Tag: بیرسٹر فروغ نسیم

  • بیرسٹر فروغ  نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    بیرسٹر فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : بیرسٹر فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا ، صدرمملکت عارف علوی نے بیرسٹرفروغ نسیم سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    تقریب میں بیرسٹر فروغ نے تیسری بار وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرمملکت عارف علوی نے فروغ نسیم سے حلف لیا۔

    گذشتہ روز حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بیرسٹر فروغ نسیم نے تصدیق کی تھی کہ وہ کل دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے جارہے ہیں اور وزیر قانون کا قلمدان سنبھالیں گے۔

    یاد رہے بیرسٹر فروغ نسیم نے قاضی فائز عیسی کیس میں وفاق کی نمائندگی کے لیے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا، فروغ نسیم نے وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم کی درخواست پر جسٹس قاضی فائزعیسٰی ریفرنس پر وفاق کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ، کسی کیخلاف ذاتی عناد نہیں۔

    واضح رہے نومبر 2019 میں بھی فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کے لیے وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • کراچی کو تباہی سے بچانا ہے تو مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے، بیرسٹر فروغ نسیم

    کراچی کو تباہی سے بچانا ہے تو مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے، بیرسٹر فروغ نسیم

    کراچی : وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل پر وزیراعظم نے کمیٹی بنائی ہے، گزشتہ گیارہ سال سے شہر قائد پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں صفائی اور دیگر مسائل کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیرقانون فروغ نسیم زیرصدارت اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی، فیصل واوڈا، میئر کراچی وسیم اختر، حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان اور دیگر موجود تھے، اجلاس میں کراچی کے مسائل اوران کےحل کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ شہر کراچی کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، ابتدائی طور پر12رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

    کراچی اسٹریٹیجک کمیٹی میں چھ ممبران ایم کیوایم اور چھ پی ٹی آئی کے ہوں گے، حکومت کی کمیٹی کراچی میں انتظامی مسائل کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11سال میں کراچی کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، جس کے باعث شہر میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے۔

    کراچی میں کچرے اور دیگر مسائل بے تحاشہ ہیں، کراچی کو تباہی سے بچانا ہے تو جلد یہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہونگے، فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر کا کچرا اٹھانا اور اسے ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچانے کیلئے مستقل حل نکالنا ہوگا، اسی لیے آج ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کیا گیا ہے اور ان معاملات پر غور کیا گیا۔

  • نوازشریف کے پاس اب بھی وقت ہے عدالت کو منی ٹریل دے دیں، بیرسٹر فروغ نسیم

    نوازشریف کے پاس اب بھی وقت ہے عدالت کو منی ٹریل دے دیں، بیرسٹر فروغ نسیم

    کراچی : وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاس اب بھی وقت ہے منی ٹریل دے دیں، جب تک کوئی مجرم ثابت نہ ہو اسے ہتھکڑی نہیں لگنی چاہیئے، قانون میں سقم نہیں اطلاق کا مسئلہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے ہیں کہ غیرانسانی سلوک نہیں ہونا چاہیئے، وائٹ کالر کرائم کے کیسز میں معاملہ مختلف ہوتا ہے، جب تک کوئی مجرم ثابت نہ ہو اسے ہتھکڑی نہیں لگنی چاہیئے، قانون میں سقم نہیں اطلاق کا مسئلہ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما جیسے کیسز میں سپریم کورٹ کے رہنما اصول موجود ہیں، کوئی بھی ہو اسے اپنی فنانشنل ٹریل دینی ہوتی ہے، نوازشریف کے پاس اب بھی وقت ہے منی ٹریل دے دیں، کسی بھی کیس میں غیرمستقل مزاجی ملزم کے خلاف جاتی ہے، عدالت کو دیا گیا دیا گیا ثبوت واپس لینے سےملزم کو نقصان ہوتا ہے۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایم ایل اے کے بل پر اپوزیشن ساتھ نہیں دے رہی، بیرون ملک دولت کی ریکوری میں وقت لگے گا، کالے دھن پراب دنیا بھرمیں ایکشن ہورہا ہے، اب نہیں لگتا کہ کالے دھن کے خلاف اپوزیشن سے کوئی مدد ملے گی۔

    اپوزیشن سے ترمیم کی بات کی تو منع کردیا، معیار مقرر ہو تو نیب وہی کام کرے جس کیلئے وہ بنا ہے، نیب کا کام بڑے میگا کرپشن کیسز ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ قانون میں ترمیم ہو، نیب میگا کرپشن کیسز میں کام کرے۔

    فروغ نسیم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک جگہ کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ کو ضمانت کا اختیار ہونا چاہیے، پلی بارگین، دولت کی رضاکارانہ واپسی کیلئے نیوٹرل قانون سازی کا حکم ہے، یہ رولنگ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس شیخ عظمت سعید نے دی ہے، ریگولرائز نہ ہونے والی تجاوزات کو توڑا ہی جائےگا۔

  • حکومت کا  کرپشن کے خاتمے کے لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ

    حکومت کا کرپشن کے خاتمے کے لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ضابطہ فوجداری سے متعلق نیا قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ضابطہ فوجداری سے متعلق قانون جلد پیش ہوگا، تمام جماعتوں کو خوش دلی سے یہ قانون قبول کرنا چاہئے۔

    [bs-quote quote=”کرپشن کے خلاف قانون سازی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر قانون”][/bs-quote]

    وزیر قانون نے کہا کہ بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لارہے ہیں جس کے تحت کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو 20 فیصد انعام دیا جائے گا اور ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ نئے قانون پر ابھی کام جاری ہے جلد پیش کریں گے، بدعنوانی کے خلاف قانون کے لیے مختلف تجاویز آرہی ہیں، تجاویز پر مکمل مشاورت کے بعد شامل کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی کرپشن کو روکنے کی ضرورت ہے، کرپشن کے خلاف قانون سازی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، عوام حکومت کی انسداد کرپشن مہم میں ساتھ دیں۔

    وزیر قانون کے مطابق کسی بھی کرپشن کے کیس کا غیرجانبدار کمیشن جائزہ لے گا، کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام کا تعاون درکار ہے، وسل بلوور پروٹیکشن ایکٹ جلد اسمبلی میں پاس کرانے کی کوشش کریں گے۔

  • وفاقی وزیر قانون نے محکمے کے افسران کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

    وفاقی وزیر قانون نے محکمے کے افسران کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر قانونو انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزارت قانون میں سست رفتاری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نو منتخب وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی پہلا حکم جاری کرتے ہوئے محکمے کے افسروں کے بیرون ملک دورے پر پابندی عائد کر دی۔

    سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے بیرسٹر فروغ نسیم کا استقبال کیا اور وزیر قانون و انصاف کو انٹر نیشنل لیگل فرنٹ اور وزارت قانون وانصاف کے امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے لاء افسروں کی تقرری کا جائزہ لینےکی ہدایات جاری کی اور وفاقی عدالتوں میں خالی آسامیاں پُر کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

    وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، وزارت قانون میں سست رفتاری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