Tag: بیان ریکارڈ

  • ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل میں بیان ریکارڈ کرادیا

    ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل میں بیان ریکارڈ کرادیا

    لاہور: این اےایک سو بائیس لاہورمیں مبینہ دھاندلی کے معاملے پرایاز صادق نےبیان ریکارڈکرادیا۔ اسپیکرنے ٹریبونل کو بتایاکہ حلقےمیں دھاندلی کا الزام درست نہیں۔ جوکہوں گا، سچ کہوں گا، سچ کےسواکچھ کہوں تو مجھ سے خدا ناراض ہو۔ این اےایک سو بائیس میں مبینہ دھاندلی کے معاملےپر بیان ریکارڈ کرانےسےقبل الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم علی ملک نےاسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق سےحلف لیا۔

    ایاز صادق نےٹریبونل کوبتایاکہ کوئی ایساکام نہیں کیاجس سےانتخابی عمل کی شفافیت پرانگلی اٹھے، الیکشن شفاف طریقےسےمکمل ہوا۔دھاندلی کےالزامات بےبینادہیں۔

    ایاز صادق نے کہاعوام نےبھاری اکثریت سےمینڈیٹ دیا دوبارہ گنتی میں ساڑھے آٹھ ہزار ووٹوں سےکامیابی ملی۔این اےایک سوبائیس کی انتخابی عذر داری پر اسپیکر ایاز صادق نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے جو الزامات ان پر لگائے ہیںوہ بے بنیاد ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہمیرے خلاف ایک سو چھبیس دن ٹرائل کیا گیا ۔اور میں ایسی کوئی بات نہیں کروں گا کہ جس مجھے عمران خان کے سامنےنظریں چرانا پڑیں

     ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے حکم سے انشاءاللہ دوہزار اٹھارہ تک ٍاسپیکرکے منصب پر فائز رہوں گا۔ اور اپنی ذمہ داری احسن ظریقے نبھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ این اے ایک سو بائیس سے تین مرتبہ منتخب ہوکر آیا ہوں اور میں اپنے ووٹرز کا شکر گزار ہوں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا ۔

    انہوں نے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسکول لائف میں ایک مر تبہ کھیل کے دوران عمران خان نیازی کو میری ہاکی لگ گئی تھی اور معافی تلافی کے بعد آئی گئی ہوگئی لیکن آج پتہ چلا کہ عمران خان نے پچاس سال بعد اس بات کا بدلہ لیا ہے

  • آفتاب شیرپاؤ کا غازی عبدالرشید قتل کیس میں بیان ریکارڈ

    آفتاب شیرپاؤ کا غازی عبدالرشید قتل کیس میں بیان ریکارڈ

    غازی عبدالرشید قتل کیس میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سابق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاوُ نے کہا ہے کہ آپریشن کی منظوری انہوں نے نہیں دی تھی، جبکہ سابق وزیرمذہبی امور اعجازالحق کا کہنا ہے کہ ان کو آپریشن کا کچھ پتہ نہیں تھا۔
     

    سابق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، آفتاب شیرپاو نے کہا ہے کہ انہوں نے لال مسجد میں آپریشن کی منظوری نہیں دی تھی اور یہ آپریشن ان کی غیرموجودگی میں شروع ہوا، پرویزمشرف اورشوکت عزیز لال مسجد آپریشن کے ذمہ دار ہیں۔

    اس کیس میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سابق وزیرمذہبی امور اعجازالحق نے کہا ہے کہ وہ لال مسجد آپریشن کے وقت مولانا عبدالرشید غازی سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے، ٹیم تحریری شرائط لے کر لال مسجد گئی تھی، مولانا صاحب کو شرائط پسند نہیں آئیں، جس دن ہم مذاکرات کرکے آئے اس رات ہی آپریشن شروع ہوگیا تھا اور ان کو آپریشن کے حوالے سے کچھ نہیں پتہ تھا۔