Tag: بہن بھائی جاں بحق

  • غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2 بہن بھائی دم توڑ گئے

    غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2 بہن بھائی دم توڑ گئے

    لاہور: مناواں میں 2 بہن بھائی مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بہن بھائیوں میں 11 سالہ مریم اور 9 سالہ رافع شامل ہیں، بچوں کی ماں نے باغبانپورہ بازار سے 30، 30 روپے کے نوڈلز کے 2 پیکٹ لیے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ ماں نے گھر میں بچوں کو نوڈلز بناکر دیے تو دونوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی، 11سالہ مریم گھر میں ہی انتقال کرگئی جبکہ 9سالہ رافع نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق بچوں کے والدین نے اندراج مقدمہ سے انکار کردیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

    دوسری جانب قصور کے علاقے الہٰ آباد میں 6 بچوں کی ماں کو 3 ملزمان نے گن پوائٹ پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون کھیتوں میں کام کیلئے گئی تھی جہاں 3 ملزمان نے اسے یرغمال بنالیا۔

    متن کے مطابق ملزمان میں رضوان، سلمان اور منظور نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور زیادتی کی، اس دوران ملزمان موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔

    متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے با اثر ملزمان کو بچانے کے لئے میڈیکل کرایا نہ ہی زیادتی کی دفعہ لگائی۔

    پشاور : سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

    شوہر کا کہنا ہے کہ با اثر ملزمان صلح کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں، انکار پر بیوی کو اغوا کرکے لیے گئے، جبکہ صلح نہ کرنے پر بیوی کی لاش ملنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی چائے پینے سے 4 بہن بھائی جاں بحق، خاتون کا شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی چائے پینے سے 4 بہن بھائی جاں بحق، خاتون کا شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی چائے پینے سے4 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ والدہ کی کی حالت تشویشناک ہیں، خاتون نے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں زہریلی چائے پینے سے والدہ اور5بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا والدہ اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈی ایچ کیواسپتال میں 4 بچے دم توڑ گئے جبکہ ماں اور ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 6 سالہ علی،7سالہ اقرا،22سالہ ثانیہ اور 18سالہ مدیحہ شامل ہیں ، میاں بیوی کےدرمیان گزشتہ روزجھگڑا ہوتا تھا۔

    خاتون نے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا چائے میں زہرشوہر نےملایاہے، شوہربچوں کےرشتوں پر جھگڑاکرتا تھا اور مالی حالات بھی برےہیں۔

    اےایس پی محمد فہیم نے کہا کہ تھانہ صدر کی حدود میں فیملی میں 6افراد کو زہر دیا گیا ہے، تفتیش کررہےہیں،جلد حقائق سامنے آجائیں گے، زیرعلاج مریضوں کی علاج کی بہترین سہولتوں کیلئے ڈاکٹر کوشش کر رہے ہیں۔

  • کراچی: گلشن معمار موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق

    کراچی: گلشن معمار موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق

    کراچی:  گلشن معمارموڑ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے دو کمسن بہن بھائی جان سے گئے۔

    کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب دونوں بہن بھائی گزر رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی، حادثہ میں جاں بحق غازیہ نویں جماعت کا پرچہ دینے جا رہی تھی جبکہ اسکے ساتھ اسکا بھائی احسن بھی دم توڑ گیا۔

    جو بہن کوامتحانی مرکز چھوڑنے جا رہا تھا۔

    حادثہ کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے کمسن بہن بھائیوں کی لاشوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈرائیور ڈمپرسمیت فرار ہوگیا۔

    بچوں کی موت کی خبر سنتے ہی والدین حواس ہی کھو بیٹھےتو لاشوں کو وصول کرنے کیلئے لڑکھڑاتے قدموں سے بچوں کے ماموں اور نانا کو آنا پڑا۔