Tag: بیرسٹر سیف

  • بیرسٹر سیف کا وفاقی وزیر عطا تارڑ کو کرارا جواب

    بیرسٹر سیف کا وفاقی وزیر عطا تارڑ کو کرارا جواب

    خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر انہیں کرارا جواب دیا ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کے پی حکومت پر عائد الزامات پر کرارا جواب دیتے ہوئے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ روز کوئی ایسی بات کرتے ہیں، جس سے ان کی نا اہلی عیاں ہو جاتی ہے۔ کل کے پی کی معیشت پر بات کر کے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی۔ وفاقی وزیر نے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کر کے خیبر پختونخوا حکومت کے کھاتے میں ڈال دیا۔

    انہوں نے کہا کہ کے پی کے قرضے وفاق کے مقابلےاونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں۔ ہمارے صوبے کا کُل قرضہ 725 ارب ہے جبکہ وفاقی حکومت تو ہر مہینے ہی اتنا قرض لے لیتی ہے۔

    ترجمان کے پی حکومت نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے دو سالہ اقتدار میں قرض 27 ہزار ارب روپے بڑھا ہے جب کہ خیبر پختونخوا کا قرض بھی وفاقی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے بڑھا ہے۔
    بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ دو نوکریاں کرتا ہے اور شہباز ومریم کی نا اہلیاں چھپاتا پھر رہا ہے۔ کے پی میں گزشتہ 9 ماہ میں صحت کارڈ پر 7 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج ہو چکا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے پی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے ساتھ مالی بے ضابطگیاں بھی ہیں۔ صحت کیلیے مختص فنڈز کو وفاق پر چڑھائی کیلیےاستعمال کیا گیا۔

  • کرم تنازع حل کیلئے فریقین کے درمیان تقریباً اتفاق رائے ہو چکا: بیرسٹر سیف

    کرم تنازع حل کیلئے فریقین کے درمیان تقریباً اتفاق رائے ہو چکا: بیرسٹر سیف

    پشاور: حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف  نے کہا ہے کہ کرم تنازع کے حل کیلئے دونوں فریقین کے درمیان عمومی طور پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوہاٹ میں کرم تنازعے کے حل کے لیے جرگہ رات گئے تک جاری رہا جس میں دونوں فریقین کے درمیان عمومی طور پر اتفاقِ رائے ہو چکا تاہم صرف چند نکات پر مشاورت کے لیے ایک فریق نے 2 دن کا وقفہ مانگا ہے۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ اہلسنت نے اپنے عمائدین اور عوام سے مشاورت کے لیے دو دن کا وقت مانگا ہے، جرگے نے باہمی مشاورت کے بعد دو دن کا وقت دے دیا ہے، دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ منگل کو دوبارہ شروع ہوگا۔

    بیرسٹر سیف  کا کہنا تھا کہ جرگے میں تمام بڑے نکات پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بنکرز اور اسلحہ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، کےپی حکومت تنازع کے مستقل اور پائیدار حل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ اور گرینڈ جرگے کی کوششوں سے تنازع حل ہونے کے قریب ہے۔

    بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر کوہاٹ سمیت پوری انتظامیہ تنازع کے خاتمے، مستقل امن کیلئے کوششیں کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ نے امدادی کارروائیوں کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کر دیا ہے، ادویات پہنچانے سمیت عوام کو فضائی سروس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

  • کرم میں راستے کھولنے کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی، بیرسٹر سیف

    کرم میں راستے کھولنے کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی، بیرسٹر سیف

    پشاور: ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیش رفت متوقع ہے، دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے بتایا کہ جرگہ کرم تنازع کے پائیدار امن کیلئے معاہدہ کرے گا، فریقین اور کرم کے عوام امن دشمن عناصرکی سازشوں سے خبردار رہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر امن دشمن عناصر کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، راستے کھولنے کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری ملے گی۔

    ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ ادویات پہنچانے اور مریضوں کو نکالنے کیلئے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر موجود ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے 180 سے زائد افراد پہنچائے گئے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1700 مکمل فعال ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر نے پشاور سے کرم کے لیے 2 پروازیں کیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارا چنار سے 14 مریضوں سمیت 53 افراد کو پشاور منتقل کیا گیا۔

    ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز سے جرگہ ممبران اور سرکاری عملے پر مشتمل 16 افراد کو پارا چنار لایا گیا، آج دوسری پرواز کے ذریعے پاراچنار سے 27 لوگوں کو ٹل منتقل کیا گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے تیسری پرواز سے ٹل میں پھنسے افراد کو پارا چنار لایا جائے گا۔

    آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے مجموعی طور پر 100 سے زائد افراد کو منتقل کیا جائے گا، دواؤں کی فراہمی کے لیے ہیلی کاپٹر کی کل 7 پروازیں کرم گئیں، 6 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی دوائیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرم پہنچائی گئیں۔

    عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع

    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے کہا موجودہ صورت حال میں کرم کے عوام کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے، صوبائی حکومت کرم کے عوام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، علی امین گنڈاپور نے کہا امن اور کرم کے معاملے کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف

    شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف

    پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدرمیں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا ہے کہ شہباز کو ہٹانے بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں جاری ہیں لیکن عوامی رائےکےبرعکس جو بھی وزیراعظم آئے گا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔

    مشیر اطلاعات کےپی کا کہنا تھا کہ بلاول شیروانی پہننے کیلئےسرتوڑ کوششیں کررہے ہیں، باپ بیٹے دونوں وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئےسرگرم ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہے، آصف زرداری جعلی کےبجائےاصلی مینڈیٹ پر بیٹے کووزیراعظم بنائیں۔

    صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان چوری شدہ مینڈیٹ پر کرسی کے مزے لے رہے ہیں،چوری شدہ مینڈیٹ کیخلاف ہماری تحریک منطقی انجام کےقریب ہے۔

    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز : پی ٹی آئی کا عالمی عدالت جانے کا عندیہ

    ایک گورنر مشکل میں آنے والے ہیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

  • ضلع کرم کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ناگزیر ہے: بیرسٹر سیف

    ضلع کرم کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ناگزیر ہے: بیرسٹر سیف

    کوہاٹ: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے ضلع کرم کے گرینڈ جرگے سے خطاب میں کہا کہ ہمیں نفرتوں کو مٹانا ہوگا، جنگ خود بخود ختم ہو جائے گی، کرم کی مرکزی شاہراہ جلد آمد و رفت کیلئےکھول دی جائیں گی۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ مرکزی شاہراہ پر قائم بنکرز کو عوامی تعاون سے جلد ختم کیا جائے گا، ضلع کرم کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ناگزیر ہے، دونوں فریقین امن چاہتےکچھ عناصر کے مفادات جنگ سے وابستہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان عناصر کی نشاندہی عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، ان عناصر کیخلاف حکومت سخت ترین کارروائی کرے گی اور مجھے امید ہے جنگ بندی کا یہ عمل مستقل طور پر جاری رہے گا۔

    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گرینڈ جرگے کو اس بار اس مسئلے کا مستقل حل نکالنا ہوگا، صوبائی حکومت آپ کیساتھ ہے امن کے قیام کیلئے ہر قدم اٹھائیگی، وزیراعلیٰ کےپی نے صوبائی سطح پر ایک سپروائزری کمیٹی قائم کی ہے، اس کمیٹی میں سول انتظامی، سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ہیلی کاپٹرکے ذریعے ادویات کی فراہمی جاری رکھے گی، فضائی آمدورفت کی بحالی زیر غور ہے اور چند دنوں میں فیصلہ ہوگا۔

  • اے پی سی ایسا شخص کررہا ہے جو آئین کے مطابق سیاسی بیان تک نہیں دے سکتا، بیرسٹرسیف

    اے پی سی ایسا شخص کررہا ہے جو آئین کے مطابق سیاسی بیان تک نہیں دے سکتا، بیرسٹرسیف

    خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اے پی سی ایسا شخص کررہا ہے جو آئین کے مطابق سیاسی بیان تک نہیں دے سکتا۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اے پی سی جس شخص نے بلائی مسترد شدہ پارٹیوں کو ساتھ بٹھایا، کےپی میں امن سے متعلق یہ پیغام دینے کا نہیں ایکشن لینے کا وقت ہے۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم واقعے سے متعلق وزیراعلیٰ کےپی پہلےہی ان ایکشن ہیں، وزیراعلیٰ کےپی کی ہدایت پر کرم واقعے سے متعلق وفد نے ملاقاتیں کیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے کرم کا دورہ کیا اور وہاں سیز فائر کرایا، مسائل حل کررہے ہیں، کرم میں گرینڈ جرگہ کا متحرک کیا ہے، مسئلے کا پُرامن حل نکالا جائےگا۔

    دوسری جانب کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک مرتبہ پھر بہت بڑی غلطی کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پارٹی کو لیڈ کررہے ہیں اور سابق وزیراعظم ہیں، ہم جیسے لوگ جذباتی باتیں کرسکتے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی پارٹی سربراہ ہیں۔

    کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے نہ کرنی چاہیے تھی، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کیلئے مشکلات مزید بڑھیں گی۔

