Tag: بیرسٹر سیف

  • بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے بیان کی وضاحت کردی

    بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے بیان کی وضاحت کردی

    پشاور : مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے بشریٰ بی بی کے بیان کی وضاحت کردی اور کہا انھوں نے سعودی عرب یا محمدبن سلمان پرکوئی الزام عائد نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے سیاق وسباق سے ہٹ کر بیانات چلائے جا رہے ہیں، انھوں نے یہ نہیں کہا کہ باجوہ کو سعودی عرب یامحمد بن سلمان نےکال کی۔

    صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انٹرویومیں بشریٰ بی بی نے سعودی عرب یامحمدبن سلمان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا، محمدبن سلمان اور بانی پی ٹی آئی کے مثالی تعلقات ہیں، جعلی حکومت بانی اور محمد بن سلمان تعلقات خراب کرنے کی کو شش کررہی ہے۔

    یہ پڑھیں: بشریٰ بی بی کا 24نومبر کے احتجاج سے متعلق ویڈیو پیغام جاری

    انھوں نے کہا کہ بغض میں جعلی حکومت دو ممالک کے تعلقات کوبھی خاطر میں نہیں لاتی، حکومت سعودی عرب میں مزدوری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

    صوبائی مشیر نے بتایا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا بھی ہے، احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لئے جعلی حکومت کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت پر احتجاج کا شدید خوف طاری ہے، عوام بے بنیاد پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اور احتجاج کی تیاری کریں۔

  • حکومت پر شدید خوف طاری، اس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بیرسٹر سیف

    حکومت پر شدید خوف طاری، اس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بیرسٹر سیف

    خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے اعلان پر حکومت پر شدید خوف طاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو اعلان کردہ احتجاج سے قبل وفاقی اور پنجاب حکومت کے اقدامات پر کڑی تنقید کی ہے۔

    بیرسٹر سیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اعلان کردہ احتجاج سے حکومت پر شدید خوف طاری ہے اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے جعلی حکومت کی حواس باختگی صاف ظاہر ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرف 50 بندے اکٹھے نہ کرنے کے دعوے کر رہے ہیں تو دوسری جانب 50 بندوں کو روکنے کے ل یے پورے پاکستان سے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیے گئے ہیں۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت اگر 50 بندوں کے دعوے میں سچی ہے تو اس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کی پکڑ دھکڑ سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور آئین وقانون کو روندا جا رہا ہے۔

    ترجمان کے پی حکومت نے مزید کہا کہ پنجاب، سندھ اور کشمیر کی تمام فورسز بھی اسلام آباد میں تعینات کی جا رہی ہیں، لیکن لیکن حکومت کچھ بھی کر لے، تمام کوششوں کے باوجود تحریک انصاف والے اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات منوائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/federal-police-asked-punjab-police-for-10000-batons/

  • ‘چچا قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہے اور بھتیجی خرید رہی ہے’

    ‘چچا قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہے اور بھتیجی خرید رہی ہے’

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پی آئی اے کو پنجاب ایئر بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا چچاقومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہے اور بھتیجی خرید رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پی آئی اے کی خریدنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا پنجاب ائیرلائن بنانے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، چچا قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہے اور بھتیجی خرید رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پی آئی اے خریدنے میں بھی علی امین گنڈاپورکی کاپی کی، ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر قربان کرنا شریف خاندان کا شیوہ ہے۔

    مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ عوام کےپیسوں سےبنائی ائیر لائن شریف خاندان کیلئے استعمال ہوگی، شریف خاندان سر درد کی دوائی لینے کیلئے بھی طیارہ لندن بھیجے گا، اچھا ہوگا اس کا نام جاتی امراائیر لائن رکھیں۔

    یاد رہے نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ پی آئی اے کی خریداری کے حوالے سے مریم نواز سے ان کی بات ہوئی ہے، جس میں قومی ایئر لائن کو خرید کر بالکل برینڈ نیو ایئر لائن قائم کرنے اور ایئر پنجاب کے نام سے چلانے پر بات ہوئی تھی۔

  • پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازع ترمیم ختم کر دے گی، بیرسٹر سیف

    پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازع ترمیم ختم کر دے گی، بیرسٹر سیف

    پشاور : مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پرشب خون مارا،پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازع آئینی ترمیم کاخاتمہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نےرات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا، ترامیم کا طریقہ کار خود بتا رہا آئین کی پیٹھ میں چھراگھونپ دیا گیا ہے.

