Tag: بہو

  • ساس نے کہا چائے گرم نہیں ہے اور بہو نے کردیا قتل

    ساس نے کہا چائے گرم نہیں ہے اور بہو نے کردیا قتل

    نئی دہلی: معمولی بات پر بہو نے اپنی ساس کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

     یہ واقعہ بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں پیش آیا جہاں بہو کا اپنی ساس سے معمولی سی بات پر نوک جھوک شروع ہوا جس کے بعد اس نے اپنی ساس کا قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو کی رہنے والی گنوکا نامی خاتون کی شادی سائیکل شاپ کے مالک سے ہوئی، خاتون دماغی طورپر ٹھیک نہیں تھی اور اس کا علاج کروایا جارہا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نے معمول کے مطابق اپنی ساس کو چائے دی، ساس نے کہا کہ چائے ٹھنڈی ہے جس پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوئی۔

    بات بات میں بات اتنی آگے بڑھ گئی کہ بہو  نے آہنی سلاخ سے اپنی ساس پر حملہ کرکے قتل کردیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے ملزم خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • ساس نے بہو سے محبت کی مثال قائم کردی

    ساس نے بہو سے محبت کی مثال قائم کردی

    بھارتی معاشرے میں بیوہ کی دوبارہ شادی ہونا ایک ناپسندیدہ عمل سمجھا جاتا ہے، گو کہ تعلیم کے فروغ کے بعد یہ رجحان بدل رہا ہے البتہ کم تعلیم یافتہ علاقوں میں اب بھی اسے معیوب سمجھا جاتا ہے۔

    تاہم بھارت میں ہی ایک خاتون نے اپنی کم عمر بیوہ ہوجانے والی بہو کی نہ صرف تعلیم مکمل کروائی بلکہ اس کی دوبارہ شادی بھی کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر سیکار کی رہائشی کملا دیوی نے اپنی بیوہ بہو سنیتا کو نہ صرف مزید تعلیم دلوائی بلکہ اس کی دوبارہ شادی بھی کروادی۔

    کملا دیوی کے چھوٹے بیٹے شبہم کی شادی 25 مئی 2016 کو سنیتا سے ہوئی تھی، شادی کے بعد وہ ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے کرغزستان گیا لیکن بدقسمتی سے 6 ماہ کے اندر برین اسٹروک کی وجہ سے وہاں اس کی موت ہوگئی۔

    بیٹے کی موت کے بعد کملا دیوی نے بہو کا بھرپور ساتھ دیا اور اسے مزید تعلیم دلوائی، تعلیم مکمل کرنے کے بعد سنیتا لیکچرار مقرر ہوئی۔

    کملا دیوی نے سنیتا کی شادی اور بیوگی کے 5 سال بعد گزشتہ ماہ اس کی دوبارہ شادی کروا کر خوشی خوشی رخصت کردیا۔

    سنیتا کا کہنا تھا کہ شوہرکی موت کے بعد ساس نے مجھے بیٹی جیسا پیار دیا جبکہ انہوں نے ایک نئی زندگی شروع کرنے کے لیے میری دوبارہ شادی کروا دی جس پر میں بہت خوش ہوں۔

  • 4 فلیٹس کی مالک گداگر خاتون بہو کے ہاتھوں قتل

    4 فلیٹس کی مالک گداگر خاتون بہو کے ہاتھوں قتل

    نئی دہلی: بھارت میں ایک گداگر خاتون کو ان کی بہو نے قتل کردیا، قتل کی وجہ وہ 4 فلیٹس بنے جو گداگر خاتون کی ملکیت تھے اور بہو انہیں ہتھیانا چاہتی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ ممبئی میں پیش آیا، بہو انجنا اپنی 70 سالہ ساس کو شدید زخمی حالت میں لے کر اسپتال پہنچیں اور بتایا کہ وہ باتھ روم میں سلپ ہو کر گر گئی تھیں۔

    70 سالہ خاتون اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکی تھیں۔ خاتون کو 14 کے قریب زخم آئے تھے جبکہ ان کی گردن پر بھی نشانات تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

    پولیس کی تفتیش کے مطابق 70 سالہ مقتولہ سنجنا کے شوہر کچھ عرصہ قبل وفات پاچکے تھے جس کے بعد سنجنا نے اپنے دیور کے بیٹے کو گود لے لیا تھا۔

    سنجنا 4 عدد فلیٹس کی مالک تھیں جن میں سے 3 انہوں نے کرایے پر دے رکھے تھے جبکہ ایک میں وہ خود اپنے لے پالک بیٹے اور اس کی بیوی کے ساتھ رہتی تھیں۔

    تاہم سنجنا ممبئی کے ایک جین مندر کے باہر بھیک مانگا کرتی تھیں، پولیس کے مطابق سنجنا اپنی بھیک کی کمائی کہیں چھپا دیتی تھیں اور اس کے بعد اپنی بہو سے پیسے مانگا کرتیں جس کے باعث دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا۔

