مکۃ المکرمہ کے حرم شریف میں کعبۃ اللہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی خانہ کعبہ کو عرقِ گلاب، اودھ، عطر اور آبِ زم زم سے غسل دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح اس برس بھی محرم الحرام کی 15 تاریخ کو خانۂ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا گیا، کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش اور دروازے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے دھویا گیا۔
اس بابرکت عمل کے لیے خانہ کعبہ کے کلید بردار نے نماز فجر کے بعد بیت اللہ کا دروازہ کھولا اور پھر حکام اندر داخل ہوئے۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش اور دروازے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے دھویا گیا۔ غسل کے بعد اسے عود، عرق گلاب اور بخوز سمیت دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔
Moment the door was opened for the Annual Ghusl Ka’bah Ceremony.. pic.twitter.com/cNa35dA4pK
— The Holy Mosques (@theholymosques) July 10, 2025
اس روح پرور مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی آفیشل سائٹس پر اپ لوڈ کی گئی ہے، غسل کعبہ کے موقع پر بیت اللہ شریف کے گرد سیکورٹی فورسز نے حفاطتی حصار قائم رکھا۔
یاد رہے کہ خانہ کعبہ کو سال میں دو بار آب زم زم میں عرق گلاب ملا کر غسل دیا جاتا ہے، پہلا غسل محرم الحرام اور دوسرا ماہ شعبان میں دیا جاتا ہے۔
Sheikh Sudais and Sheikh Humaid during the Annual Ghusl Ka’bah Ceremony. pic.twitter.com/K5Qk2K897A
— The Holy Mosques (@theholymosques) July 10, 2025
خیال رہے کہ ہر سال سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازے کو غسل دیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ15 محرم الحرام کو انجام دیا جاتا ہے۔ اسی طرح غلاف کعبہ بھی اب گزشتہ چند برسوں سے یکم محرم الحرام کو اسلامی سال کے آغاز پر تبدیل کیا جاتا ہے۔