Tag: بیان

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ حارث کےاعتراض کودرست قرار دے دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ حارث کےاعتراض کودرست قرار دے دیا

    اسلام آباد : ملز ریفرنس میں واجد ضیاء کے بیان میں مبینہ تبدیلی کے معاملے پرعدالت نے احتساب عدالت کو ہدایات جاری کی ہے کہ خواجہ حارث کے اعتراضات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں واجد ضیاء کے بیان میں مبینہ تبدیلی سے متعلق نوازشریف کی درخواست پر جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے آغاز پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ 30 اگست کو احتساب عدالت کی کارروائی میں سوال کا بڑامسئلہ نہیں جس پرنیب پراسیکیوٹر نے کہا میں 5 منٹ میں بتا دیتا ہوں۔

    جسٹس محسن اخترکیانی نے سوال کیا کہ نوازشریف کے وکیل کا کہنا ہے ایک سوال ڈیلیٹ کیا گیا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ جی نہیں کوئی سوال ڈیلیٹ نہیں کیا گیا۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کسی سوال میں ترمیم کی گئی ہے؟ نیب پراسیکیوٹرسردار مظفرعباسی نے جواب دیا کہ جی نہیں ترمیم بھی نہیں کی گئی۔

    سماعت کے دوران خواجہ حارث کی مداخلت پرنیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آپ سینئروکیل ہیں بار بار مداخلت مجھے پسند نہیں ہے، عدالت نے نوازشریف کے وکیل کو ہدایت کی دلائل مکمل ہونےدیں بعد میں بولیں۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ جج نےقبول کیا ترمیم کی تفصلات میں جانا نہیں چاہتے، جج احتساب عدالت نے ترمیم کرنی تھی تووجہ لکھ لیتے۔

    نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ ہمارے اعتراض کوریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ عدالت کواختیار ہے اعتراض اسی وقت یا بعد میں ریکارڈ کا حصہ بنائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے وکیل کے اعتراض کو درست قراردیتے ہوئے حکم دیا کہ جج احتساب عدالت 30 اگست کی سماعت میں اعتراض ریکارڈ کاحصہ بنائیں۔

    عدالت میں گزشتہ روز خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرا موقف ہے کہ نوازشریف اور حسین نوازنے رپورٹ پیش نہیں کی۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ رپورٹ پیش کی گئی تو جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود ہوگا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نے جو بیان دیا وہ لکھوایا گیا۔

    خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ 30 اگست کواحتساب عدالت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے کیے، عدالت نے سوال نامے کے تحت کارروائی نہیں چلائی۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ نیب حکام کو کل سن لیتے ہیں، بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کیا تھا۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کردیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کردیا

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست پر نیب کو کل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں واجد ضیاء کے بیان میں تبدیلی سے متعلق نوازشریف کی درخواست پر جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پر خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرا موقف ہے کہ نوازشریف اور حسین نوازنے رپورٹ پیش نہیں کی۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ پیش کی گئی تو جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود ہوگا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نے جو بیان دیا وہ لکھوایا گیا۔

    خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 30 اگست کواحتساب عدالت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے کیے،عدالت نے سوال نامے کے تحت کارروائی نہیں چلائی۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ نیب حکام کو کل سن لیتے ہیں، خواجہ حارث نے کہا کہ آج ہی کے لیے نوٹس کرلیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آج ممکن نہیں ہے۔

    بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو کل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے نوازشریف کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

  • انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا ن لیگ کا سیاسی بیان ہے، بیرسٹر علی ظفر

    انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا ن لیگ کا سیاسی بیان ہے، بیرسٹر علی ظفر

    اسلام آباد : نگراں وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں، فیصلہ عوام کا ہوگا، جس کو چاہے جتوا دے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی بات کرنا ن لیگ کا سیاسی بیان ہے، الیکشن میں فیصلہ عوام کا ہوگا، جس کو چاہے جتوا دے۔

