Tag: بیان سے مکرگیا

  • حلیمہ قتل کیس : ملزم رضوان اعترافی بیان سے مکرگیا

    حلیمہ قتل کیس : ملزم رضوان اعترافی بیان سے مکرگیا

    کراچی : دو دریا سے شروع ہونے والی کہانی کے مرکزی ملزم رضوان نے ننھے عبداللہ کی ماں کے قتل سے انکار کردیا ملزم کا کہنا ہے کہ پولیس اعتراف جرم کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ننھے عبداللہ کی ماں حلیمہ کی قتل کہانی نے ایک بار پھر نیا رخ اختیار کرلیا، قتل کا ملزم رضوان عدالت میں اعترافی بیان سے مکر گیا۔

    حلیمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رضوان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے حلیمہ کو قتل نہیں کیا، حلیمہ کو اس کے سوتیلے بیٹے انصر نے قتل کیا اُسے کیوں نظر انداز کیا جارہا ہے۔

    رضوان نے عدالت میں بتایا کہ حلیمہ قتل کیس سے اس کا کوئی تعلق نہیں، پولیس جرم کا اعتراف کرانے کے لیے اس پر دباؤ ڈال رہی ہے، اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

    تفتیشی افسر کی جانب سے رضوان کا اعترافی بیان قلم بند کرانے کے لیے  مہلت کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم رضوان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ 14 جون کو مقدمے کا چالان پیش کرے۔

  • ملزم اکرم پولیس کی تحویل میں جاتے ہی اعترافی بیان سے مکرگیا

    ملزم اکرم پولیس کی تحویل میں جاتے ہی اعترافی بیان سے مکرگیا

    کراچی : اغوابرائے تاوان کا ملزم اے ایس آئی اکرم پولیس کی تحویل میں جاتے ہی رینجرز کو دئیے گئے بیان سے مکر گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق اغوا برائے تاوان کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار اے ایس آئی اکرم رینجرز کی حراست میں بھیگی بلی بنا رہا۔ نہ صرف اعتراف جرم کیا بلکہ اعلیٰ افسران کی سرپرستی کا انکشاف بھی کیا۔

    رینجرز سے پولیس کی تحویل میں آتے ہی انداز اور بیان دونوں بدل گئے۔ اس نے کہا کہ وہ سرکاری گاڑی میں سرکاری اسلحہ کے ساتھ کارروائی کے لیےجارہاتھا۔

    یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کی خبر پر آئی جی سندھ نے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کا سربراہ ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کو بنایا گیا۔

    فیروز شاہ نے حقیقت کا پردہ چاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ اے ایس آئی اکرم نے رینجرز کو دئیے گئے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ وہ اغوا برائے تاوان ملوث ہے،

    ملزم نے نہ صرف اس نے تاوان لے کر کروڑوں روپے بنائے بلکہ اعلی افسران کو بھی حصہ دیا۔ وہ یہ کالے دھندہ پولیس افسران کی آشیر باد سے ہی کرتا ہے۔