Tag: بیرسٹر گوہرعلی

  • جس کو بانی پی ٹی آئی  کہیں گے اس کو ٹکٹ ملے گا، بیرسٹر گوہرعلی

    جس کو بانی پی ٹی آئی کہیں گے اس کو ٹکٹ ملے گا، بیرسٹر گوہرعلی

    راولپنڈی : عبوری چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول سے قبل امیدواروں کااعلان کر دیا جائے گا، جس کو بانی پی ٹی آئی کہیں گےاس کو ٹکٹ ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عبوری چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاست اور الیکشن سے متعلق بات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کےاحکامات پرعملدرآمدہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول سے قبل امیدواروں کااعلان کر دیا جائے گا، امیدواروں کے حوالےسےکمیٹیاں پہلےسےبنی ہوئی ہیں ، جس کو بانی پی ٹی آئی کہیں گےاس کو ٹکٹ ملے گا۔

    عبوری چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 180 مقدمات بنے ہیں، تیاری کی ہے آئندہ ہفتہ تک سب واضح ہو جائے گا، مقدمات کے حوالے سے قانونی مشاورت بھی کی گئی، ہمیں امید ہے عدالتوں سے ریلیف ملے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ میرے والد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے تھے، وکلاتحریک اور گورنر رول کے بعد پیپلز پارٹی سے استعفی دیا، میراتعلق پی ٹی آئی سے ہے اور اسی کےساتھ رہوں گا۔

    بیرسٹرگوہر علی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مثال قائم کی اورورکر کوپارٹی سونپ دی، عدلیہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی اور بلا ہمارا ہی ہو گا۔

    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتماد کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن کےپاس 7 دن ہیں وہ بلے کا نشان الاٹ کردیں گے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن آج   ہوں گے

    پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن آج ہوں گے

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انٹراپارٹی الیکشن آج ہورہے ہیں ، کارکن 2 سے 4 بجے تک رابطہ ایپ پر اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انٹراپارٹی الیکشن آج پشاور میں ہوں گے، انٹراپارٹی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور کارکنوں کی رہنمائی کے لیے پشاور میں رہنماؤں کی جانب سے پنڈال سجا دیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن آج ای ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے، پارٹی مینجمنٹ سیل کی جانب سے آفیشل ایپ پردو بجے ووٹنگ کا آغاز ہوگا۔

    پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کارکن 2سے4بجےتک رابطہ ایپ پراپناووٹ کاسٹ کریں گے ، پی ایم سی کارکنوں کو میسج کے ذریعے ووٹنگ شروع ہونے کی اطلاع دے گا۔

    شاہ پور کی حدود آل کرکٹ گراؤنڈ سروس روڈ پر انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے ، اس موقع پر سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے اور 200 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، انٹرا پارٹی الیکشن سیکیورٹی اسکواڈ کےسربراہ ایس پی رورل ہوں گے۔

    بیرسٹر گوہرعلی کے چیئرمین پی ٹی آئی کےعہدے کےلیے کاغذات نامزدگی منظوہوگئے۔

    پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا ہے کہ بیرسٹرگوہرکے علاوہ کسی اور نے کاغذات جمع نہیں کرائے، اکبر ایس بابرپی ٹی آئی کے ممبرنہیں،جس آئین کی بات کررہے ہیں وہ بھی تبدیل ہوچکا ہے۔

    انتظار پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ اکبرایس بابر کسی ایجنڈےپرکام کررہے ہیں،الیکشن چیلنج کریں گے تو قانونی کارروائی کریں گے۔