Tag: بیرسٹرگوہر

  • نوازشریف کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبریں، بیرسٹرگوہر کا اہم بیان آگیا

    نوازشریف کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبریں، بیرسٹرگوہر کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد: مسلم لین ن کے قائد نوازشریف کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبروں پر چیئرمین بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے نوازشریف کی ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، شہباز شریف نے مجھے مذاکرات اور بات چیت کا کہا ہے، وزیراعظم نے کہا ہمارے ساتھ براہ راست نہیں تو اسپیکر کا دفتر استعمال کریں۔

    بیرسٹر گوہر کے کہنے پر مخصوص نشستیں خالی نہیں چھوڑ سکتے، بیرسٹر عقیل ملک

    بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بات آگے بڑھانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے پاس ابھی تک بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے کسی رکن سے بانی کی ملاقات کی کوئی تجویز نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کو کسی سے ایسے ملنےکی ضرورت ہی نہیں ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مائنس بانی پی ٹی آئی سیاست کا پی ٹی آئی میں کوئی تصور ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرعمل ہوگا، ہماری احتجاج سے متعلق تیاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/barrister-gohar-on-imran-khan/

  • حکومت نے مجوزہ آئینی ڈرافٹ شیئر کیا یا نہیں؟ پی ٹی آئی کی وضاحت آگئی

    حکومت نے مجوزہ آئینی ڈرافٹ شیئر کیا یا نہیں؟ پی ٹی آئی کی وضاحت آگئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ڈرافٹ شیئر کرنے کے حوالے سے وضاحت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو مجوزہ آئینی ڈرافٹ پیش کئے جانے سے متعلق کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سےاجلاس میں پروپوزل ڈرافٹ دیا گیا، حکومت کی جانب سے کچھ تجاویز ایک لیٹر پر پیش کی گئیں۔

    بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ وزیر قانون نے کہا لیٹر کیساتھ ایک کورنگ لیٹربھی تھاجونہیں دیا گیا، وکلا نے کچھ تجاویز دی ہیں جواس لیٹرمیں شامل ہیں، حکومت کی جانب سے وہ ڈرافٹ شیئر کیا گیا جو وکلاکی تجاویزپرمبنی ہے،حکومت نےکوئی بھی مکمل ڈرافٹ کسی بھی صورت میں نہیں دیا

    دوسری جانب عامرڈوگر نے کہا کہ حکومت نےجوڈرافٹ دیااس میں بھی ابہام ہے وضاحت نہیں، حکومت نے جو وکلا کی تجاویز پیش کی ہیں اس میں بھی ابہام ہے، حکومت جوکہہ رہی ہے کہ انہوں نے اپنا ڈرافٹ دیا ہے جبکہ وہ بار کی تجاویز ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بھی اعتراض اٹھایا کہ حکومت اپنا مکمل ڈرافٹ دے، دوسری جماعتوں نے بھی اعتراض کیا کہ حکومت واضح ڈرافٹ کیوں نہیں دیتی، حکومت ابہام کا شکار ہے پتہ نہیں تھیلے میں سے کون سی بلی نکالنا چاہتی ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان سے اتحاد : چیئرمین تحریک انصاف کا اہم بیان آگیا

    مولانا فضل الرحمان سے اتحاد : چیئرمین تحریک انصاف کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا مولانافضل الرحمان سے اتحاد کے حوالے اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پیشی پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی انتقام میں ہم پر کیسز بنائے گئے، اس لئے ہمیں ریلیف مل رہا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کے حوالے سے گوہر خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گفتگو جاری ہے، امید ہے مولانافضل الرحمان جلد ہمارے اتحاد کا حصہ بن جائیں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے، چھوڑ کر جانے والوں کی شمولیت اور عہدہ دینے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خلاف تمام کیسز سیاسی نوعیت کے ہیں ، پرامن احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے، الزام لگایا گیا وردیاں پھاڑی گئیں، زیادتی تو ہمارے ساتھ ہوئی ہے، اسمبلی میں کہا تھا اس طرح سے پولیس کا مورال ڈاؤن ہوگا۔

    یاد رہے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا الگ بیانیہ ہے اس کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔ تحریک انصاف سے اتحاد ہوتا ہے یا نہیں، یہ تب ہی پتہ چلے گا جب ہم آمنے سامنے بیٹھیں گے۔

  • پی ٹی آئی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان کردیا

    پی ٹی آئی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان کردیا

    راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علی ظفر جبکہ پارلیمانی لیڈر عون عباس ہوں گے۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جب درخواست دی جاتی ہے اس کے بعد دی کاؤنٹنگ ہوتی ہے پھر ری کاؤنٹنگ میں جیتے ہوئے امیدوار کو ہرادیا جاتا ہے، ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کو روکا جائے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کے سینیٹ کے انتخابات پر بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی، ہمارے کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کئے گئے، کے پی کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟ ہمارا مطالبہ ہے کے پی میں سینیٹ انتخابات تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات نہ کروائے جائیں۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علی ظفر جبکہ پارلیمانی لیڈر عون عباس ہوں گے۔

    اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 199 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کے بعد گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آج گواہ نے بتادیا زمین مفت الاٹ نہیں ہوئی، پراسیکیوشن کاکیس زمیں بوس ہو چکا ہے۔

  • تحریک انصاف کس کیساتھ مل کر حکومت بنائے گی ؟ بیرسٹر گوہر نے اشارہ دے دیا

    تحریک انصاف کس کیساتھ مل کر حکومت بنائے گی ؟ بیرسٹر گوہر نے اشارہ دے دیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی سیٹیں ہماری اور ہماری سیٹیں ان کی ہیں، پارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ جلد کریں گے اور پنجاب، کے پی اوروفاق میں حکومت بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوری تاریخ کا بڑااہم دن ہے، آپ کے سامنے کچھ حقائق رکھنے جارہے ہیں، گزشتہ 2 سال سے پی ٹی آئی مشکلات سے گزری ہے۔

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ملک میں 8فروری کو الیکشن کی تاریخ طےہوئی، الیکشن کمیشن نےیقین دہانی کرائی لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے لیکن پی ٹی آئی قیادت کیخلاف بوگس کیسز بنائے گئے، ہم نے تمام مشکلات کے باوجود الیکشن کیلئےجدوجہد جاری رکھی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام نے 8فروری کو پرامن طریقے سے حق رائےدہی استعمال کیا، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی رات 2بجے تک نتائج کا اعلان کرتا لیکن 2بجے تک کسی صورت نتیجے کا اعلان نہ ہوسکیں تو وجوہات بتائی جائیں۔

    انھون نے بتایا کہ اس بار پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیاگیا تھا، رات 12بجے تک صرف 10فیصد سے کم نتائج موصول ہوئے تھے ،الیکشن کمیشن کی آخری ذمہ داری تھی کےانتخابی نتائج شفاف ہوں۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قانون کہتا ہے امیدوار یا اس کا ایجنٹ موجود ہو تو نتائج کو کمپائل کیا جائے ، وہ سارا پروسس بغیر ایجنٹ کرایا گیا، جس سے نتائج میں تاخیرہوئے۔

    پی ٹی آئی کو 170 نشستوں پر برتری حاصل ہے

    رہنما پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کو 170 نشستوں پر  برتری حاصل ہے، 170میں سے 94 سیٹیں وہ ہیں جو الیکشن کمیشن ایڈمٹ کررہا ہے، 3 اسلام آباد ،4 سندھ اورباقی پنجاب کی سیٹیں ہیں، پی ٹی آئی کے انڈیپنڈنٹ امیدواروں کی برتری واضح ہے۔

    کے پی میں بھی دو تہائی اکثریت حاصل

    انھوں نے مزید بتایا کہ کے پی میں بھی دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے، کے پی سےقومی اسمبلی کی 45میں سے39سیٹیں جیت چکے ہیں، تاریخ میں پہلی بارکے پی سے کوئی پارٹی قومی اسمبلی کی اتنی سیٹیں جیتی ہو، ہمارے پاس کےپی میں دوتہائی اکثریت آچکی ہے۔

    پنجاب میں بھی ہم بھاری اکثریت سے آگے جارہے ہیں

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی ہم بھاری اکثریت سے آگے جارہے ہیں، جس کے پاس 50سیٹیں بھی نہیں وہ وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہاہے، ان شااللہ پی ٹی آئی وفاق میں حکومت بنائے گی اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

    پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب میں 135 کے قریب پی ٹی آئی کے انڈیپنڈنٹ امیدوار کامیاب ہیں، پنجاب کوعوامی وزیراعلیٰ ملنے جا رہاہے۔

    انھوں نے الیکشن کمیشن ، عدلیہ سے گزارش کی کہ یہ عوام کی آواز ہے، جمہوریت کا حسن ہے عوام حق رائےدہی کا استعمال کر کے اپنا نمائندہ منتخب کرے ، ہماری درخواست ہے عوام کے مینڈیٹ اور آواز کو قبول کیاجائے۔

    آج 12 بجے سے پہلے پہلے تمام نتائج کا اعلان کیا جائے

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے پی ٹی آئی کیلئے کوئی رکاوٹ حائل نہ کی جائے، قانون کے مطابق فارم 45 سے فائنل نتیجہ اخذ کیا جانا ہوتا ہے، فارم45 کے مطابق نتیجہ اخذ کیا جائے اور آج 12 بجے سے پہلے پہلے تمام نتائج کا اعلان کیا جائے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آر اوز تاخیرکاشکارکر رہے ہیں،دانستہ طورپرہماری جیت کوبدلہ جارہاہے، جن علاقوں میں رزلٹ ڈکلیئرنہیں وہاں کل آراو دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے، ہماری سب سے درخواست ہے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیں۔