    وقوعے کے روز بھی دونوں ساس بہو کے درمیان سخت لڑائی ہوئی جس کے بعد انجنا نے غصے میں کرکٹ بیٹ سے ساس پر حملہ کردیا، اس نے ایک موبائل چارجر ساس کی گردن کے گرد لپیٹ دیا جس سے سنجنا کا دم گھٹ گیا۔

    پولیس کی حراست میں انجنا نے بتایا کہ وہ روز روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آگئی تھی اور ساس کے 4 فلیٹس کی ملکیت بھی چاہتی تھی اسی لیے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

    پولیس نے انجنا کے پاس سے مقتول ساس کے طلائی زیورات بھی برآمد کیے۔ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ساس سے نفرت، سفاک بہو کے ہاتھوں کمسن بیٹے کا بھیانک قتل

    ساس سے نفرت، سفاک بہو کے ہاتھوں کمسن بیٹے کا بھیانک قتل

    نئی دہلی: بھارت میں کمسن بیٹے کا دادی سے پیار کرنا جرم بن گیا، سفاک بہو نے نفرت میں آکر اپنے بچے کو موت گھاٹ اتار دیا اور خود بھی گھر سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں ماں نے سفاکی کی تمام حدیدں پار کردیں، اپنے ہی معصوم بچے کو اس بنیاد پر قتل کردیا کہ وہ ماں سے زیادہ دادی سے پیار کرتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ماں نے 6 سالہ بچے کو چھری کے پے درپے وار کرکے ہلا کردیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچہ ماں سے زیادہ دادی کے قریب تھا اور اس سے زیادہ پیار کرتا تھا جو اس کی ماں کو برداشت نہ ہوا اور قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ماں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اور گھر سے چھلانگ لگا دی تاہم اسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔ ’کلوندر‘ نامی خاتون کا شوہر ’سرجیت سندھ‘ یورپی ملک اٹلی میں ملازمت کرتا ہے، وہ اپنے بیوی بچے کو اپنے پاس بلانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    ساس اور بہو کے درمیان ماضی سے ہی گھریلوں ناچاکیاں رہی تھیں اور آپس میں لڑنا جھگڑنا معمول بن چکا تھا۔ پولیس نے بچے کے قتل کا مقدمہ ماں کے خلاف درج کرلیا ہے۔

  • کھانا کیوں‌ مانگنا، بیٹے بہو نے ماں کو تشدد کرکے ہلاک کردیا

    کھانا کیوں‌ مانگنا، بیٹے بہو نے ماں کو تشدد کرکے ہلاک کردیا

    ابوظبی : اماراتی کورٹ نے خاتون  کو کھانا مانگنے پر تشدد کرکے ہلاک کرنے والے بیٹےاور بہو پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت میں گزشتہ روز بزرگ خاتون کی بیٹے اور بہو کے ہاتھوں ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے مرد اور اس کی اہلیہ پر تشدد کرنے اور والدہ کو بھوک سے ہلاک کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 29 سالہ بھارتی شہری اور اس کی 28 سالہ زوجہ نے ماں کو کھانا مانگنے پر القیس میں واقع گھر میں تشدد کے بعد ہلاک کیا۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ انتقال کے وقت مقتولہ کا وزن صرف 29 کلو تھا کیونکہ اسے کئی کئی روز بھوکا رکھا جاتا تھا۔

    دبئی کورٹ کی دستاویزات کے مطابق جوڑے نے متاثرہ خاتون کو جولائی 2018 سے اکتوبر 2018 تک کئی کئی روز تک بھوکا رکھتے تھے۔

    متاثرہ خاتون کو ریسکیو کرنے والے پڑوسی نے بتایا کہ ’میں کپڑے دھونے کی جگہ پر تھا کہ میں نے ایک بزرگ خاتون کو دیکھا جو بہت آفت زدہ تھی اور اس کے جسم پر جلنے کے نشانات بھی تھے‘۔

    پڑوسی نے بتایا کہ ’میں نے خاتون سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ کیا ہوا ہے لیکن انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا‘۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پڑوسی نے خاتون کی حالت سے متعلق بلڈنگ کی سیکیورٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے تمام اپارٹمنٹس کی تلاشی لی، بھارتی شہری کے اپارٹمنٹس میں خاتون فرش پر پڑی ہوئی ملی‘۔

    گارڈ نے بتایا کہ خاتون کے قریب کھڑے اس کے بیٹے کا کہنا تھا کہ وہ اس کی ماں ہے، بھارتی شہری نے دعویٰ کیا کہ اس کی ماں بستر پر نہیں سوتی اس لیے زمین پر لیٹی ہے‘۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق پڑوسی نے خاتون کی تشویش ناک حالت دیکھ کر فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو مطلع کیا اور خاتون کو فوری طور پر اسپتال کرلیا لیکن کافی جھلسی ہوئی تھی اور کئی روز سے بھوکی تھی جس کے باعث وہ رستے میں ہی ہلاک ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جوڑے نے عدالت میں بیان دیا کہ خاتون کی موت طبی طور پر ہوئی ہم پر لگائے گئے الزامات من گھرٹ اور بے بنیاد ہیں، عدالت نے دونوں فریقین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ تین جولائی تک ملتوی کردیا۔

