Tag: بیرسٹر سیف

  • "خود کو سب کی ماں کہنے والی جاپان میں سیر سپاٹے کررہی ہے”

    "خود کو سب کی ماں کہنے والی جاپان میں سیر سپاٹے کررہی ہے”

    ایبٹ آباد: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خود کو سب کی ماں کہنے والی جاپان میں سیر سپاٹے کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سیلاب سب سے زیادہ وسائل رکھنے والے صوبے پنجاب کی طرف بڑھ رہا ہے، کراچی بھی ڈوبا ہے، ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، وفاقی حکومت کو مدد کےلیے کہنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ صوبے میں بدترین سیلاب آیا، انسانی جانیں ضائع ہوئیں، متاثرہ علاقوں میں سڑکیں، پل، عمارتیں بھی تباہ ہوئی ہیں، وفاقی حکومت اس وقت ستو پی کر سورہی ہے۔

    بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ کےپی کو پیسوں کی ضرورت نہیں، اپنے سرمائے سے شہریوں کی مدد کررہے ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وفاقی حکومت کی ذمہ داری بھی ہے۔

    صوبائی حکومت کی کوشش ہے صوبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری آئے، صوبے کے ہر شعبے میں سرمایہ کاری کی بے پناہ مواقع ہیں۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کار تجارت، مائننگ، انڈسٹری اور سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کریں، سرمایہ کاروں اور ان کے سرمائے کو تحفظ فراہم کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/barrister-saif-today-oath-taken-corpse-of-democracy-governors-house/

  • لیڈر شپ سے درخواست ہے بیرسٹر سیف جیسے لوگوں کے ہاتھ میں فیصلے نہ دیا کریں، عائشہ بانو

    لیڈر شپ سے درخواست ہے بیرسٹر سیف جیسے لوگوں کے ہاتھ میں فیصلے نہ دیا کریں، عائشہ بانو

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما عائشہ بانو نے ایک ویڈیو پیغام میں لیڈر شپ سے درخواست کی ہے کہ بیرسٹر سیف جیسے لوگوں کے ہاتھ میں فیصلے نہ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے انتخاب سے دستبردار ہونے والی رہنما عائشہ بانو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج انھوں نے بھاری دل کے ساتھ ایک مشکل فیصلہ کیا کیوں کہ سیٹ کی لالچ نہیں تھی بلکہ فیصلہ اصولی تھا۔

    عائشہ بانو نے کہا ہم ورکرز کی آواز بننا چاہتے تھے، ہماری پارٹی آج کھڑی ہے تو ورکزر کی وجہ سے ہے، اس لیے خدارا ورکرز کے ساتھ زیادتی نہ کیا کریں، لیڈر شپ سے درخواست کرتی ہوں کہ بیرسٹر سیف جیسے لوگوں کے ہاتھ میں فیصلے نہ دیا کریں۔

    انھوں نے مزید کہا ہم چاہتے تھے بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق پارٹی چلے، ہماری مزاحمت اسی لیے تھی ہم بیرسٹر سیف کے فیصلے نہیں مانتے، کوئی سسٹم ہونا چاہیے جس سے قابل اعتماد معلومات بانی کی طرف سے آئے۔


    خرم ذیشان نے کے پی حکومت کو ناکوں چنے چبوا دیے


    عائشہ نے کہا سینیٹ الیکشن میں گٹھ جوڑ پر کیوں جا رہے ہیں، سینیٹ کی سیٹیں بندر بانٹ کر کے اپوزیشن کو دینا بہت غلط بات ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کے فرنٹ لائن سپاہی ہیں، یہ ٹریلر تھا دکھانے کے لیے کہ ورکرز کی طاقت کیا ہوتی ہے، ایسے فیصلے کریں جس سے ورکرز کو آپ پر اعتماد ہو۔

    واضح رہے کہ خواتین کی نشست پر متبادل امیدوار عائشہ بانو سینیٹ انتخاب سے دست بردار ہو گئی ہیں، جنرل نشست پر وقاص اورکزئی اور عرفان سلیم دستبردار ہوئے، جب کہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سابق آئی جی سید ارشاد حسین نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا، تاہم خرم ذیشان نے دست بردار ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

  • سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں کھینچا تانی، بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی

    سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں کھینچا تانی، بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی

    اسلام آباد : سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹوں پر بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی دے دی اور کہا عہدہ چھوڑ دوں گا بانی سے بے وفائی نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے الیکشن کی ٹکٹوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کھینچا تانی جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرمن وعن عمل کے حامی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو 6 ناموں کے اعلان کی ہدایت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کی بیرسٹر سیف کو ناموں کے اعلان سے روکنےکی کوشش کی اور علیمہ خانم ،علی امین نے مشاورت کے نام پر بیرسٹر سیف پر دباؤ ڈالا۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹرسیف نے کہا عہدہ چھوڑدوں گا بانی سے بے وفائی نہیں کروں گا، بانی آپ سب کی لڑائیوں ،میڈیا میں تنقیدسےبیزارہیں،

    علیمہ خانم نے کہا یہ جملہ لکھ کر دیں تو میں میڈیا کو بتاؤں ، جس پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ میں کسی کامنشی نہیں، یہ کام کسی اورسےکرالیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی پر بانی کے بتائے 6 ناموں میں ردوبدل نہیں کیاگیا، علی امین اور علیمہ خانم مشعال یوسفزئی اور ایک اور نام کو لسٹ سے نکالنا چاہتے ہیں۔

    پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

  • ‘مریم نواز ترقیاتی کاموں کیلئے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لیں، بیرسٹر سیف کا مشورہ

    ‘مریم نواز ترقیاتی کاموں کیلئے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لیں، بیرسٹر سیف کا مشورہ

    پشاور : مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز ترقیاتی کاموں کیلئے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے پنجاب میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے کہا لاہور ایک بارپھر پانی میں ڈوبا ہوا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرنا بھی اب جرم بن چکا ہے۔

    بیرسٹر سیف نے مشورہ دیا کہ کہ زبردستی نعرے لگوانے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

    صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپوراورکابینہ نے دورہ لاہور میں سڑکوں کی حالت زار دیکھی، تعفن اوربدبو کےباعث لاہور کی سڑکوں پر سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کی بارش نے مریم نواز کے پیرس کا پول کھول دیا ہے ، اقتدار میں کئی بار آنے کے باوجود لاہور کی حالت آج بھی ابتر ہے، مریم نواز ترقیاتی کاموں کیلئے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لیں۔

    مزید پڑھیں : ’مریم نواز کی ہدایات پر بشریٰ بی بی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے‘ بیرسٹر سیف

    خیال رہے پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کا تیز اسپیل جاری ہے۔

    اگر پنجاب کی بات کی جائے تو پنجاب میں بارش زحمت بن گئی، بڑے شہر ڈوب گئے جبکہ دیہات زیرآب آگئے۔

    فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، جڑانوالہ سمیت کئی شہروں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہے جبکہ اوکاڑہ میں شدید بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔

  • پی ٹی آئی دور میں 150 روپے لیٹر پیٹرول پر شور مچانے والے آج کیوں خاموش ہیں؟ بیرسٹر سیف

    پی ٹی آئی دور میں 150 روپے لیٹر پیٹرول پر شور مچانے والے آج کیوں خاموش ہیں؟ بیرسٹر سیف

    پشاور( 16 جولائی 2025): تحریکِ انصاف کے رہنما و مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر ردعمل آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پرمشیر  اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کیاگیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہر پندرہ دن بعد عوام پر پیٹرول بم گرایا جا رہا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا جبکہ پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اب مزید مہنگائی کا طوفان آئیگا، پیٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے خورد و نوش سمیت ہر چیز مہنگی ہوتی ہے۔

    بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں 150 روپے فی لیٹر پیٹرول پر شور مچانے والے آج کیوں خاموش ہیں؟ عوام کو ریلیف دینا اور سکھ کا سانس دلانا حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

  • ‘جولائی میں پیٹرول کی قیمت ! صوبائی مشیر نے عوام کو خبردار کردیا

    ‘جولائی میں پیٹرول کی قیمت ! صوبائی مشیر نے عوام کو خبردار کردیا

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے خبردار کیا ہے کہ جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نےنئے مالی سال سے قبل عوام پرپیٹرول بم گرا دیا، جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

    مشیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پیٹرول پرڈھائی فیصد نیا ٹیکس عائد کیا گیا، پیٹرول کی قیمتیں آسمان سےباتیں کریں گی اور پیٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے خورونوش بھی مہنگی ہو جائیں گی۔

