Tag: بیج

  • سعوی عرب کی مشہور کافی اب دگنی مقدار میں پیدا ہوگی

    سعوی عرب کی مشہور کافی اب دگنی مقدار میں پیدا ہوگی

    ریاض: سعودی عرب اپنی مشہور کافی کے بیجوں کی پیداوار کو دگنا کرے گا، اس کے لیے کسانوں کو آب پاشی کے جدید آلات اور پودوں کی صورت میں مدد فراہم کرنی شروع کردی گئی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کا الباحہ شہر اپنی مشہور شداوی کافی بینز کی پیداوار کو دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ ایک انیشیٹو ہے جس سے خطے کے لیے روزگار اور آمدنی پیدا ہوگی۔

    الباحہ میں 200 سے زیادہ فارمز ہیں جہاں 22 ہزار سے زیادہ درخت ہیں جو اعلیٰ ترین معیار کی بینز اگاتے ہیں، الباحہ میں 1.6 ملین مربع میٹر کا مجموعی رقبہ دستیاب ہے جس میں 3 لاکھ درختوں کی گنجائش ہے۔

    ریجن میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کے ڈائریکٹر فہد بن مفتاح الزہرانی نے کہا کہ کافی کی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوگا، اس سے ایک ہزار نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔ اس میں ایک کاروباری، تربیتی اور نمائشی مرکز ہوگا جو اس ریجن کو ایک الگ زرعی سیاحت کی منزل بنائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقے میں درختوں کو پھلنے پھولنے کے لیے احتیاط سے کاشت کی ضرورت ہوتی ہے۔

    وزارت نے کسانوں کو پانی کے ذرائع تک رسائی اور 60 سے 240 ٹن تک ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک فراہم کرنا شروع کیے ہیں، کسانوں کو آب پاشی کے جدید آلات اور پودوں کی صورت میں بھی مدد فراہم کی گئی ہے، اس انیشیٹو سے اب تک 122 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

    اس کے علاوہ، وزارت اپنے دیہی پروگرام کے ذریعے چھوٹے کسانوں کے لیے مالی مدد فراہم کر رہی ہے جس سے انہیں کافی بینز کی پیداوار، تیاری اور مارکیٹنگ میں مدد ملے گی۔

  • سندھ کی زراعت میں اضافے کے لیے اہم اقدامات

    سندھ کی زراعت میں اضافے کے لیے اہم اقدامات

    کراچی: صوبہ سندھ کی زراعت میں اضافے کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے مختلف اجناس کے 17 نئے بیجوں کی کاشت کاری کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کی زیر صدارت سندھ سیڈ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری زراعت، ڈی جیز، سندھ آباد گار بورڈ کے زین العابدین شاہ، ندیم شاہ جاموٹ اور بیج کمپنیوں کے نمائندگان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کپاس، چاول، گندم، کیلا، آم اور آئل سیڈز سمیت 8 نئی اقسام کی منظوری دی گئی۔

    صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ اجناس کے 17 نئے بیجوں کی سندھ میں کاشت کاری کی اجازت دے دی گئی ہے، 11 بیجوں کو مستقل رجسٹرڈ کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ 6 اقسام کو ایک سال کے لیے آزمائشی طور پر مشروط اجازت دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں پنجاب کی کاٹن کی 5 نئی اقسام کے لیے 1، 1 سال کی منظوری دی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب کے کیلے کی، اور کاٹن کی 2 اقسام کی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کیلے کی 2 نئی اقسام چین سے منگوائی گئیں جس کے بہترین نتائج ملے۔

    انہوں نے کہا کہ زراعت کو سنگین بحرانوں کا سامنا ہے جن میں بیج سرفہرست ہے، سندھ حکومت معیاری بیجوں کی دستیابی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

  • پپیتے کے بیج بے شمار فائدوں کا باعث

    پپیتے کے بیج بے شمار فائدوں کا باعث

    پپیتا ہاضمے کے لیے بہترین پھل ہے جس کا نہ صرف پھل بلکہ بیج اور پتے بھی اپنے اندر بے شمار خصوصیات رکھتے ہیں۔

    پپیتے کے بیجوں کو آدھا یا ایک چائے کا چمچ کوٹ کر یا پیس کر سلاد کی ڈریسنگ میں، دودھ یا شہد کے ساتھ ملا کر کھایا جاسکتا ہے۔

    یہ بیج اپنے اندر مندرجہ ذیل خصوصیات اور فوائد رکھتے ہیں۔

    پپیتے کے بیجوں میں اہم غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں میں تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

    یہ گردوں کو صحت مند رکھتے ہیں اور انہیں کئی امراض سے بچاتے ہیں۔

    ایک ماہ تک باقاعدگی سے پپیتے کے بیج جوس یا سلاد کے ساتھ استعمال کرنے سے جگر ڈی ٹاکسیفائی ہوتا ہے۔ یہ جگر سے تمام تیزابی اجزا کی صفائی کر کے جگر کو صحت مند رکھتا ہے۔