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جلد بازی میں ترامیم کامقصد سپریم کورٹ فیصلے کےاطلاق سےبچنا ہے، پی ٹی آئی اقتدارمیں آکر متنازع ترمیم ختم کردے گی.

    انھوں نے کہا کہ متنازع آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ ڈالنےوالوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، بانی کیساتھ بےوفائی کرنیوالوں کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا.

    فسطائیت کا مقابلہ کرنیوالے پی ٹی آئی اراکین کو پوری قوم کا خراج تحسین ہے، وکلابرادری سے متنازع آئینی ترمیم کیخلاف فیصلہ کن معرکے کی اپیل ہے، وکلابرادری پی ٹی آئی کیساتھ مل کرمتنازع آئینی ترمیم اپنےانجام کو پہنچائیں.

  • زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھانا  فسطائیت کی آخری حد ہے، بیرسٹر سیف

    زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھانا  فسطائیت کی آخری حد ہے، بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھانا  فسطائیت کی آخری حد ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ زین قریشی کوڈرانے دھمکانے کی غرض سےانکی اہلیہ کوگزشتہ روزاغواکیا گیا، گھر کی خواتین کو اٹھانا فسطائیت کی آخری حد ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ظلم کے بل بوتے پراقتدار قائم رکھنا شریف خاندان کاوتیرہ ہے، نواز شریف کی بچی کچی سیاست کو شہباز شریف اور مریم نواز ہی دفن کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ جعلی حکومت آئےدن آئین ، قانون ،انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہیں، آئین میں ناجائز ترامیم عوامی نمائندوں سے چھپا کر کی جا رہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے ناجائز ترمیم کے ذریعے جمہوریت کا خاتمہ کیا جا سکے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئین پاکستان سےکھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، پی ٹی آئی قیادت ،ورکرز آئینی ترمیم کیخلاف قانونی اور سیاسی مزاحمت کرے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کوجھوٹے مقدمات میں قید کر کےملاقاتوں پر پابندی لگائی، ملاقاتوں پر پابندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

  • پی ٹی آئی احتجاج سے حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،  بیرسٹر سیف

    پی ٹی آئی احتجاج سے حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بیرسٹر سیف

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج سےحکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کی کال پرلیگی وزراکی چیخیں پھرشروع ہوئیں، پرامن احتجاج ہماراجمہوری اورآئینی حق ہے۔

    بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج سےحکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت ہمارے احتجاج کو ماڈل ٹاؤن جیسا بنا کر اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے لیکن حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان کے گلے پڑیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف ایک خاتون سے ہارے ہوئے اور فارم 47 پر وزیر بنے ہیں، احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کررہے ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں ملکی معیشت کاپہیہ جام ہو چکا ہے، شنگھائی کانفرنس پر حکومت سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

  • پی ٹی ایم کو سیاسی اجتماع، جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بیرسٹر سیف

    پی ٹی ایم کو سیاسی اجتماع، جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بیرسٹر سیف

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کو سیاسی اجتماع، جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وفاق نے پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاق نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق پی ٹی ایم ریاست اور آئین مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبر میں پی ٹی ایم کے اجتماع کے اعلان کے بعد دفعہ 144 نافذ کی گئی، آج کالعدم تنظیم نے اجتماع کی کوشش کی، پولیس سے تصادم اور ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی نے فوری طور پر ضلع خیبر کے منتخب اراکین اسمبلی کو طلب کیا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عمائدین اور فریقین سے مسئلے کے پرامن حل کیلئے رابطے کررہے ہیں۔

