Tag: بہیمانہ تشدد

  • گجرات،مبینہ چورپرتشدد کرنے والے بااثرافراد گرفتار

    گجرات،مبینہ چورپرتشدد کرنے والے بااثرافراد گرفتار

    گجرات : گجرات میں بااثرافراد نے چوری کے شبے میں ایک شخص کو درخت سے الٹا لٹکا دیا اور کئی گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوڑی بھلوال کے رہائشی زاہد اقبال نواحی گاؤں لدھا میں واقع ایک مزارمیں حاضری دینے گیا تو چند با اثر افراد نے چندے کے ڈبے سے پیسے چرانے کے الزام میں اسے پکڑ کر درخت سے الٹا لٹکا دیا اور ڈنڈے، جوتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    مبینہ چور زاہد اقبال تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے نڈھال ہو گیا اوراُس کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد علاقہ مکینوں کے دباؤ پر اُسے درخت سے نیچے اُتارا گیا۔

    ایسی ہی خبر : رحیم یار خان میں مبینہ ٹارچر سیل چلانے والے کامی شاہ نے گرفتاری

    میڈیا پرخبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے چارملزمان پکڑ لیے اور باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    صوبہ پنجاب میں با اثر شخصیات کے ہاتھوں گاؤں کے معصوم دیہاتیوں اور رہائشیوں کو تشدد بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،اس سے قبل بھی رحیم یار خان کے گھر میں ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد میڈیا کے دباؤ پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • صادق آباد : محافظ اسکواڈ کے اہلکاروں کا لڑکے اورلڑکی پربہیمانہ تشدد

    صادق آباد : محافظ اسکواڈ کے اہلکاروں کا لڑکے اورلڑکی پربہیمانہ تشدد

    صادق آباد : پنجاب کے شہر صادق آباد میں پولیس کا محافظ اسکواڈ بے لگام ہوگیا، موٹر سائیکل سوار لڑکے اور لڑکی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکا چیختا رہا کہ یہ لڑکی اس کی بہن ہے، پولیس والوں نے ایک نہ سنی۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے مدینہ کالونی میں پیش آنے والے واقعہ میں محافظ اسکواڈ کے اہلکاروں نے صرف اس بناء پر موٹر سائیکل سوار کو روکا کہ وہ کسی لڑکی کو اپنے ساتھ لے جارہا ہے۔

    لڑکے کی جانب سے لڑکی کو اپنی بہن بتائے جانے پر پولیس اہلکار غصہ میں آگئے اور سربازار غلیظ گالیاں دیتے ہوئے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

    لڑکی نے روکنے کی کوشش کی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا پولیس اہلکار لڑکے اورلڑکی کو نامعلوم مقام پر لے گئے،  جب خاتون نے انہیں روکا تو نہ صرف خاتون کو بدترین گالیاں دیں بلکہ اس پر بھیڈنڈوں اور گھونسوں کی برسات کردی، بعدازاں پولیس اہلکار لڑکا اور لڑکی کو نامعلوم مقام پر لے گئے.