    نگراں وزیر قانون ملک میں تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہو رہے ہیں، شفاف و غیر جانبدار انتخابات کے لئے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ ووٹر بہتر جانتا ہے کہ اس نے ووٹ کس کو دینا ہے، نگراں حکومت غیر جانبدار انداز میں بخوبی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کررہے ہیں، تین سال کی محنت سے الیکشن ایکٹ 2017 منظور کرایا گیا تھا، نگراں حکومت طویل مدتی فیصلے نہیں کرسکتی، الیکشن نتائج کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔


    عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


    واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ڈونلڈٹرمپ کا افریقی ممالک سےمتعلق بیان نسل پرستانہ ہے‘ اقوام متحدہ

    ڈونلڈٹرمپ کا افریقی ممالک سےمتعلق بیان نسل پرستانہ ہے‘ اقوام متحدہ

    نیویارک : اقوام متحدہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افریقی ممالک سے متعلق بیان کو شرمناک اور نسل پرستانہ قراردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکین وطن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو تکلیف دہ، شرمناک اورنسل پرستانہ قرار دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کولوائل نے کہا کہ افریقی ممالک کے متعلق اھر یہ حیران کن اور شرمناک بیان امریکی صدر کی جانب سے دیا گیا ہے تو معاف کیجیے گا یہ سراسرنسل پرستی ہے۔

    دوسری جانب افریقی ممالک نے ڈونلڈٹرمپ کے متنازع بیان پرشدید احتجاج کرتے ہوئے اسے نسل پرستانہ اور نفرت انگیزکہا ہے۔

    افریقی ممالک نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے سیاہ فام لوگوں کی توہین ہوئی۔ افریقی ممالک نے ٹرمپ سے بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔


    ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سےلوگ کیوں آرہے ہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سے لوگ کیوں آرہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران  خان کی شادی‘ تحریک انصاف کا وضاحتی بیان جاری

    عمران خان کی شادی‘ تحریک انصاف کا وضاحتی بیان جاری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی شادی نہیں کی بلکہ شادی کی پیشکش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی تاہم ابھی شادی نہیں کی۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ مانیکا نے شادی کے لیے خاندان
    اوربچوں سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے، شادی کی پیشکش قبول ہوئی توعوام کےسامنے رکھا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف نے وضاحتی بیان میں کہا کہ جنگ گروپ کےعمرچیمہ نےعمران خان کی شادی کی غلط خبردی، عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق من گھڑت خبردی گئی۔

    ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ جنگ گروپ کےعمر چیمہ کی قیاس آرائیوں پرمبنی خبرافسوس ناک ہے، عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق خبرنہایت بدقسمتی ہے۔

    پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ خبرمیں ایک ایسی خاتون کوبھی گھسیٹا گیا جو کسی طورعوامی نہیں ہے، غیر ذمہ دارانہ حرکت سےعمران خان ،بشریٰ مانیکا کے بچوں پرناروا دباؤ آیا۔

    ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ میڈیا دونوں خاندانوں کے نجی معاملات پرقیاس آرائیوں سے گریز کرے۔


    عمران خان کی شادی، افواہوں کا بازارگرم، خاتون کے بیٹے کی تردید


    یاد گزشتہ روز بشریٰ مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے اپنی والدہ کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ شادی کی تردید کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کا خواتین سے متعلق بیان قابل افسوس ہے‘عمران خان

    وزیراعظم کا خواتین سے متعلق بیان قابل افسوس ہے‘عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناہےکہ نوازشریف پردباؤ پڑنےسے اسے کےاندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نےکہاکہ خواتین سے متعلق نوازشریف کا بیان قابل مذمت ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ نوازشریف بھول گئےکےان کےحق میں کھڑ ی ہونےوالی ایک خاتون تھی۔

    عمران خان کاکہناتھاکہ نوازشریف کی گرفتاری کےخلاف احتجاج کرنےوالی ان کی اہلیہ تھیں،ان کی اہلیہ نے ان کا ساتھ اس وقت دیا جب کوئی اور نظر نہیں آرہاتھا۔


