Tag: بیت المقدس

  • امریکا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے سے بازرہے، ترک صدر

    امریکا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے سے بازرہے، ترک صدر

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے سے باز نہ رہے وگرنہ نتائج کی ذمہ داری خود اسی پر لاگو ہو گی.

    عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر نے پارلیمنٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنائے جانے پر امریکا کو دوٹوک انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا قدم اُٹھایا گیا تو امریکا کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا اور ترکی اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کردے گا.

    انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ باور کرایا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کے معاملے پرسرخ لکیر عبور کرنے کی کوشش نہ کریں جو خود امریکا کے لیے سازگار نہیں ہوگا اور مسلم دنیا سے شدید ردعمل کا سامنا ہوگا چنانچہ ٹرمپ کسی بھی ایسی حرکت سے باز رہے.

    صدر طیب اردگان نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانیت کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ثابت ہوگا، کیا امریکا نے وہ تمام کام مکمل کرلیے ہیں جو اس کے کرنے کے لیے تھے یا صرف اب یہی ایک کام رہ گیا ہے.

    ترک صدر نے کہا کہ اس معاملے پر او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جانا چاہیئے اور مسلم امہ کو امریکا کی اس چال کے خلاف عملی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل کو اس معاملے میں مزید پیش رفت سے روکا جاسکے.

    خیال رہے امریکی حکام کی جانب سے آئندہ چند ہفتوں میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے سے متعلق تجاویز سامنے آئی تھیں جس پر اسلامی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جب کہ فلسطین کے صدر نے بھی اس پر سخت موقف اختیار کیا ہے.

  • فرانسیسی صدرکی مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنےکی مخالفت

    فرانسیسی صدرکی مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنےکی مخالفت

    پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکہ کےمقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے ممکنہ فیصلےپرتشویش کا اظہارکیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نےمقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کےممکنہ فیصلے کی مخالفت کردی۔

    انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکہ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے ممکنہ فیصلےپرتشویش ہے۔

    ایمانوئل میکرون نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت فلسطین اسرائیل مذاکرات کے مطابق متعین ہونی چاہیے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ آنے والے دنوں میں کریں گے۔

    دوسری جانب او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ بیت المقدس کو متنازع طورپراسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ کرتا ہے تو ایسے کسی بھی فیصلے کو عرب اور مسلم اقوام پر حملہ تصور کیا جائےگا۔


    مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانےکی منتقلی کا فیصلہ موخر


    واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اسرائیلی فورسز کی فائرنگ‘ 3 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ‘ 3 فلسطینی شہید

    یروشیلم: مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فورسز نےمسجد اقصیٰ میں فائرنگ کرکےتین فلسطینیوں کوشہید کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ تینوں فلسطینیوں نے باب الاسباط سے نکل کر اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر فائرنگ کی،جس سے2پولیس اہلکارمارے گئے۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ مسلح حملہ آور مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئےتووہاں موجود پولیس اہلکاروں اور ان کے درمیان چھڑپ ہوئی،جس میں تینوں حملہ آورجاں بحق ہوگئے۔

    اسرائیلی فورسزکا کہناہےکہ مقتولین کے پاس خودکار آتشی اسلحہ اور پستول تھا۔ بعدازاں اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔


    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید


    یاد رہےکہ رواں ماہ 12 جولائی کو فلسطین میں مغربی کنارے کے شمالی حصے میں قائم مہاجرین کے جنین کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کوشہید کردیا تھا۔


    فلسطینی خاتون رکن پارلیمان کو 6 ماہ قید کی سزا


    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں اسرائیل کی ایک عدالت نے فلسطین میں انسانی حقوق کی کارکن اور خاتون رکن پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ چلائے بغیر 6 ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ،فلسطینی نوجوان جاں بحق

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ،فلسطینی نوجوان جاں بحق

    یروشیلم :اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں مغربی کنارے کے علاقے اوفرا میں فائرنگ کرکےفلسطینی نوجوان کو جاں بحق کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق اسرائیلی فوج کاکہناہے کہ انہوں نے فلسطینی نوجوان کے حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا تاہم گولیاں لگنے کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ چاقو بردار فلسطینی نوجوان نے اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے اہلکار کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    مزید پڑھیں:اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،15سالہ فلسطینی جاں بحق

    دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ ابو قرار کے نام سے کی ہے اور اس کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ سے بتایا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ 21 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے 15سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے چاقو کے وار سے اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نےگزشتہ ایک سال کے دوران فائرنگ اور دیگر واقعات میں اب تک 238 نہتے فلسطینی شہریوں کوجاں بحق کردیا ہے۔

  • اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،15سالہ فلسطینی جاں بحق

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،15سالہ فلسطینی جاں بحق

    یروشیلم :اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں مغربی کنارے کے علاقے میں فائرنگ کرکے 15سالہ فلسطینی لڑکے کو جاں بحق کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق فلسطینی وزیر صحت نے اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فلسطینی کی شناخت 15 سالہ خالد باہار کے نام سے کی ہے، جس کا تعلق ہیبرون کے علاقے بیت عمر سے ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے بیان جاری کیا ہے کہ جس میں اسرائیلی فورسز کا کہنا ہےکہ خالد باہار فوجیوں پر راکٹ فائر کررہا تھا جس کو روکنے کےلیے پہلے ہوائی فائرنگ کی گئی بعد ازاں وہ گولی لگنے سےجاں بحق ہوگیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام کی جانب سے اس قسم کے دعوہ سامنےآیاتھا کہ فوجی اہلکار نے چاقو بردار فلسطینی حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا لیکن فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اسے فائرنگ کرکے جاں بحق کیا وہ مسلح نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے سال 2014 سے جاری تنازع میں اب تک 223 نہتے فلسطینی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں بیشتر نہتی خواتین اور معصول بچے تھے۔

  • اسرائیلی سیکیورٹی فورسز مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں داخل، 20افراد زخمی

    اسرائیلی سیکیورٹی فورسز مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں داخل، 20افراد زخمی

    بیت المقدس: اسرائیلی سیکیورٹی فورسز مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوگئی ، اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے کمپاونڈ میں داخل ہو کر فلسطینی شہریوں پر ٹوٹ پڑے، تصادم میں بیس نمازی زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی فوج اپنی جارحیت سے باز نہ آئی، صیہونی فوج نے ایک بار پھر مسجد اقصٰی میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم شدت اختیار کرگیا، اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کو قبلہ اول سے دور رکھنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

    masjid22

    اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کو قبلہ اول سے دور رکھنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔ جوابی کاروائی میں فلسطینیوں نے صیہونی فوج پر پتھر برسائے، جھڑپوں کے دوران بیس نمازی زخمی ہوئے ۔

    attack

    .اسرائیلی فوج نےمسجد میں پچاس سال سے کم عمر کے مسلمان مرد و خواتین کے داخلے پرپابندی لگا رکھی ہے