    پپیتے کے بیج ہاضمے کے لیے بھی بے حد مفید ہیں۔

    جانیں: پپیتے کے پتوں کے طبی فوائد

    یہ میٹابولزم میں اضافہ کرتے ہیں اور آنتوں کے کیڑوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔

    پپیتے کے بیجوں میں قدرتی طور پر سوزش کو مندمل کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جوڑوں کے درد اور سوجن کو دور کرتی ہیں۔

    ان بیجوں کی تھوڑی سی مقدار ہی نقصان دہ بیکٹیریا کے خاتمے کے لیے کافی ہے۔ یہ وائرل انفیکشن جیسے ڈینگی ،ٹائیفائیڈ اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ترین ہیں۔

    پپیتے کے غذائی اجزا کینسر کے خلیات اور ٹیومر کی افزائش کو روکتے ہیں۔ یہ آئسو تھائیو سائینیٹ سے لبریز ہوتے ہیں جو لیو کیمیا، بڑی آنت، پھیپھڑوں، چھاتی اور پروسٹیٹ کینسر کی روک تھام کرتے ہیں۔

    انتباہ: حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین پپیتا یا اس کے بیج استعمال نہ کریں۔ پپیتے کے بیجوں میں طاقت ور اینٹی پیراسیٹک اثرات ہوتے ہیں اس لیے بچوں کو دینے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • باغبانی کے فرائض انجام دینے والا روبوٹ

    باغبانی کے فرائض انجام دینے والا روبوٹ

    ہم میں سے بہت سے افراد باغبانی کا شوق رکھتے ہیں اور اپنے گھر میں پودے اگانا چاہتے ہیں لیکن وقت کی کمی کے باعث وہ اپنے ارادے کی تکمیل نہیں کر پاتے۔ ایسے افراد کے لیے سائنسدانوں نے اب روبوٹ تیار کرلیا ہے جو گھر میں باغبانی کے فرائض انجام دے گا۔

    گھر میں باغبانی کے فوائد *

    فارم بوٹ نامی یہ روبوٹ آپ کی مرضی کے مطابق ہر قسم کی سبزی، پھل یا پھول اگا سکتا ہے۔ یہ بیج بونے سے لے کر پودے کی دیکھ بھال اور پھر اس پر لگے پھل اتارنے تک تمام کام انجام دیتا ہے۔

    farmbot-4

    یہ روبوٹ اپنے اندر نصب معلومات کے ذریعہ خود ہی اس بات کا تعین کر لیتا ہے کہ کس پودے کو کتنا پانی دینا ہے۔ یہی نہیں یہ پودے کے درمیان گھومنے والے کیڑوں کو بھی پکڑ لیتا ہے اور انہیں مار دیتا ہے۔

    اس کے لیے یہ اپنے اندر نصب کیمرے کی مدد لیتا ہے۔

    farmbot-3

    فارم بوٹ ایک موبائل ایپ کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔ استعمال کرنے والا ایپ کے ذریعہ روبوٹ کو ہدایت دے گا کہ اسے کس قسم کے بیج بونے ہیں۔

    اس کے بعد وہ اس میں روبوٹ کی دن بھر کی مصروفیات محفوظ کردے گا کہ کس وقت پودوں کو پانی دینا ہے یا پتوں کی چھانٹی کرنی ہے، جس کے بعد روبوٹ خود بخود سارا دن کام میں مصروف رہے گا۔

    farmbot-1

    اس روبوٹ کو باغ میں کھلی فضا میں رکھا جاسکتا ہے جہاں یہ سردی گرمی اور بارشوں کے سخت موسم برداشت کرسکتا ہے۔

    اس کی اگائی جانے والی سبزیاں ایک آدمی کی سال بھر کی خوراک کے لیے کافی ہوں گی۔

    farmbot-2

    یہ روبوٹ فی الحال تجرباتی طور پر بنایا گیا ہے تاہم بہت جلد اس کی باقاعدہ فروخت شروع کردی جائے گی۔


  • تربوزکے بیج متعدد امراض کےعلاج میں مفید

    تربوزکے بیج متعدد امراض کےعلاج میں مفید

    گرمیوں کا پھل تربوز اور اس کے بیج دونوں کا باقاعدہ استعمال متعدد امراض کےعلاج میں مفید ہے۔ گرمیوں کے موسم میں تربوز کا استعمال نہ صرف متعدد طبی فوائد کا حامل ہےبلکہ اس کے بیجوں میں بھی شمار امراض کے لئے شفا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر افراد تربوز میں سے بیج نکال کر پھینک دیتے ہیں کیونکہ وہ اس کے فوائد سے لاعلم ہوتے ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق تربوز کے بیج دل کے امراض کے ساتھ ساتھ، ذیابطیس اور جلد کیلئے بھی مفید ہیں، اس میں شامل آئرن،پوٹاشیم اور وٹامنز بالوں کومضبوط بناتا ہے اورچہرے پر موجود داغ دھبے دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