Tag: بیان بازی

  • اتحادی حکومت بننے کی امید ، پیپلزپارٹی کا بڑا یو ٹرن

    اتحادی حکومت بننے کی امید ، پیپلزپارٹی کا بڑا یو ٹرن

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی کو ن لیگ مخالف بیان بازی سے روک دیا اور کہا حکومت سازی سے قبل ن لیگ پر تنقید نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت بننے کی امید پر پیپلزپارٹی نے بڑا یو ٹرن لیتے ہوئے پارٹی کو ن لیگ مخالف بیان بازی سے روک دیا۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماوں کو واضح احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں پی پی قیادت نے کہا ہے کہ حکومت سازی سے قبل ن لیگ پر تنقید نہ کی جائے اور ن لیگ بارے رواداری اور شائستگی کا مظاہرہ کیا جائے۔

    پی پی رہنماوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت بننے سے قبل ن لیگ سے دوطرفہ تعلقات بہتر کئے جائیں۔

    زرائع نے کہا کہ پی پی قیادت نے سنیئر رہنما کی لاہور میں پریس کانفرنس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ن لیگ کے بارے میں سخت الفاظ کے  استعمال پر پی پی رہنما کو جھاڑ پلائی گئی۔

    زرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنما نے پریس کانفرنس میں ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، پی پی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو ن لیگ بارے محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کردی۔

    زرائع کے مطابق آصف زرداری نے انتخابی مہم بارے بلاول بھٹو سے اظہار ناراضگی کیا تھا، آصف زرداری سخت زبان کے استعمال پر بلاول بھٹو سے ناراض تھے، بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کےدوران ن لیگی قیادت پر شدید تنقید کی تھی۔

    آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو ن لیگ سے معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کی تھی اورآصف زرداری کی ہدایت پر بلاول بھٹو نےشہباز شریف کا استقبال کیا۔

  • انضمام بیان بازی نہیں کرسکتے، انکوائری کمیٹی انھیں بلائے گی، عالیہ رشید

    انضمام بیان بازی نہیں کرسکتے، انکوائری کمیٹی انھیں بلائے گی، عالیہ رشید

    ڈائریکٹرمیڈیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ انضمام الحق کنٹریکٹ کے باعث میڈیا میں بیان بازی نہیں کرسکتے، انکوائری کمیٹی انضمام الحق کو بلائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید نے واضح کیا ہے کہ معاہدے کی وجہ سے سابق چیف سلیکٹر ذرائع ابلاغ پر بیان نہیں دے سکتے۔ انضمام الحق ہمارے لیے قابل عزت ہیں، ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں، شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔

    ڈائریکٹرمیڈیا پی سی بی کا کہنا تھا کہ شواہد آجائیں تو ان پر بات کے لیے انکوائری کمیٹی انضمام الحق کو بھی بلائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فوری طور پر استعفیٰ دیدیا تھا، پی سی بی نے تحقیقات کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

    ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم منتخب کرنے والے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میرا استعفیٰ اب تک منظورنہیں کیا گیا یہ بات میڈیا کے ذریعے معلوم ہوئی، بورڈ نے نہیں بتایا۔

    اس سے قبل پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونی کیشن عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ انضمام الحق سے بلا کر پوچھا جائے گا کہ انھوں نے ایجنٹ کے معاملے پر پی سی بی کو آگاہ کیوں نہیں کیا۔

    انھوں نے کہا کہ کھلاڑی اور چیف سلیکٹر کا ایجنٹ ایک ہے تو یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے، تحقیقات میں وقت لگ رہا ہے لیکن چاہتے ہیں کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