Tag: بیرسٹر گوہر

  • بیرسٹر گوہر کا احتجاج میں  سینکڑوں اموات کی فیک نیوز سے لاتعلقی کا اظہار

    بیرسٹر گوہر کا احتجاج میں سینکڑوں اموات کی فیک نیوز سے لاتعلقی کا اظہار

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے احتجاج میں سینکڑوں اموات کی فیک نیوز سے لاتعلقی کا اظہار کردیا اور بتایا کہ بانی کو معلوم ہی نہیں کہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں کیا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فائنل کال کے بعد آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے احتجاج اور ہونے والے واقعے پر بات ہوئی۔

    جو لوگ باہر نکلے بانی پی ٹی آئی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جائیں اور قومی اسمبلی ، سینیٹ میں یہ بات اٹھانی ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے احتجاج میں سینکڑوں اموات کی فیک نیوز سے بھی لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بانی کو معلوم ہی نہیں کہ چھبیس نومبر کو اسلام آباد میں کیا ہوا۔

    انھوں نے بتایا کہ پنجاب کےایم این اے ،ایم پی اے مشکل دور سے گزرے ہیں تاہم آگے کےلائحہ عمل کا اعلان بانی پی ٹی آئی بعد میں کریں گے۔

    انھوں نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق غلط خبر چل رہی تھی، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں بالکل ٹھیک ہیں۔

    واضح رہے اسلام آباد میں احتجاج ختم ہونے کے بعد متعدد پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے کارکنوں کی اموات سے متعلق متضاد دعوے کیے گئے تھے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں سیکڑوں کارکنوں، لطیف کھوسہ نے 278 کارکنان، سلمان اکرم راجا نے 20، شعیب شاہین نے 08 کارکنوں کی اموات کے اعداد و شمار مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیے تھے۔

  • ’بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر سے متعلق کچھ معلوم نہیں‘

    ’بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر سے متعلق کچھ معلوم نہیں‘

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک اور وہ اڈیالہ جیل میں ہی ہیں، بانی کو چھبیس نومبر کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بانی نے ہدایت کی ہے کہ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں شریک ہوں، وہاں معاملہ اٹھائیں، انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل بعد میں دیں گے، پنجاب کے ایم این اے، ایم پی اے مشکل دور سے گزرے ہیں، پی ٹی پرامن اور مضبوط پارٹی ہے پابندی نہیں لگے گی۔

    اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ احتجاج میں لیڈرشپ فرنٹ پر تھی علی امین بشریٰ بی بی ساتھ تھے ، جب تک بانی پی ٹی آئی رہانہیں ہوتےپرامن جدوجہدجاری رہے گی۔

    انھوں نے بتایا تھا کہ میری2گاڑیاں اور 4ملازم غائب ہوئے تھے، ملازم تھانہ سیکرٹریٹ میں ہیں گاڑیاں اب بھی غائب ہیں، میری گاڑی میں موجود پیسے رکھ لو لیکن بٹوا، اے ٹی ایم کارڈز اور گاڑی تو واپس کردو۔

    اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق اپوزیشن لیڈر نے کہا تھا کہ ہم کوئی قلعہ فتح کرنے نہیں گئے تھے پرامن تھے، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپورپرقاتلانہ حملہ ہوا۔

    انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، شہباز شریف، مریم نواز، آئی جی پنجاب اور ڈی پی اواٹک کیخلاف پرچہ کروں گا۔

  • بیرسٹر علی ظفر نے اسد قیصر کو چیئرمین پی ٹی آئی نامزد کرنے کی تردید کر دی

    بیرسٹر علی ظفر نے اسد قیصر کو چیئرمین پی ٹی آئی نامزد کرنے کی تردید کر دی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے بیرسٹر گوہر کو ہٹا کر ان کی جگہ اسد قیصر کو پارٹی چیئرمین نامزد کرنے کی خبر کی تردید کر دی۔

    بیرسٹر علی ظفر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا کہ میں نے اسد قیصر کو چیئرمین اور علی محمد خان کو سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کا بیان نہیں دیا، میری آج بانی سے جیل میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

    قبل ازیں، خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے بتایا تھا کہ اسد قیصر چیئرمین جبکہ علی محمد خان کو مرکزی جنرل سیکریٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=EaP2KaKCe0E

    یہ بھی بتایا گیا تھا کہ شوکت یوسفزئی کے بیان کی تصدیق بیرسٹر علی ظفر نے کی جنہوں نے کچھ دیر قبل بانی سے جیل میں ملاقات کی تھی۔

    بیرسٹر علی ظفر سے منسوب بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’بانی سے ابھی ملاقات ہوئی انہوں نے یہی فیصلہ کیا، انہوں نے پرانے لوگوں کو موقع دیا کہ وہ پارٹی کو لیڈ کریں۔ بانی نے اسد قیصر اور علی محمد خان کو ملاقات کیلیے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے۔‘

