Tag: بیرسٹر گوہر

  • کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ایسا ہوتا تو عوام سے نہ چھپاتے، بیرسٹر گوہر

    کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ایسا ہوتا تو عوام سے نہ چھپاتے، بیرسٹر گوہر

    راولپنڈی : چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ایسا ہوتا توعوام سے نہ چھپاتے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعداڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں کہا کہ کئی بارایسا ہو جاتا ہے کہ فیصلے لکھنے میں دیر ہوجاتی ہے ، کل کی اطلاع ہمیں یہی تھی کہ 190ملین پاؤنڈ کا فیصلہ دیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے بتایا گیا تھا کہ نو بجے آجاؤ، جب وکلا آجائیں گے توپیش ہو جاؤں گا، جب سے جیل میں ہوں کوئی بھی ٹرائل 11بجے سے پہلے نہیں ہوا، کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے 16 تاریخ کو بلایا گیا ہے ہماری ٹیم جائے گی ، اپنے مطالبات تحریری طور پر دیئے جائیں گے، جوڈیشل کمیشن کا قیام اور اسیران کی رہائی ہمارے مطالبات ہیں، ملک کی خاطرمذاکرات ہونے چاہئیں اور کامیاب ہونے چاہئیں۔

    انھوں نے واضح کیا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ایسا کچھ ہوتا تو پبلک سے نہ چھپاتے، مذاکرات وہی ہو رہے ہیں جو حکومت کے ساتھ ہو رہے ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آرمی چیف کیساتھ علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی کیایہ خوش آئند ہے؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال پراہم ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ورکنگ ریلیشن بھی رکھنا ہوتا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی ہاؤس اریسٹ آفر،  بیرسٹرگوہر کا اہم بیان آگیا

    بانی پی ٹی آئی کی ہاؤس اریسٹ آفر، بیرسٹرگوہر کا اہم بیان آگیا

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے بانی پی ٹی آئی کی ہاؤس اریسٹ آفر سے متعلق علیمہ خانم کے بیان کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہاؤس اریسٹ کی پیشکش سے متعلق علیمہ خانم کی گفتگو کی تردید کردی۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں کسی نے رہائی کا نہیں کہا تھا، مذاکرات کسی ڈیل نہیں ملک اور قوم کیلئے کررہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ محسن نقوی یا کسی کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا نہیں کہا گیا اور یہ بات بھی نہیں کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں شفٹ کیا جائے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کسی بھی ملک سے دعوت نامہ آتا ہے اس کو ویلکم کریں گے، امریکا کو پہلے بھی ایبسلوٹلی ناٹ کہا آئندہ بھی کہیں گے، 24 نومبر سے قبل ہمارا اچھا رابطہ قائم ہوچکا تھا لیکن بات آگے نہیں چلی۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں ہاؤس اریسٹ کی آفر کون لے کر آیا تھا؟ علیمہ خان نے بتادیا

    گذشتہ روز بانی پی‌ ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ عمران خان کے پاس علی امین گنڈا پور ہی ہاؤس اریسٹ کی آفر لیکر آئے تھے۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں، بانی پی ٹی آئی 2سال سے کہہ رہے ہیں 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔

  • سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان  کیلئے معافی کا اعلان، پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

    سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کیلئے معافی کا اعلان، پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

    اسلام آباد : سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 19 لوگوں کیلئےمعافی کا اعلان بڑی پیشرفت نہیں ہے، بنیادی طور پر 67 لوگ تھے ، 19 کو معافی ملی جبکہ 48 نے اپیلیں فائل کی ہیں۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے حق میں نہیں ، کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اس حوالے سے طے کرچکی ہے۔

    حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہم آج حکومت کے ساتھ مذاکرات میں مطالبات پیش کریں گے، سب جماعتیں مل کر عوام اور ملک کے وسیع مفاد میں بیٹھیں، ملک کی بہتری کیلئےمذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں۔

    مزید پڑھیں : سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

    یاد رہے پاک فوج کے کورٹس آف اپیل نے سانحہ نو مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا 9 مئی کے مجموعی طورپر67 مجرموں نےرحم کی پٹیشنز دائر کیں، اڑتالیس پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے کورٹس آف اپیل میں نظرثانی کیلئےارسال کیا گیا تاہم انیس مجرموں کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیاد پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا، مجرموں کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جارہا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

    پی ٹی آئی کا حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کو خوش آئند قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم حکومت کی جانب سے کمیٹی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، کمیٹی کی تشکیل خوش آئندبات ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے مزاکرات جامع اور نتیجہ خیز ہونے چاہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے کم سےکم وقت میں تمام مسائل کا نتیجہ خیز حل نکل آئے گا، پُر امید ہیں کہ اب مذاکراتی عمل شروع ہونے جارہا ہے، دونوں کمیٹیوں میں سنجیدہ لوگ ہیں، مذاکرات آگے ضرور بڑھیں گے۔

    وزیر اعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی، اہم ارکان شامل

    واضح رہے کہ زیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیکر کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹرعرفان صدیقی شامل ہیں۔

    سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    وزیر اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی، وزیر اعظم نے کہا ’’میں اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں، امید ہے ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔‘‘

  • بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی فواد چوہدری سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے، بیرسٹر گوہر

    بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی فواد چوہدری سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے، بیرسٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی فواد چوہدری سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے فواد چوہدری سے اعلانیہ لاتعلّقی کے اظہار کی ہدایات دیں، واضح کرتے ہیں کہ فواد چوہدری کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    بیرسٹر گوہر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کی ایما پر بیانیہ بنانے یا مؤقف پیش کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ اڈیالہ میں بانی سے آج وکلا کی ملاقات ہوئی، ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ بانی نے جماعتی سرگرمیوں اور لائحہ عمل سے متعلق خصوصی احکامات دیے ہیں۔