    ان شااللہ پنجاب،کے پی اوروفاق میں بھی حکومت بنائیں گے

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کاتہہ دل سےمشکورہوں ، ان شااللہ پنجاب،کے پی اوروفاق میں بھی حکومت بنائیں گے، متعلقہ آراو سے مطالبہ ہے ہمارے نتائج جاری کیے جائیں۔

    مجلس وحدت مسلمین کی سیٹیں ہماری اورہماری سیٹیں ان کی ہیں

    انھوں نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین سے کمٹ کیا تھا اگر ان کے لیڈر کھڑے ہوں گے تو ہم کھڑے نہیں ہوں گے ، مجلس وحدت مسلمین کی سیٹیں ہماری اورہماری سیٹیں ان کی ہیں، پارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ جلد کریں گے اور انشااللہ مخصوص نشستیں حاصل کریں گے۔

    ملک میں جس کےپاس اکثریت ہوگی وہی حکومت بنائیں گے

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں جو سب کیساتھ شیئر کرنے کو تیارہیں، ملک میں جس کےپاس اکثریت ہوگی وہی حکومت بنائیں گے۔

    وزیراعظم کون ہوگا بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں مستقبل کی طرف بڑھناچاہتے ہیں، حکومت ملک کیلئے بنائیں گے،آئین و قانون کے مطابق ذمہ داری نبھائیں گے تاہم وزیراعظم کون ہوگا بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے۔

    انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ مجلس وحدت المسلمین کو جوائن کریں گے ، ہمارے تمام امیدوار ان ہمارے ساتھ مخلص ہیں ساتھ رہیں گے۔

    آزادامیدواروں کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ جہاں تک آزاد امیدواروں کا تعلق ہے تو دو قسم کے امیدواران ہیں، ہمارے آزاد امیدواران ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    نواز شریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس لئے آیا کہ میری ڈیل ہوگئی ہے، نوازشریف کی پری الیکشن ڈیل ہوئی لیکن عوام کیساتھ نہیں، 15 دن کے اندر اندر پروسس مکمل کرکے انٹرپارٹی الیکشن کرائیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا کریں گے، پہلے فارمیشن کی طرف جائیں گے پھر اگلا لائحہ عمل دیکھیں گے۔

  • شفاف الیکشن کے لئے سب سے بات کرنے کو تیار ہیں: بیرسٹرگوہر

    شفاف الیکشن کے لئے سب سے بات کرنے کو تیار ہیں: بیرسٹرگوہر

    پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے شفاف الیکشن کے لئے سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے وائس آف امریکا کو انٹرویو میں کہا کہ بس بہت ہوا مخالفین اب ہمارے لئے آسانیاں پیدا کردیں، کلیش آف ٹائٹنز اب ختم ہونا چاہئے، سیز فائر ہونا چاہیے۔

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لئے سب سے بات کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی نے 800 سے زائد  آزاد امیدوار وں کو میدان میں اتارا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی ایک پارٹی کو تنہا کرنے سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، نو مئی واقعے  پر عام معافی نہیں چاہتا سزا دینی بھی ہے تو ہمارے خدشات کو مدنظر رکھا جائے۔

     انہوں نے مزید کہا کہ مائنس  بانی پی ٹی آئی کسی صورت ممکن نہیں، بلے کو بچانے کے لئے بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین کا عہدہ چھوڑا، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آئے گا تو نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے۔

  • پی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین کا اہم بیان آگیا

    پی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین کا اہم بیان آگیا

    پشاور : پی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ یہ منصب میرے پاس امانت کے طور پر رہے گا،سربراہ پی ٹی آئی چیئرمین تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹرگوہرعلی خان پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پشاور پہنچے تو :کارکنوں نے پُرجوش استقبال کیا۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انتہائی اہم منصب سونپنے پرسربراہ پی ٹی آئی کاشکر ادا کرتا ہوں۔

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ جوسربراہ پی ٹی آئی کا فیصلہ ہوتاہےوہی ہمارا فیصلہ ہے، عوام کی سنناچاہیے اس مرتبہ عوام کی آواز کو سناجائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے ، مجھے جو ذمہ داری ملی ہے اس کو احسن طریقے سےنبھاؤں گا۔

    نو منتخب چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ منصب میرے پاس امانت کے طور پر رہے گا، سربراہ پی ٹی آئی چیئرمین تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