Tag: بہن کی شادی

  • بہن کے نکاح کے وقت اچانک کیا محسوس ہوا؟ فیضان شیخ کیفیت بیان کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے

    بہن کے نکاح کے وقت اچانک کیا محسوس ہوا؟ فیضان شیخ کیفیت بیان کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے

    بہنوں کی رخصتی کے وقت بچھڑنے کی وجہ سے بھائیوں کے جذبات قابو سے باہر ہوجاتے ہیں، کچھ ایسا ہی فیضان شیخ سے ساتھ بھی ہوا۔

    بہن بھائی کا رشتہ بہت خوبصورت ہوتا ہے، جس کی کوئی بہن یا بھائی نہیں وہ اس جذبے کی نوعیت اور کییفت کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکتے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیضان شیخ نے اپنی بہن کے نکاح کے دن کے حوالے سے خود پر گزرنے والی کیفیات کا ذکر کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میری ایک ہی بہن ہے لیکن زندگی میں کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ اس کی شادی والے دن میرے ساتھ ایسا بھی ہوسکتا ہے کیونکہ میں خود دوسروں کا مذاق اڑایا کرتا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ بہن کے نکاح کے وقت سب کچھ نارمل تھا مجھے ذمہ داری دی گئی تھی کہ نکاح کے وقت دلہن سے ایجاب و قبول کرواؤں، جب میں نکاح کے کاغذات لے کر اُس پاس گیا اور پیپر پر لکھی ہوئی عبارت پڑھنے لگا تو میری زبان گنگ ہوگئی۔

    فیضان شیخ نے بتایا کہ مجھے اچانک ایسا لگا کہ جیسے کوئی میرا دل یا میرا کلیجہ نکال کر لے جا رہا ہے، جب مجھ سے بولا نہ گیا تو بڑے بھائی نے کہا کہ یہ پیپر مجھے دو لیکن ان سے بھی الفاظ ٹھیک طرح ادا نہیں ہو پارہے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہی حال شادی والے دن رخصتی کے وقت بھی ہوا کہ ہم بھائیوں نے بے اختیار پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کردیا، یہ چیز خود میرے لیے بھی حیران کن تھی کہ میں تو ایسا نہیں تھا مجھے کیا ہوا؟

  • سلمان خان نے شاہ رخ کو بہن کی شادی پر مدعو کر لیا

    سلمان خان نے شاہ رخ کو بہن کی شادی پر مدعو کر لیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی سحر انگیز دنیا میں بعض اداکار ایک دوسرے کو دیکھ کر بھی نہیں راضی‘ انھیں میں سے سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی ایک ہیں ۔

    سلمان خان اور شاہ رخ خان کی آپس میں سرد جنگ مشہور ہے مگر دوسری طرف بتایا جارہا ہے کہ پچھلے دنوں اداکار سلمان خان نے اپنی بہن کی شادی کے لیے اداکار شاہ رخ خان کو بھی دعوت نامہ دیا ہے‘ اب مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر ہیں۔

    دوسری طرف سلمان خان نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی ہے اور انھیں اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے دعوت نامہ دیا۔

    سلمان ان دنوں فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں دہلی میں ہیں، ایک نیوز چینل کے مطابق وہ اپنی بہن ارپتا خان کی شادی کا دعوت نامہ دینے کے لیے وزیرِاعظم کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران سلمان کے ساتھ ان کی بہن بھی تھیں۔