    وزیراعظم نے معافی نہ مانگی تو ہم بھی مریم پر حملہ کریں گے، شیریں مزاری


    یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے تحریک انصاف کی خواتین کارکنوں پر تنقید کے بعد پی ٹی آئی رہنما شیری مزاری کا کہناتھاکہ وزیراعظم نے معافی نہ مانگی تو ہم بھی ان کی بیٹی پر تنقید کریں گے۔


    ملک چلانا مخالفین کا کام نہیں، وہ صرف کرکٹ ہی کھیل سکتے ہیں، نواز شریف


    واضح رہےکہ گزشتہ روز اوکاڑہ میں وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے جلسے میں موجود خواتین پر بھی تنقید کرتےہوئےکہاتھاکہ آج اس طرح کا جلسہ نہیں ہے جیسا مخالفین کا ہوتا ہے، یہاں موجود بہنوں کا شکریہ جو کونے میں کھڑی ہیں۔


    وزیراعظم کا خواتین سے متعلق بیان‘معروف سیاسی شخصیات کی مذمت


     

  • ڈونلڈ ٹرمپ کےبیان پرپیرس کی میئرکاطنزیہ جواب

    ڈونلڈ ٹرمپ کےبیان پرپیرس کی میئرکاطنزیہ جواب

    پیرس : فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی میئرنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےبیان کا جواب ڈزنی کے کرداروں کی مدد سے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق این ہدالگو نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ ’شہر کا متحرک طرز اور مختلف لوگوں کے لیے کھلے دل کے جذبے کو مناتے ہوئے۔‘

    پیرس کی میئراین ہدالگو نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ امریکہ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ان کے مطابق شہر میں امریکہ سے آنے والوں کی بکنگ 2017 میں 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔

    خیال رہےکہ حال ہی میں کنزرویٹو پولیٹکل ایکشن کانگریس کی تقریب کی سالانہ تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا ایک دوست پیرس جانا پسند کرتا تھا لیکن اب اس نے وہاں جانا چھوڑ دیا ہے۔’پیرس اب پیرس نہیں رہا۔‘

    امریکی صدر نےاپنی تقریر کے دوران دہشت گردی کے خلاف یورپی ممالک کی کوششوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

    دوسری جانب فرانسیسی صدر اولاند نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بارے میں کہا کہ ایک اتحادی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔

    واضح رہےکہ 2015 کے آغاز سے اب تک فرانس میں مختلف دہشگردی کے واقعات میں 230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور فرانس ایک سال سے زیادہ سے ہنگامی صورتحال میں ہے۔

  • کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کوبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف بیان دینے پر وضاحتیں دینا پڑ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق 2 روزقبل کپل شرما نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ گزشتہ 5 برسوں سے ہرسال 15 کروڑ روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے دفترکی تعمیر کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے حکام کو 5 لاکھ روپے رشوت دینی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف کامیڈین نے اپنی ٹوئٹ میں نریندرمودی کوکہا تھا کہ کیا یہ ہیں وہ اچھے دن جن کی بات کرکے وہ اقتدار میں آئے تھے۔

    کپل شرما کے ٹوئٹرپر62 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں،رشوت طلب کیے جانے پرکپل شرما نے ٹوئٹ توکردی لیکن اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پرایک نئی جنگ چھڑگئی،کوئی انہیں نریندر مودی کو آئینہ دکھانے پرتنقید کا نشانہ بنارہا تھا تو کوئی انہیں خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

    صورت حال یہاں تک آ پہنچی کہ خود کپل شرما کووضاحت دینا پڑگئی کہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں،وہ بھارتی وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں۔

    اپنی وضاحتی ٹوئٹ میں کپل شرما نے کہا کہ ٹوئٹ میں انہوں نے صرف اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا،جس نے غیر ضروری مسئلے کی شکل اختیارکرلی،وہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں اوریہی ان کا اصل میدان ہے،وہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے۔

