۔

    آخر میں چھوٹا بھائی گاڑی میں رہ گیا تھا جسے نکالنے کی کوشش میں وہ ناکام رہی، گاڑی اسی دوران پہاڑ کے اوپر سے کھائی میں جا گری جس سے ریما اور اس کا چھوٹا بھائی ہلاک ہو گئے۔

    ریما نے اسی سال گریجویشن کیا تھا اور وہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پر ٹریننگ لے رہی تھی۔