    خبر کے فوری بعد اسد قیصر کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی چیئرمین نامزد کرنے کی اطلاعات درست نہیں، سیکریٹری جنرل سے متعلق فیصلہ بانی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

    تاہم اس قبل، سلمان اکرم راجہ کا بطور مرکزی جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ سامنے آیا جبکہ اس کے کچھ دیر بعد صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

    صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق وہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دوں گا، فائنل کال میں ناکامی پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ’بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کے لیے بہت پُرامید ہیں‘

    ’بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کے لیے بہت پُرامید ہیں‘

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کے لیے بہت پُرامید ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے لکھا کہ ’حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ لوگوں پر مقدمہ درج کرنے سے باز رہے۔‘

    انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کارکنان، سپورٹرز سے اپیل کرتا ہوں اپنی جدوجہد میں پرامن رہیں۔‘

    پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور مظاہرین کی آمد کے پیش نظر ڈی چوک اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جب کہ ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی ریلی کی قیادت کرنے والوں سمیت اہم رہنماؤں کی گرفتاری کی بھی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر احتجاج اور دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام رہنماؤں، اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت کی تھی۔

    بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر کے پی، پنجاب سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئے تاہم حکومت نے کئی مقامات پر کنٹینرز لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور و دیگر کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی جانب گامزن اور پشاور موڑ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

    گزشتہ روز اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے اور حکومت کی جانب سے انہیں پشاور موڑ نہیں سنگجانی میں احتجاج یا دھرنا دینے کی پیشکش کی گئی تھی اور یہ بھی پیغام دیا گیا تھا کہ پیغام دیا گیا اسیران کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرا دیا، ذرائع

    بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرا دیا، ذرائع

    لاہور : اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے ملاقات کی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج دوپہر بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے خصوصی ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر کے پاس موبائل فون بھی موجود تھا، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کے موبائل فون پر اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویڈیو پیغام صرف امین علی گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کیلیے ہے کارکنان کیلئے نہیں۔

    اس حوالے سے جیل ذرائع کا کہنا ہے ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے عمران خان سے حکومت سے مذاکرات کی اجازت لی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے، حکومت نے ڈی چوک کے بجائے کسی اور جگہ دھرنے کی پیشکش کی ہے، دوسری جگہ کے انتخاب پر سہولیات دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

    بعد ازاں اڈیالہ جیل سے واپسی پر گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ احتجاج کی کال بانی کی ہے اور وہ فائنل ہے۔

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرائے جائے سے متعلق خبر پر بتایا کہ عمران خان نے کسی کیلیے کوئی ویڈیو پیغام ریکارڈ نہیں کرایا۔

    پی ٹی آئی احتجاج: ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

  • بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام لےکر اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سرکاری ذرائع

    بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام لےکر اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سرکاری ذرائع

    سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام لےکر اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سنگجانی میں دھرنا دینے کا کہا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو کہا گیا ہے کہ پشاور موڑ نہیں سنگجانی میں احتجاج یا دھرنا دیں، پیغام دیا گیا ہے کہ اسیران کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جاسکتی ہے۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیغام دیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں مانتی تو مجمع میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائیگا، پی ٹی آئی کے مجمع میں اشتہاری اور افغان دہشت گرد موجود ہیں۔

    دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ڈی چوک پہنچے گا اس کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی، انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ منسٹر انکلیو میں میری کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

  • محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر  سے رابطہ : جلوس یا دھرنے کی اجازت دینے سے انکار

    محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ : جلوس یا دھرنے کی اجازت دینے سے انکار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کرکے حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا اور کہا کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا، رابطے میں موجودہ صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو عدالتی آرڈر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    وزیرداخلہ نے صدر بیلاروس کی قیادت میں وفدکی مصروفیات وتفصیلات سےبھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کا اعلیٰ سطح کا وفد 24 نومبر کو پہنچ رہا ہے،بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے اور وفد 27 نومبر تک اسلام آباد رہے گا۔

    جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ پارٹی مشاورت کےبعدحتمی رائے سےآگاہ کروں گا۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا حکم دیتے ہوئے وزیرداخلہ کو پارٹی سے مذاکرات کاحکم دیا تھا۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کیلئے ڈی سی کو 7 روز پہلے درخواست دے، اجازت ملنے پر احتجاج کیا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ یہ پیغام پی ٹی آئی قیادت تک پہنچائیں، امید ہے پی ٹی آئی وزیر داخلہ کی جانب سے سامنے لائے پہلوؤں پر غور کرے گی اور کمیٹی کے ساتھ با مقصد بات چیت کرے گی۔