  • لڑکیوں کو’مثالی بہو‘ بنانے کے لیے یونی ورسٹی نے کورس متعارف کرادیا

    لڑکیوں کو’مثالی بہو‘ بنانے کے لیے یونی ورسٹی نے کورس متعارف کرادیا

    بھارتی ریاست بھوپال کی ایک یونیورسٹی نے لڑکیوں کے لئے ایک منفرد مضمون پڑھانے کا اعلان کیا ہے، جس کا نام ’آدرش بہو‘یا ’مثالی بہو‘ رکھا گیا ہے۔ بھارت میں اس مضمون پر ملا جلا رحجان سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست بھوپال کی ’برکت اللہ یونی ورسٹی‘ کی جانب سے شادی سے قبل گھریلو امور پر لڑکیوں کی گرفت مضبوط کرنے کے لیے مثالی بہو نام کا یہ کورس متعارف کرایا گیا ہے۔

    بھارتی عوام کے لئے یہ ایک بالکل نیا، غیر روایتی اور دلچسپ مضمون ہے جس کی وجہ سے اس میں ابھی سے دلچسپی لی جا رہی ہے اور کہیں کہیں اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورس میں سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی لڑکیاں مستقبل کی مثالی بہو ثابت ہوسکتی ہیں۔تین ماہ کےاس کورس میں مستقبل کی دلہنوں کو سسرال میں رہنے، بسنے اور سسرالیوں کا دل جیتنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔

    یونیورسٹی کے سائیکولوجی، سوشیالوجی اور ’ویمنز اسٹڈی ڈپارٹمنٹ‘ میں ’آدرش بہو‘ کے کورس کا آغاز بطور پائلٹ پروجیکٹ آئندہ تعلیمی سال سے ہونے والا ہے۔ وائس چانسلر نے کورس سے متعلق گفتگو میں کہا ہےکہ کورس کا مقصد لڑکیوں کو شادی کے بعد نئے ماحول میں کیسے ایڈجسٹ کیا جائے، یہ سکھانا ہے تاکہ نئی دلہنیں خاندانوں سے خود بھی جڑی رہیں اورخاندانوں کو یکجا بھی رکھ سکیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایک اور شہر کاشی میں ’وینیتا انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائنز‘ نے ’میری بیٹی ،میرا فخر‘ کے نام سے ایک کورس متعارف کرایا تھا جس کا مرکزی خیال ’آئیڈیل بہو کیسے بنا جائے‘ تھا۔

    یہ کورس انسٹی ٹیوٹ نے والدین اور لڑکیوں سے ایک سروے کے بعد لانچ کیا تھا۔ سروے میں دعوی ٰکیا گیا تھا کہ 75 فیصد لڑکیوں میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے، حتیٰ کہ پڑھی لکھی لڑکیوں میں بھی یہ خوف پایا جاتا ہے کہ شادی کے بعد ان کا مستقبل کیا ہوگا۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو نے  طلاق کیلئے درخواست دے دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو نے طلاق کیلئے درخواست دے دی

    واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی بہونے اپنے شوہرٹرمپ جونئیرسے طلاق حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا،  ٹرمپ جونئیر اور ونیسا کی شادی 2005 میں ہوئی تھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا نے طلاق کے لئے مین ہیٹن کی عدالت میں درخواست جمع کرادی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ جونئیر بھی ونیسا کو طلاق دینے پر رضامند ہیں اور یہ مشترکہ فیصلہ ہے۔

    ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری بیان میں ونیسا اور ٹرمپ جونئیر کا کہنا ہے بارہ سال کی شادی کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے،  ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا اور ایک دوسرے کے خاندانوں کا احترام کریں گے اور ہمارے بچے ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہیں گے۔

    خیال رہے کہ ٹرمپ جونئیراورونیسا کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اوران کے پانچ بچے ہیں، ٹرمپ جونئیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی ایوانا کے بیٹے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ٹرمپ جونئیر کے نام پر ایک خط موصول ہوا، سفید پاوڈر والے لفافہ کھولنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ کو حفاظتی اقدامات کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی ازدواجی زندگی میں دو بار ناکام ہوچکے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوانا سے پہلی شادی کی ، جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے تین بچے ایوانکا، ڈونلڈ جونیئر اور ایرک ہے لیکن ڈونلڈ اور ایوانا کے درمیان علیحدگی کے بعد طلاق ہوگئی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری شادی اپنی نئی محبت مارلا میپلس سے کی تاہم یہ تعلق محض 4 سال پر مبنی رہا، ڈونلڈ اور مارلا کی پہلی اور واحد بیٹی ٹفنی آریانہ ہے، جس کے بعد ٹرمپ نے سلوویکین ماڈل میلانیا سے شادی کی ، جن سے ایک بیٹا بیرن ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