Tag: بیجنگ

  • بیجنگ : ائیر چیف مارشل سہیل امان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا

    بیجنگ : ائیر چیف مارشل سہیل امان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا

    بیجنگ : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے آج پیپلز لیبریشن آرمی ائیر فورس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

    اس کے بعد انہیں ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کمانڈر پیپلز لیبریشن آرمی ائیر فورس جنرل ما ژیائو تیان سے ملاقات کی۔

    دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ساتھ رہیں اور پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ قبل ازیںپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے چائنا نیشنل الیکٹرونکس امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن کے صدر مسٹر کیو ہیومن اور چائینہ پریسیژن مشینری امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن کے صدر مسٹر جی یان شو سے ملاقات کی۔

    اس کے علاوہ انہوں نے چائنا نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن  کے صدر مسٹر زی یولن، صدر ائیروسپیس لانگ مارچ انٹرنیشل ٹریڈ کارپوریشن لمیٹڈ اور چیئر مین پولی ٹیک انک ، مسٹر زہانگ زین گاؤسے بھی ملاقات کی۔

    بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے مسٹر ژو ژین بن وائس ایڈمنسٹریٹر، سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار سائنس ، ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری فار نیشنل ڈیفنس سے بھی ملاقات کی۔

    ائیر چیف نے چین کے اعلی عہدیدارن کو دونوں ممالک کے درمیان با لعموم اور فضائی افواج کے درمیان بالخصوص باہمی فوجی اور سول تعاون کی مضبوطی کی یقین دہانی کروائی۔پاک فضائیہ کے سربراہ چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

  • شنگھائی ٹاور دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت قرار

    شنگھائی ٹاور دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت قرار

    بیجنگ: چین میں بادلوں کو چھوتی ہوئی بلند وبالا عمارت شنگھائی ٹاور کو دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

    دنیا کی دوسری بلنددی شنگھائی ٹاور ترین عمارت آخرکار مکمل ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی اسے دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

    ایک سو بیس منزلہ شنگھائی ٹاور کا افتتاح اگلے سال کیا جائے گا، یہ عمارت دفاتر٬ دکانوں٬ عوامی مقامات کے علاوہ تین سو بیس کمروں کے حامل ایک ہوٹل پر مشتمل ہوگی اور یہ دنیا کا سب سے بلند ترین ہوٹل ہوگا، اس وقت دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ ہے۔

  • یوسین بولٹ نےورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کردی

    یوسین بولٹ نےورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کردی

    بیجنگ: جمیکا کے ٹرپل اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ نے رواں سال بیجنگ میں ہونے والی عالمی ایتھلیکٹس چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

     جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے گزشتہ سال صرف تین مقابلوں میں حصہ لیا تھا اور اب انکا مقصد رواں سال بیجنگ میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے جسکے لیے انھوں نے سخت محنت کرنا شروع کردی ہے۔

     کوچ گلین ملز کا کہنا ہے کہ یوسین بولٹ ایک بہترین ایتھلیٹ ہیں، اپریل میں وہ ریو میں ہونے والی سو میٹر ریس اور ورلڈ ریلے چیمپیئن شپ میں جمیکا کی نمائندگی کرینگے۔

    بولٹ کے مطابق وہ برازیل میں ہونے والی ریس کی تیاری میں مصروف ہیں اور امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن کے چلینج کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں،اصل مقصد اس سال تیز دوڑنا ہے۔

  • چیونگ گم چبانے پر سوشل میڈیا اوبامہ سے ناراض

    چیونگ گم چبانے پر سوشل میڈیا اوبامہ سے ناراض

    بیجنگ: ایپک کانفرنس کے دوران امریکی صدر براک اوباما کے چوئنگ گم چبانے پر طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔

    براک اوباما بیجنگ میں اوپیک کانفرنس میں شریک ہوئے اور وہاں بھی چوئنگ چباتے رہے، چینیوں کو امریکی صدر کی یہ ادا ایک آنکھ نہ بھائی اور چینی سوشل میڈیا میں ایک طوفان کھڑا ہوگیا، جسے دیکھو اوباما کی چوئنگ گم پر کمنٹس کر رہا ہے۔

    چینیوں نے براک اوباما کے چوئنگ گم چبانے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پر امریکی صدر کو ناسمجھ اور تیز تیز گانا گانے والا قراردے دیا گیا ہے۔

  • سگریٹ کا فائدہ بھی سامنے آگیا

    سگریٹ کا فائدہ بھی سامنے آگیا

    بیجنگ: کئی دہائیوں سے سائنسدان اور ماہرین صحت سگریٹ کو کینسر سمیت سیکڑوں خطرناک بیماریوں کی وجہ قرار دے رہے ہیں لیکن اب پہلی دفعہ اس بدنام زمانہ چیز کا کوئی اچھا استعمال بھی سامنے آ گیا ہے۔

    چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدان جیا کسنگ لی کی سربراہی میں ایک تحقیق کی گئی، تحقیق سے ہہ بات سامنے آئی کہ سگریٹ کی راکھ کو پانی میں سے زہریلا کیمیکل آرسینک علیحدہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آرسینک ایک زہریلا مادہ ہے اور پاکستان میں بھی تقریباً ہر بڑے شہر میں پینے کے پانی میں اس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