  • عطا تارڑ جھوٹ بول رہے، مراد سعید گرفتار نہیں ہوئے تو یہ نااہلی ہوگی، بیرسٹرسیف

    عطا تارڑ جھوٹ بول رہے، مراد سعید گرفتار نہیں ہوئے تو یہ نااہلی ہوگی، بیرسٹرسیف

    خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مراد سعید احتجاج میں موجود تھے اور گرفتار نہیں ہوئے تو پھر یہ نااہلی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کے بعد بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، عطا تارڑ جھوٹ بول رہے ہیں، مراد سعید احتجاج میں موجود تھے اور گرفتار نہیں ہوئے تو پھر یہ نااہلی ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ اس نااہلی پر نااہل ٹولے کا نام گنیز بک آف ورلڈ میں لکھنا چاہیے، ہزاروں کارکن گرفتار ہوئے لیکن مراد سعید آنکھوں سے اوجھل تھا یہ کیسے ہوسکتا ہے؟

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مراد سعید کی خیبر پختونخوا میں موجودگی سے متعلق عطا تارڑ جھوٹ بول رہے ہیں، مراد سعید خیبر پختونخوا میں کہیں پربھی نہیں ہے،عطا تارڑ جھوٹ نہ بولیں۔

    ترجمان کےپی حکومت بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ عطا تارڑ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے 100 جھوٹ بول رہے ہیں۔

  • احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہو گئی: بیرسٹر سیف

    احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہو گئی: بیرسٹر سیف

    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے بربریت سے تحریک کمزور ہو گئی تو یہ ان کی بھول ہے۔

    انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑےگی، وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت پر سب کو پورا اعتماد ہے۔

    بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بربریت کرکے حکومت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے، ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں، معصوم کارکنوں کا خون جعلی حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

  • کرم میں دونوں قبائل  فائر بندی پر آمادہ ہوگئے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

    کرم میں دونوں قبائل فائر بندی پر آمادہ ہوگئے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

    پشاور : مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرم میں دونوں قبائل فائربندی پرآمادہ ہوگئے، جرگہ کرم عمائدین سےایک اورملاقات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کرم مین قبائل کے درمیان سات دن کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہوا، دونوں نے ایک دوسرے کی لاشیں اور قیدی واپس کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فریقین مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتےہیں، عمائدین سے زیر حراست افرادکی رہائی کاکہاہے، کرم ملیشیا اورایف سی کے ذریعے میتوں کی حوالگی کی تجویز ہے، فیصلوں پرعملدرآمد کے لیے جرگہ کرم عمائدین سے ایک اور ملاقات کرے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سرحد پار سے دہشت گرد کرم میں فرقہ واریت سے دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، وفاقی حکومت کشیدگی پر سیاسی بیانات کے بجائےعملی اقدامات کرے اور وفاق قبائلی اور ضم علاقوں کے فنڈزجاری کرے۔

    مزید پڑھیں : کرم میں کشیدہ صورتحال، 3 دن میں 75 افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

    یاد رہے ضلع کرم میں جاری کشیدہ صورتحال کے واقعات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد 3 دنوں میں پچھتر افراد جاں بحق اور اسی سے زائد زخمی ہوئے۔

    گزشتہ رات سے بگن، علیزئی، بالشخیل، خار کلے، مقبل اور کنج علیزئی میں جھڑپیں جاری ہیں، جھگڑوں میں تیزی اس وقت آئی جب طوری قبیلے کے مسلح لشکر نے دیہات،کالو کنج، بادشاہ کوٹ اوربگن بازار کو آگ لگا کر لوٹ مار کی۔

  • حکومت نے اسلام آباد کو سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کردی: بیرسٹر سیف

    حکومت نے اسلام آباد کو سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کردی: بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد کو سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع کردیا گیا، حکومت عوام کی زندگی اجیرن کرنےکی بجائے ان کا حق واپس کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ہتھکنڈوں کی بجائے جمہوری انداز اپنائیں ورنہ ناکامی آپ کا مقدر بنے گی، موٹروے اور پنجاب کی شاہراہوں کو بند کرنا احتجاج کی کامیابی کا مظہر ہے۔

    بیر سٹرسیف نے کہا کہ ہوٹل، تعلیمی ادارے، ہاسٹلز اور لاری اڈے تک بند کرنے پڑے، حکومت نے اپنی سلطنت بچانے کے لئے پورے پاکستان کو بند کردیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کہاں ہیں وہ وزرا جو کہتے تھے 50 لوگ بھی نہیں نکلیں گے،  50 لوگوں کے ڈر سے پورا پاکستان بند کردیا گیا ہے، حکومت کچھ بھی کرلے ان کا خاتمہ یقینی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج اور لانگ مارچ کے اعلان کے پیش نظر وفاقی و پنجاب حکومت نے اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں۔

    ادھر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 23 نومبر سے 25 نومبر تک دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گی۔