Tag: بیان نیب میں جمع

  • مریم نواز کے خلاف شمیم شوگر مل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت

    مریم نواز کے خلاف شمیم شوگر مل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت

    لاہور: قومی احتساب بیورو( نیب) نے شمیم شوگرکی خریداری کے بعد فروخت کی دستاویزات حاصل کرلیں، جس کے مطابق مریم نواز، یوسف عباس،عبدالعزیزشمیم شوگر کے شیئرز ہولڈرز تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف شمیم شوگرمل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ، نیب نے شمیم شوگرکی خریداری کے بعد فروخت کی دستاویزات حاصل کرلیں۔

    دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز، یوسف عباس،عبدالعزیزشمیم شوگر کے شیئرز ہولڈرز تھے، شمیم شوگرمل1ارب65 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی۔

    حاصل کردہ دستاویزات میں شوگر مل خریدنے کیلئے 88 کروڑ کا بینک قرض اور 36کروڑ80لاکھ اسپانسر قرض ظاہر کیا گیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگرمل کی خریداری اورفروخت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، شمیم شوگرکی خریداری کی رقم کہاں سے آئی، فروخت کیوں کی گئی؟

    ذرائع نے کہا کہ شمیم شوگر کیلئے قرض سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ بڑا قرض کیسےحاصل کیاگیااوربطورضمانت کیا رکھوایا گیا؟ جبکہ اسپانسر قرض کیسے حاصل کیا گیا اس کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

  • حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ احد نے اپنا بیان نیب میں جمع کرادیا

    حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ احد نے اپنا بیان نیب میں جمع کرادیا

    لاہور : عائشہ احد ملک نے نیب لاہور میں حمزہ شہباز شریف کے خلاف کیس میں اپنا بیان نیب میں جمع کرا دیا، جس میں کہا نیب نے ماڈل ٹاون میں موجود جس پلاٹ سے متعلق جواب طلب کیا ہے اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کے خلاف نیب میں زیر تفتیش کیس میں اہم پیش رفت ہوئی، عائشہ احد ملک نے نیب لاہور میں حمزہ شہباز شریف کے خلاف کیس میں اپنا بیان نیب میں جمع کرا دیا۔

    عائشہ احد ملک نے اپنے وکیل کے ذریعے تحریری جواب نیب لاہور میں جمع کرایا۔

    عائشہ احد نے اپنے بیان میں کہا نیب لاہور نے ماڈل ٹاون میں موجود جس پلاٹ سے متعلق جواب طلب کیا ہے اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

    نیب نے عائشہ احد سے سوال کیا تھا کہ عائشہ احد کے والد ملک عبد الاحد نے ماڈل ٹاون سوسائٹی میں موجود پلاٹ نمبر نائن بی 2014 میں محمود الحسن بٹ کو منتقل کیا۔

    عائشہ احد سے پوچھا گیا نیب لاہور حمزہ شہباز شریف کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے شک ہے کہ ماڈل ٹاون کا پلاٹ بھی منی لانڈرنگ سے خریدا گیا، ماڈل ٹاون سوسائٹی سے متعدد بار پلاٹ کا پلاٹ فراہم کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن سوسائٹی انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی۔

    ائشہ احد نے نیب کو جواب دیا کہ نیب لاہور کے پاس اختیار موجود ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ سوسائٹی سے ریکارڈ حاصل کرے اور ہمیں بھی ریکارڈ کی تفصیل مہیا کیا جائے۔