    اگرچہ پانی کو آرسینک سے پاک کیا جاسکتا ہے لیکن یہ انتہائی مہنگی ٹیکنالوجی سے ممکن ہے اور اس کے مقابلے میں سگریٹ کی راکھ میں ایلومینیم ملا کر سستے طریقے سے پانی صاف کیا جا سکتاہے۔

    سائنسدانوں نے ابتدائی تجربات میں کامیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ کی راکھ کو مو بائل فون کی بیٹری اور کنکریٹ میں استعمال کرنے پر بھی تحقیق کی جا رہی ہے۔

  • چائنا اوپن ٹینس: مارن سلچ اور اینڈی مرے کوارٹرفائنل میں

    چائنا اوپن ٹینس: مارن سلچ اور اینڈی مرے کوارٹرفائنل میں

    بیجنگ: یو ایس اوپن چیمپئین  میں کروشیا کےفاتح مارن سلچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    بیجنگ میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سکستھ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے یوراگوئے کے پیبلو کیوواس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔

    برطانوی کھلاڑی کی فتح کا اسکورچھ دواورچھ دو رہا، کوارٹرفائنل میں اینڈی مرے کا مقابلہ یوایس اوپن چیمپئین کروشیا کے مارن سلچ سے ہوگا، سلچ نے دوسرے میچ میں پرتگال کے جوآؤ سوزا کو باآسانی زیر کرتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

    سلچ نے چھ تین اور چھ تین سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔

  • چائنا اوپن ٹینس: گریگور دمترو کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    بیجنگ: بلغاریہ کے گریگور دمترو نے اسپین کے فرننڈو ورڈاسکو کو شکست دے کر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    بیجنگ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ففتھ سیڈ بلغاریہ کے گریگور دمترو نے اسپین کے فرننڈو ورڈاسکور کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ برابر تھا،فیصلہ کن سیٹ میں دمترو نے کوئی غلطی کئے بغیر حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا۔ بلغارین کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ ایک، تین چھ اور چھ تین رہا۔

    ایک اور میچ میں یو ایس اوپن چیمپئین کروشیا کے مارن سلچ نے وائلڈ کارڈ اینڑی چین کے بے یان کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ چار سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

  • بیجنگ:جنگ کی فتح کا جشن،چینی خواتین کا دلفریب رقص

    بیجنگ:جنگ کی فتح کا جشن،چینی خواتین کا دلفریب رقص

    چین:  انہترسال قبل جاپان سے جیتی گئی جنگ کا جشن منایا گیا، اس موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں خواتین کی پریڈ اور روائتی رقص نے سماں باندھ دیا۔

    انہتر سال قبل انیس سو سینتیس میں جاپان سے جیتی گئی جنگ کی یاد میں چین میں اس تاریخی فتح تقریبات جاری ہیں۔

    تقریبات کا آغاز دارالحکومت بیجنگ میں ہوا، اس موقع پر بیجنگ کی ایک سڑک پر مقامی بینڈ کی جانب سے خواتین کی پڑید اور روائتی رقص کا انعقاد کیا گیا، جس میں پیپلز لبریشن آرمی کی لباس زیب تن کئے خواتین نے پریڈ کرکے شہریوں کے دل لوٹ لئے جبکہ سرخ لباس میں ملبوس خواتین کے روایتی رقص نے بھی سماں باندھ دیا۔

    اس موقع پر شہریوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جو اس تقریب سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

  • پاک چین دوستی لازوال مثال ہے، آصف علی زرادری

    پاک چین دوستی لازوال مثال ہے، آصف علی زرادری

    بیجنگ :سابق صدر آصف علی زرادری کا کہنا ہے کہ گوادرپورٹ چین کودینادونوں ممالک کےدرمیان دوستی کی لازوال مثال ہے,، بیجنگ میں ہونے والی سندھ سرمایہ کاری بورڈاورچائناپاک اکنامکس ٹریڈکانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹوزرداری اور وزیراعلی قائم علی شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ قدرتی اورمعدنی وسائل سے مالا مال ہے ۔پاک چین دوستی پر انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ساٹھ سال پر مشتمل ہے ،دونوں ممالک اچھےمستقبل کیلئےمل کر بہترکردارادا کرسکتے ہیں ۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے دو طرفہ تجارت اہم ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کےتاجر برابری کی بنیاد پر حکومت سے مل کر تجارت کریں ۔

    چائنا اکنامکس کوآپریشن کے حکام نےسندھ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ۔ کانفرنس میں ایڈوائزر فنانس مراد علی شاہ اوردیگرحکام بھی شریک ہوئے ۔

  • بیجنگ:عمارت کے ملبے تلے دبا3 سالہ بچہ 6گھنٹے بعد زندہ نکل آیا

    بیجنگ:عمارت کے ملبے تلے دبا3 سالہ بچہ 6گھنٹے بعد زندہ نکل آیا

    بیجنگ :چین میں چھ گھنٹے بعد عمارت کے ملبے تلے دبے تین سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ،چین میں ایک ایسا ہی کرشمہ دیکھنے میں آیا ہے، چین کے صوبے ینان میں جہاں زلزلے نے تباہی مچائی اور چار سو افراد لقمہ اجل بنے اور کئی عمارتیں ملیا میٹ ہوئیں، وہیں رضاکاروں نے ایک عمارت کے ملبے میں پھنسے تین سال کے بچے کو چھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد زندہ نکال لیا۔