Tag: بیان کی وضاحت

  • فریدہ جلال نے شاہ رخ سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کر دی

    فریدہ جلال نے شاہ رخ سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کر دی

    بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے پر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات نہ ہونے کے اپنے بیان سے متعلق بیان کی وضاحت دیدی۔

    فریدہ جلال نے کچھ روز قبل اپنے ایک بیان میں فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ میں تو کوشش کرتی ہوں کہ شاہ رخ خان سے ملاقاتیں ہوجائے لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ درمیان میں موجود ان کے سیکریٹریز ہیں۔

    فریدہ جلال نے کہا تھا کہ وہ شاہ رخ سے رابطے میں نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے کیسے مل سکتی ہیں، انھوں نے تو اپنے موبائل نمبر ہی تبدیل کرلیے ہیں۔

    تاہم اب ایک بیان میں فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ ان کے شاہ رخ سے ملاقات سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، میں نے کہا تھا کہ ممکنہ طور پر جو نمبر میرے پاس ہیں وہ پرانے ہیں، شاید وہ تبدیل ہوچکے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ سادہ سے سوال پر میں اور کیا کہتی؟ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان میں بہت فرق آگیا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ میں ایسا کیوں کہوں گی؟۔

  • دفترخارجہ نے سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت جاری کردی

    دفترخارجہ نے سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت جاری کردی

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیزکے ان کیمرہ اجلاس میں دئیے گئے بیان کی وضاحت جاری کردی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ نے بریفنگ میں بتایا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہواتوپاکستان بھرپورجواب دے گا۔

    سعودی ایران تنازعے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخارجہ امور کے ان کیمرہ اجلاس میں مشیر خارجہ نے قائمہ کمیٹی کو حکومتی مؤقف سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سرتاج عزیز نےبریفنگ میں بتایا کہ پاکستان سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانےمیں کردار اداکررہا ہے۔

    سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہواتوپاکستان بھرپورجواب دے گا۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے۔

    پاکستان اور سعودی کا دفاع اور دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں تعاون ہے لیکن پاکستان سعودی عرب فوج نہیں بھیجے گا، حالیہ اعلیٰ سطح رابطوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

    سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کیخلاف چونتیس ممالک کےاتحاد پر پاکستان اپنے ابتدائی مؤقف پر قائم ہے۔

    انسداد دہشت گردی کیلئے علاقائی اور عالمی تعاون کے خواہاں ہیں اور اتحاد میں تعاون کے لئے فیصلہ مشارتی اجلاسوں میں کیاجائیگا۔