    انھوں نے پنجاب حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ غریب دشمن اورامیر دوست ہے اور پنجاب حکومت کا بجٹ بھی عوام دشمن ہے، پنجاب کے بجٹ میں زرعی شعبہ مکمل نظرانداز کیا گیا، متاثرہ کسانوں کوریلیف نہ دیناافسوسناک ہے۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    صوبائی مشیر نے بتایا کہ حکومت کی پالیسیوں سے کسانوں کو 2200 ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا، پنجاب میں صرف کمیشن والے منصوبوں کو ترجیح دی گئی، پنجاب حکومت صحت کی مفت سہولتیں دینے میں ناکام رہی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پنجاب کو صحت سہولیات میں مدد دینے کو تیارہے، وزیراعلیٰ کی قیادت میں فلاحی کاموں کوترجیح دی جا رہی ہے۔

  • پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا: بیرسٹر سیف

    پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا: بیرسٹر سیف

    خیبرپختونخواحکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت کے مشیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اسکے اپنے جنرل نے پھوڑ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی جنرل کا بیان مودی سرکار کے فاشسٹ نظام کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، مودی فالس فلیگ آپریشن کا دفاع کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بھارت کےسول وملٹری افسران خودان فالس فلیگ آپریشنزکےگواہ بن رہے ہیں، مودی کا جنگی جنون پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں، بھارت کو جارحیت سے باز رہنا چاہیے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا۔

  • وزیر اعلیٰ کےپی نے مائنز اینڈ منرلز بل کے کسی کاغذ پر دستخط نہیں کئے: بیرسٹر سیف

    وزیر اعلیٰ کےپی نے مائنز اینڈ منرلز بل کے کسی کاغذ پر دستخط نہیں کئے: بیرسٹر سیف

    ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر وفاقی ڈکٹیشن لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی کاغذ پر دستخط نہیں کیے، اس حوالے سے وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا ہے، وفاقی وزیر اپنے بیان کا ثبوت دیں، وگرنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کےپی پر جھوٹے الزامات لگانے پر قانونی چارہ جوئی کرینگے، مائنز اینڈ منرلز بل خیبر پختونخوا کے مفادات کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے، کےپی حکومت نے صوبے کے عوام کے مفادات کیلئے قانون سازی کی۔

    https://urdu.arynews.tv/sharmila-farooqui-lashed-the-government/

  • وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے: بیرسٹر سیف

    وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے: بیرسٹر سیف

    شاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور  وزیر خزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے ہیں۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے، محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی جس سے لگتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

    بیرسٹرسیف نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان کے بعد شہباز شریف کی آواز کو رنگ ٹون سے ہٹا دینا چاہیے، عوام نے شہبازشریف کی رنگ ٹون سن کر ایک دوسرےکو کال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے، حکومت  دعوؤں کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے اور ایف بی آر میں کرپشن روکنے میں حکومت کی ناکامی کا اعتراف کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ چینی، مرغی اور دالوں کی قیمتوں پر نظر ہے، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور یہاں اوپر جارہی ہیں، مڈل مین من مانی کر رہے ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے تاجروں سے اپیل کی کہ رشوت نہ دیں اور کہا کہ ایسے لوگوں کو فارغ کر رہے ہیں جو بدعنوانی میں ملوث ہیں، رشوت کی تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر ٹیکس نظام میں رشوت لینے والے موجود ہیں تو انہیں رشوت دینے والے بھی ہیں۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ! پاکستان میں پٹرول…… بیرسٹر سیف کا تہلکہ خیز بیان

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ! پاکستان میں پٹرول…… بیرسٹر سیف کا تہلکہ خیز بیان

    پشاور : خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی کے مطابق پاکستان میں پٹرول 100 روپے سے بھی کم کا ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں دہشت گردی ختم ہو چکی تھی لیکن حکومت تبدیلی کے بعد بے تحاشا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت تبدیلی کے بعد 15 روپے فی یونٹ بجلی 40 سے50روپےتک جا پہنچی اور اب صرف 7 روپے کم کر کے قوم پر احسان جتایا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 150 روپے فی لیٹر پیٹرول اب 260 روپے پر پہنچ گیا، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

    صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں،پی ٹی آئی کے دور سے بھی کم ہو چکی ہیں، عالمی منڈی کےمطابق پاکستان میں پٹرول 100 روپے سے بھی کم کا ہونا چاہیے۔

    خیال رہے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی، لندن برینٹ خام تیل کی قیمت دو ڈالر پندرہ سینٹ سستا ہوگیا اور فی بیرل قیمت تریسٹھ ڈالر تینتیس سینٹ ہوگئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل دو ڈالر اٹھائیس سینٹ کم ہو ساٹھ ڈالر سات سینٹ فی بیرل پرآگیا۔