Tag: بہن علیمہ خان

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو بیرون ملک بھیجنے کیلئے مختلف ذرائع سے رابطے کیے گئے، بہن علیمہ خان کا دعویٰ

    چیئرمین پی ٹی آئی کو بیرون ملک بھیجنے کیلئے مختلف ذرائع سے رابطے کیے گئے، بہن علیمہ خان کا دعویٰ

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوبیرون ملک بھیجنے کیلئے مختلف ذرائع سےرابطے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہائیکورٹ آکرپریشانی ہوئی، سناہےوکیل کاپیٹ خراب ہوگیااوروہ بستر پر ہیں، جتنےدن چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں ان کے پیٹ خراب ہوتے رہیں گے۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پیٹ خراب کاڈرامہ ختم ہونےتک ذمہ داری متعلقہ حکام کی ہے، میرے اوپر 4 اور عظمیٰ خان پر 6 کیسز بنا دیے گئے ہیں، ہم نے بیگ پیک کر رکھا ہے ،جیل میں ڈال دیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ عدالت نے یقین دہانی کرائی ہے پیر کو ملاقات کاموقع ملے گا، پیر کو اجازت نہ دی تو اٹک جیل کےباہر جا کر بیٹھ جائیں گے۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوباہر بھیجنےسےمتعلق مختلف ذرائع سےرابطےکیے گئے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ اپنا ملک کوئی چھوڑ کر جاتا ہے۔

  • عمران خان کو نہ باہرنکلنے دیں گے نہ پولیس کو اندر جانے دیں گے، بہن علیمہ خان ڈٹ گئیں

    عمران خان کو نہ باہرنکلنے دیں گے نہ پولیس کو اندر جانے دیں گے، بہن علیمہ خان ڈٹ گئیں

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نہ باہرنکلنے دیں گے نہ پولیس کو اندر جانے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے زمان پارک میں کارکنان سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سوال کیا عمران خان کیادہشت گردہے، سب سے بڑا دہشت گرد رانا ثنااللہ ہے، عمران خان کونہ باہرنکلنے دیں گے نہ پولیس کو اندر جانے دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ شیلنگ کرنے والے بھی ہمارے بچے ہیں اور جن پر شیلنگ ہورہی ہے وہ بھی ہمارے بچے ہیں۔

    عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ ظالم حکمرانوں نے کس طرح ہمیں آمنے سامنے کردیا ہے ، ظالم حکمرانوں سے جنگ جاری رہے گی۔

    انھوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی جنگ نہیں ہے، پاکستان کو ان ظالم لوگوں کی حوالے نہیں کرسکتے، ہم عمران خان کے ساتھ اور یہاں موجود بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