    مزید پڑھیں:کروڑوں روپے ٹیکس ادائیگی کے باوجود رشوت مانگی جارہی ہے، کپل

    واضح رہے کہ دوروز قبل معروف بھارتی کامیڈین اور بالی ووڈ اداکار کپل شرما نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کی کارکردگی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت ناراضی کا اظہار کیاتھا۔

  • روسی صدر،براک اوباما سے بہتر لیڈر ہیں,ڈونلڈ ٹرمپ

    روسی صدر،براک اوباما سے بہتر لیڈر ہیں,ڈونلڈ ٹرمپ

    نیو یارک: ریپبلکن صدارتی امیدوار اور ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن،امریکی صدر براک اوباما کے مقابلے میں کئی گنا بہتر لیڈر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ولادی میر پیوٹن ایک لیڈر سے کہیں زیادہ ہیں۔

    اس بیان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادی میر پیوٹن کی ستائش چھپی نہیں رہی،جنہوں نے گزشتہ سال امریکی تاجر کی ’انتہائی شاندار‘ الفاظ کہتے ہوئے تعریف کی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدر کا اپنے ملک پر سخت کنٹرول ہے،روس کا نظام بہت مختلف ہے جسے میں ذاتی طور پر پسند نہیں کرتا لیکن اس نظام میں وہ واضح طور پر امریکی صدر براک اوباما سے کئی گنا بہتر لیڈر ہیں۔

    مزید پڑھیں: صدربنا تو حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکریوں سے نکال دوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اپنی انتخابی مہم کی خود ہی فنڈنگ کرنے والے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے بیان اور میکسیکو سے ہجرت کرکے امریکا آنے والوں کو ’مجرم‘ اور ’ریپسٹ‘ کہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر پابندی کی تجویز کی ناصرف حکومتی اراکین،بلکہ ان کی اپنی پارٹی کے ساتھیوں نے بھی مذمت کی تھی۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے لیے مئی 2016 میں پارٹی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے بعد ہر کسی کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

  • انگلش کپتان کا بیان محمد عامر کو دباؤ میں لانے کا حربہ ہے، انضمام الحق

    انگلش کپتان کا بیان محمد عامر کو دباؤ میں لانے کا حربہ ہے، انضمام الحق

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ انگلش ٹیم کے کپتان کا بیان محمد عامر کو پریشر میں لانے کا حربہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہےکہ الیسٹر کک کا بیان فاسٹ بولر محمد عامر کو پریشر میں مبتلا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں،انہوں نے کہا کہ کیسا محسوس ہوگا اگر پاکستانی کپتان ان کے کسی کھلاڑی کے لیے ایسے جملے کہے.

    اُن کا مزید کہنا تھا یہ بیان صرف محمد عامر کو دباؤ میں لانے کے لیے تھا،کیونکہ بائیں ہاتھ کا پیسر ان کے لیے حقیقی خطرہ ہے.

    یاد رہے کہ انگلش کپتان نے اپنے حالیہ بیان میں محمدعامر کو خبردار کیا تھا کہ انہیں گراؤنڈ میں شائقین سے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑسکتاہے.

    اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ لارڈز میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑی کےخلاف ردعمل ضرور سامنے آئے گا جو اس لحاظ سے درست ہو گا کہ جب کوئی غلط کام کیا جائے تو اس کے بعد لوگوں کے ردعمل کا سامنا کرنے کےلیے بھی تیار رہنا چاہیے.

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ہی نہیں بلکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ بھی پاکستانی پیسر کو ایک خطرے کی صورت دیکھ رہے ہیں اور چونکہ وہ انگلینڈ میں ایک میچ ونر ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا اس قسم کی باتیں سامنے لائی جا رہی ہیں.

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ حالیہ دورہ تنازعات سے پاک ہو گا اور ٹیم انتظامیہ معاملات کو سنبھال لے گی.