  • دنیا یاد رکھے گی قاضی فائز عیسی کا کردار کیا تھا، بیرسٹر گوہر

    دنیا یاد رکھے گی قاضی فائز عیسی کا کردار کیا تھا، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ دنیا یاد رکھے گی قاضی فائزعیسی کا کردار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بارہواہےعدالت کے اندرایک اورعدالت قائم کی گئی، جوڈیشل کمیشن میں نان ججز کی تعداد 8 جبکہ ججزکی تعداد5 رکھی گئی، اب جو 8ممبران ہیں وہ ججز کی اے سی آر لکھیں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دنیا یاد رکھے گی قاضی فائز عیسی کا کردار کیا تھا تاہم نئے چیف جسٹس کی ذات سےہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیشہ سےاصول رہا کہ نئے سینئر ترین چیف جسٹس بنتے ہیں، اصول سے روگردانی سے غلط تاثر جائے گا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہی اصول رہا ہے ہر ادارہ اپنا احتساب خود کرے گا، ججز ہمیشہ آزاد ہونے چاہئیں تب ہی انصاف ممکن ہوگا، عوام کے مسائل کم ہوں گے تو پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے گا۔

    انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پارلیمان کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا ہے، یہ اراکین پارلیمنٹ کوتحفظ نہیں دے سکے عوام کو کیا دیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ آئینی عدالت کے لئے ووٹ دینے پر ہم نے 4 ایم این ایز اور 2سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے ، جن پانچ لوگوں نے ووٹ دیے انہیں پارٹی سے نکالیں گے۔

  • بشریٰ بی بی کی رہائی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی،  بیرسٹر گوہر

    بشریٰ بی بی کی رہائی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی 9ماہ قید کے بعد رہائی ممکن ہوئی، انھوں نے دلیری کیساتھ 9ماہ جیل برداشت کی.

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی اور ان کےنظریے کیساتھ کھڑی رہیں ، سب سختیوں کے باوجود بشریٰ بی بی نے جیل آکر خود گرفتاری دی تھی، خوشی ہے بشریٰ بی بی تھوڑی دیر بعد بنی گالہ پہنچ جائیں گی اور ان شااللہ بانی پی ٹی آئی بھی بہت جلد رہا ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

    انھوں نے کہا کہ اس بات کی تردید کرتاہوں کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے، ڈیل ہوئی ہوتی تو بشریٰ بی بی 9ماہ میں نہ رہتیں، بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا گیا تاکہ بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالا جائے۔

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ یقین ہے قانون کی پاسداری ہوگی اور بانی پی ٹی آئی کی جلدرہائی ہوگی ، میں سب کوبشریٰ بی بی کی رہائی پر مبارکباد پیش کرتاہوں، اب مزیدکس کیس میں گرفتارکرتے ایسا کونسا کیس ہے جونہیں بنایا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے دوردور تک تعلق نہیں تھا، جوکچھ بھی ہورہاہے میرٹ پرہواہے، بشریٰ بی بی نےکوئی تحفہ نہیں لیا اور نہ بیچا، ان کوجیل میں رکھنےکاایک بہانہ تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کے الزامات کی بنیاد پر بیان نہیں دیاکرتے ، ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آگےبڑھ رہےہیں ، بانی پی ٹی آئی جلد عوام کےدرمیان ہوں گے۔

    فارورڈبلاک کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پارٹی میں فارورڈبلاک نہیں سب بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں تاہم بشریٰ بی بی کسی تحریک میں حصہ نہیں لیں گی نا پہلے کبھی شریک ہوئیں۔

  • حکومت کے  کتنے ارکان آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹرگوہر کا بڑا دعویٰ

    حکومت کے کتنے ارکان آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹرگوہر کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے حکومت کے ارکان کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مکمل آئینی مسودہ شیئر نہیں کیا، آج آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ کی بات کی گئی، فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد صورتحال سامنے آئے گی۔

    چئیرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے 7 ایم این ایز آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دیں گے تاہم ہم آئینی بینچ کے قیام کی حمایت اور آئینی عدالت کی مخالفت کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں ایسی جمہوریت نہیں دیکھی جس میں اس قسم کی قانون سازی کریں، سی قسم کی قانون سازی کرنی ہے تو کل کوکوئی بھی اقلیت حکومت بنا سکتی ہے، یہی طریقہ کار رکھنا ہے تو یہ ان کو مبارک ہو۔

    چئیرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان سے آج ہماری ملاقات ہوگی، امید ہے مولانا فضل الرحمان عدلیہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عدلیہ میں کوئی ریفارمز کرنی ہیں تو ہم ساتھ ہیں لیکن محکوم نہ کریں، عدلیہ کو ماتحت نہ کرو عدلیہ کے ججز کو ان کی مرضی کے بغیر ٹرانسفر نہ کرو۔

    ڈرافٹ کے حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ڈرافٹ موجود ہے، ڈرافٹ اس وقت دیں گے جب ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ احتجاج مؤخر کرنے کیلئےانکی آفر تھی چاہتے تھے اس پرخان صاحب سےملاقات کرلیں، ہم چاہتے ہیں شوکت خانم کے ڈاکٹرز ہی بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کریں،انشااللہ کل پی ٹی آئی کا احتجاج ہوگا۔