    خیبر پختونخوا کے ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و عامہ کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں رہنے والے لوگوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ کی کوشش ہے اپنی نگرانی میں معاملات کو جرگے کے پلیٹ فارم سے حل کیا جائے۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی درخواست پر فریقین کو جرگے میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

  • بیرسٹر سیف کی بھارتی وزیر خارجہ کو دعوت :  بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا

    بیرسٹر سیف کی بھارتی وزیر خارجہ کو دعوت : بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جے شنکر سے متعلق بیرسٹرسیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، کسی غیرملکی شخصیت کواحتجاج میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک دن کا احتجاج تھا دھرنا نہیں تھا لیکن جس طریقے سے شیلنگ اور گولیاں چلائی گئیں یہ غیر جمہوری ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈی چوک ایسی مقدم جگہ نہیں جہاں کوئی قدم نہیں رکھ سکتا، ہم صرف آزاد عدلیہ کیلئے نکلے تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے ڈی چوک احتجاج میں نہ میں نکلا نہ کوئی ایم این اے کیونکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا پہلے بھی ایم این ایز کو اٹھایا گیا تھا۔

    بیرسٹرسیف کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جے شنکر سے متعلق بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرلیا گیا ہے، جے شنکر سمیت کسی غیر ملکی شخصیت کوشرکت کی دعوت نہیں دی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج پاکستانیوں کا آئینی حق ہے، پی ٹی آئی کی جدوجہد اندرونی ہے، جے شنکر کا اس سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد میں بھارت سمیت کسی غیر ملکی کا عمل دخل نہیں، 27 سالہ جدوجہد میں بھارت سے متعلق پی ٹی آئی پالیسی میں کبھی تبدیلی نہیں ہوئی۔

  • بیرسٹر سیف کی بھارتی وزیر خارجہ  کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت

    بیرسٹر سیف کی بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت

    اسلام آباد : مشیر خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ جے شنکر کو خوش آمدید کہتے ہیں، وہ آئین اور پاکستان کو مضبوط بنانے کیئے ہمارے احتجاج میں شامل ہوجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت بھارت کو یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان میں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشیر خیبر پختونخوا کی جانب سےتکلیف دہ حرکت کوئی اورہونہیں سکتی، وہ جے شنکر کو ساتھ لیکر جائیں اور دکھائیں کہ 9 مئی کو انہوں نے کیا کیا تھا۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جو حالات خراب کرتی ہے، بھارتی میڈیا اسے سراہتا ہے، پی ٹی آئی کے جو بھی ارادے ہیں اللہ کرے وہ سب کے سامنے آئیں۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حالات خراب کرنےمیں ملوث ہوتا ہے، بھارت کو پاکستان کااستحکام پسند نہیں، ہر وقت سازشیں کرتا رہتا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کے اداروں، سالمیت کیخلاف فسادبرپاکیاہے، فساد میں شامل ہونےکیلئے اب دعوت دی جارہی ہے،جے شنکر کو 9 مئی کے کارنامے بھی دکھائیں ، پی ٹی آئی کی جانب سے ملک دشمنی کی شاید یہ آخری حد ہے، جسے یہ چھورہے ہیں۔

  • مریم نواز کے احکامات پر جیل میں بشری ٰبی بی کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف  کا الزام

    مریم نواز کے احکامات پر جیل میں بشری ٰبی بی کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف کا الزام

    پشاور : خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا مریم نواز کے احکامات پر جیل میں بشریٰ بی بی کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں کہا مریم نواز کے احکامات پر جیل میں بشریٰ بی بی کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے، رات کو نیند سے جگا کر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔

    صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، پشاور کی بزرگ خاتون کوبھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا، بزرگ خاتون مریم نواز کی والدہ کی جگہ تھیں ان پربھی ترس نہیں آیا۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت بوڑھوں اور بچوں کا بھی خیال نہیں کرتی، مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں۔