    دریں اثنا سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہرمذاکرات کیلئے پُرامید ہیں تو اچھی بات ہے، پی ٹی آئی مظلوم جماعت ہے، رہنما و کارکنان عرصے سے جیلوں میں ہیں، مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے تو ظاہر ہے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

    حامد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہی مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ کریں گے، 26ویں ترمیم کے بعد حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے، مذاکرات کی پہلے بھی کوشش کی گئی تھی دوبارہ کی جارہی ہے۔

  • بس اب بہت ہوگیا، معاملات بہتری کی طرف جانے چاہئیں، بیرسٹر گوہر

    بس اب بہت ہوگیا، معاملات بہتری کی طرف جانے چاہئیں، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بس اب بہت ہوگیا، معاملات بہتری کی طرف جانے چاہئیں، سیاسی مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 9 مئی مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونےکی درخواست دائر کی ہے، تمام مقدمات جعلی ہیں، سب میں بریت ہوگی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرنے کاایک طریقہ کار ہوتا ہے، وزیراعظم و دیگر کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست دائرکردی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بس اب بہت ہوگیا، اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے، مذاکرات وقت کی ضرورت ہیں اور سیاسی مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہیں۔

    مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا، سیاسی مسائل کاحل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتاہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے واضح بتایا کہ مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں، اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک مرحلےسے قبل رابطہ ختم ہوا۔

  • 24 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کا  وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور دیگر کیخلاف کارروائی  کے لیے عدالت سے رجوع

    24 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کا وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور دیگر کیخلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، خواجہ آصف ، عطا تارڑ کیخلاف کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر  نے 24 نومبر احتجاج کے تناظر میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں کرمنل کمپلینٹ دائر کر دی۔

    درخواست میں وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، خواجہ آصف ، عطا تارڑ ، آئی جی ، ایس ایس پی ، ڈی آئی جی و دیگر کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی فریقین کو ناقابل ضمانت وارنٹ کرکے بلاکرقانون کےمطابق سزادی جائے ، کرمنل کمپلینٹ منظور کر کے فریقین کو طلب کیا جائے۔

    درخواست کے ساتھ 38 زخمی کارکنوں اور 139 لاپتہ کارکنوں کی فہرست منسلک کی گئی ہے۔

    واضح رہے اسلام آباد میں احتجاج ختم ہونے کے بعد متعدد پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے کارکنوں کی اموات سے متعلق متضاد دعوے کیے گئے تھے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں سیکڑوں کارکنوں، لطیف کھوسہ نے 278 کارکنان، سلمان اکرم راجا نے 20، شعیب شاہین نے 08 کارکنوں کی اموات کے اعداد و شمار مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیے تھے۔

  • ’میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں، اچھے انسان ہیں‘

    ’میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں، اچھے انسان ہیں‘

    سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے پارلیمنٹ کی راہداری میں مصافحہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کی راہداری میں سینیٹر فیصل واوڈا اور بیرسٹر گوہر نے مصافحہ کیا اور مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا گیا۔

    دونوں کو ساتھ دیکھ کر صحافی نے کہا کہ ابھی آپ سے متعلق ہی سوال کررہے تھے۔

    جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں، اچھے انسان ہیں۔

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ آج سے مذاکرات شروع نہیں ہورہے لیکن ہم کوشش کررہے ہیں، جوکمیٹی بنائی ہے اس کا پراسس فالو ہونا چاہیے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ کسی حل پر پہنچ جائیں اور سیاسی مسائل کامستقل حل ڈھونڈا جائے، چاہتے ہیں مذاکرات ہوں اور کسی حل تک پہنچا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت نےابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو اپنے لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں۔

  • بیرسٹر گوہر  کی حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کے خبروں کی تردید

    بیرسٹر گوہر کی حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کے خبروں کی تردید

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت سے سے مذاکرات شروع ہونے کے خبروں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ آج سے مذاکرات شروع نہیں ہورہے لیکن ہم کوشش کررہے ہیں، جوکمیٹی بنائی ہے اس کا پراسس فالو ہونا چاہیے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ کسی حل پر پہنچ جائیں اور سیاسی مسائل کامستقل حل ڈھونڈا جائے، چاہتے ہیں مذاکرات ہوں اور کسی حل تک پہنچا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت نےابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو اپنے لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں۔

    مزید پڑھیں : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز آج ہوگا

    خیال رہے اس سے قبل صاحبزادہ حامد رضا نے آج سے مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز آج ہونے جارہا ہے، پی ٹی آئی کی 5رکنی کمیٹی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرے گی۔

  • بہت ہوگیا اب 9 مئی کی دھول بیٹھنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

    بہت ہوگیا اب 9 مئی کی دھول بیٹھنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے احتجاج میں کسی مسلح شخص کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا بہت ہوگیا اب نو مئی کی دھول بیٹھنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر  نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوگیا 9 مئی کی دھول اب بیٹھنی چاہیے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جو 9 مئی کے ذمہ داران ہیں، ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے لیے جو لوگ اسلام آباد آئے وہ پرامن لوگ تھے، اس بات کی تردید کرتا ہوں کہ احتجاج کیلئےجولوگ اسلام آباد آئے کسی کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔

    انھوں نے کہا کہ ہم اس ایوان سے انصاف لینا چاہتے ہیں ، ہمیں دوبارہ سڑکوں پرآنے کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ووٹرز،سپورٹرزعام پاکستانی ہیں، ہمارے ووٹرز اور سپورٹرز میں کوئی گوریلافورس نہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ بھٹو ریفرنس میں 45سال بعد سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ ذوالفقار بھٹو کو انصاف نہیں ملا، اب وقت ہے ہم بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