بیجنگ: وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے دورہ چین میں چینی رہنماؤں اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے چین میں اپنے 6 روزہ دورے کے پہلے دن چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔
دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے اور پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
MoU’s Signed between Pakistan and China witnessed by the Prime Minister of Pakistan and Prime Minister of China pic.twitter.com/HLw4S2l54V
— PML(N) (@pmln_org) May 13, 2017
ملاقات میں اقتصادی راہداری منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہا کہ پاکستانی وفد میں چاروں وزرائے اعلیٰ شامل ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے ہم سب ایک ہیں اور سی پیک کے ترجیحی منصوبوں کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے اہم رہنماؤں کی فورم میں شرکت خوش آئند عمل ہے۔
چینی وزیر اعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت پر وزیر اعظم نواز شریف کاخیر مقدم اور شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم 6 روزہ دورے پر چین میں ہیں جس کے بعد وہ ہانگ کانگ بھی جائیں گے۔ وزیر اعظم کے وفد میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت اسحاق ڈار، احسن اقبال، خرم دستگیر، خواجہ سعد رفیق، انوشے رحمان اور دیگر شامل ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