Tag: بیرسٹر گوہر

  • بیرسٹر گوہر نے آئینی ترامیم کا بل مؤخرہونے کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو دے دیا

    بیرسٹر گوہر نے آئینی ترامیم کا بل مؤخرہونے کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو دے دیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئینی ترامیم کا بل مؤخر ہونے کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں نے سوال کیا ترامیم کابل مؤخر ہونے کا کریڈٹ کس کوجاتا ہے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کوہی سارا کریڈٹ جاتا ہے، یہ آئینی ترامیم نہیں یہ آئین کی ریورسل کی ترامیم ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی آئینی ترامیم سےعدلیہ پر قدغن لگے گی، حکومت کو یہی کہا آئینی ترامیم پر سب کو آن بورڈ لیں، مولانا صاحب نے یہی کہا سب سے پہلے مسودہ دیں، وزیراعظم جج تعینات کریں گے توعدلیہ ایسے نہیں چلتی۔

    انھوں نے کہا کہ آئینی ترامیم عوام کے بنیادی حقوق کے منافی ہیں، مولانا صاحب کیساتھ ون پوائنٹ ایجنڈا تھا انھوں نےڈیمانڈ نہیں رکھیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جوبھی قانون سازی ہواس پرمتفق ہوں ، ہم نے عدلیہ کو ہر قسم کی ایسی صورتحال سے بچانا ہے ، آزاد اور خودمختار عدلیہ ہی اس ایوان کی حفاظت کی ذمہ داری ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت ایسی ہو جو استحکام لائے اور عدلیہ کا اہم کردار ہوتاہے، الیکشن کمیشن کو بھی اپنی ذمہ داری اداکرنی چاہیے اب بہت ہوگیا، میراخیال ہے الیکشن کمیشن کوآج شام 5بجےسے پہلے نوٹیفکیشن جاری کرناچاہیے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آئینی ترامیم کے مسودے پر خصوصی گفتگو

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آئینی ترامیم کے مسودے پر خصوصی گفتگو

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم کے مسودے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے یہ ایک اہم قانون سازی ہے، تاہم انھوں نے یہ مسودہ نہیں پڑھا ہے۔

    صحافیوں سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا ’’یہ اہم قانون سازی ہے اور اسے ملک و قوم کے لیے کیا جانا چاہیے، لیکن ہمارے سامنے مسودہ نہیں ہے، پہلے ہم اسے پڑھیں گے پھر اس سے متعلق کوئی فیصلہ ہوگا۔‘‘

    انھوں نے کہا کہ حکومت ہر کام رات کے اندھیرے میں کرتی ہے، حکومت آئینی نہیں غیر آئینی ترمیم کرنے جا رہی ہے، انھوں نے سوال کیا کہ حکومت کس چیز کی پردہ داری کر رہی ہے؟

    چیئرمین پی ٹی آئی کا جے یو آئی سربراہ سے ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ان کے ساتھ کسی بھی آفر کی بات نہیں کی، بعض اوقات آپ عہدہ لیتے ہیں، یہ سیاست کا حصہ ہوتا ہے، بیرسٹرگوہر نے کہا ’’مولانا فضل الرحمان زیرک سیاست دان ہیں، میرا خیال ہے انھوں نے اصولی مؤقف اپنایا۔‘‘

    سیاسی اتار چڑھاؤ میں مولانا سب کی ضرورت، پی ٹی آئی وفد کو دو بار گھر کا چکر لگانا پڑ گیا (ویڈیو)

    انھوں نے کہا کہ مولانا اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ عدلیہ سے متعلق قانون سازی غیر معمولی نہیں ہونی چاہیے، مولانا کا مؤقف ہے کہ ججز کی عمر نہیں بڑھنی چاہیے اور ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا ’’سپریم کورٹ واحد ادارہ ہے جو آئینی حقوق کی حفاظت کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی روٹیشن کی بات ہوئی ہے، اس سےعدلیہ پر قدغن لگے گا، اگر جج کی رائے کے بغیر ٹرانسفر کرتے ہیں تو یہ نامناسب ہے۔‘‘

  • تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کی تشکیل سے لاعلم

    تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کی تشکیل سے لاعلم

    پاکستان تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کی تشکیل سے لاعلم نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کی تشکیل سے لاعلم نکلی، بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومتی کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں کسی نے نہیں بتایا تاہم بات چیت کیلئے حکومتی کمیٹی کی تشکیل اچھی بات ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے بات چیت کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا گیا ہے، محمود اچکزئی کے حکومت سے مذاکرات کرنے پر اعتراض نہیں۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود اچکزئی حکومتی کمیٹی سے بات چیت کر کے تجاویز لاتے ہیں تو غور کریں گے، عمران خان نے بھی ہفتوں پہلے محمود اچکزئی کو بات چیت کی اجازت دے رکھی ہے، محمود اچکزئی سے مذاکرات کب اور کس بنیاد پر کرنے ہیں یا حکومت کی صوابدید ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیت کیلئے مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نون لیگ کے سینئر رہنما نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے تاہم، نون لیگ کا اصرار ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اس کے اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مذاکرات براہِ راست ہوں، بالواسطہ بات چیت فضول مشق ہوگی۔

  • شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

    شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کے اعلان کے فوری بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ان کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دیتے ہوئے واپس کروانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شیرافضل مروت کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلے کا مجھے علم نہیں اور نہ ہی میں نے ایسے کسی اقدام کی منظوری دی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق بطور پارٹی چیئرمین ایسے کسی اقدام کی منظوری نہیں دوں گا، اگر کسی نے ذاتی حیثیت میں ایسا فیصلہ کیا ہے تو بھی منظور نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کے رکن اور بانی کے وفادار ہیں، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے ساری صورتحال سامنے رکھوں گا۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم اس وقت کون ہدایات جاری کررہا ہے اور کون فیصلے لے رہا ہے، میرے علم میں یہ بات نہیں لائی گئی کہ بانی نے ایسی کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی کمیٹی نے شیر افضل مروت کو بلایا تک نہیں، رکنیت کیسے ختم کردی گئی؟ رکنیت منسوخی کے نوٹیفکیشن کو واپس کرواؤں گا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے ارکان نے نوٹیفکیشن درست ہونے کی تصدیق کی ہے ان کا کہنا ہے کہ جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن درست ہے، یہ فیصلہ آج کور کمیٹی اجلاس میں ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جماعت کے سرگرم رہنما شیر افضل مروت کی رکنیت ختم کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • بیرسٹر گوہر کی گرفتاری ، اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

    بیرسٹر گوہر کی گرفتاری ، اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔

    پولیس ذرائع نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی خبر درست نہیں، صرف رؤف حسن کو حراست میں لیا ہے۔

    پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سےکمپیوٹراور ریکارڈ ضبط کرلیا تاہم پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے اطراف انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل خبر تھی کہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پر پہنچی اور چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی ترجمان کوحراست میں لے لیا ہے۔

    بعد ازاں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے دونوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس والے دونوں کوساتھ لے گئے ہیں، وجہ نہیں بتائی، ان کے موبائل فونزبھی لے لیے ہیں۔

  • پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کے ختم ہونے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا،  بیرسٹر گوہر

    پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کے ختم ہونے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کےختم ہونے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں چار نکات پر گفتگو ہوئی اور تمام ارکان پارلیمنٹ کی رائے لی گئی، بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، پارلیمانی کمیٹی نے بہت اہم فیصلے کیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججزکولگانامناسب نہیں سمجھتے، شبلی فرازاورعمرایوب ایڈہاک ججز پر اپنامؤقف سپریم جوڈیشل کونسل بھیج رہے ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے چیف جسٹس سے درخواست کی مخصوص نشستوں کےکیس کےفیصلے پر من وعن عملکرائیں، یہ فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے اور اس پرعمل کرانا بھی ذمہ داری ہے۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی 70فیصدپاکستانیوں کی ترجمان جماعت ہے، پی ٹی آئی پرپابندی حکومت کے ختم ہونے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ آج الیکشن کمیشن کوسپریم کورٹ کےحکم کےمطابق کنفرمیشن بھیج رہےہیں، ہمارے تین ممبران عمرہ پر گئے ہیں ان کا بیان حلفی بھی آج مل جائے گا۔

    اجلاس سے قبل گوہر خان کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے، عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی،بیرسٹرگوہر

    انھوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کے بعد سب بدل چکا ہے، تحریک انصاف ہو گی اور اسی ایوان میں ہوگی۔

  • پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، بیرسٹر گوہر

    پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے انڈیپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ جوکہتے تھےپی ٹی آئی پرپابندی لگ جائےگی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ان پرفل اسٹاپ لگ گیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کرحکومت بنانےکا کوئی ارادہ نہیں، اگر پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانی تھی تو ایسا آپشن تو ہمیں نو فروری کو بھی میسر تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی پاورشیئرنگ پریقین نہیں رکھتے، مضبوط اپوزیشن کاکردار ادا کریں گے

    گوہر خان نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی نے دیگر جماعتوں سے رابطے کیے، جس کی بانی پی ٹی آئی نے انہیں اجازت دی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے تاہم عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی مذاکرات کاآپریشن آج بھی کھلا ہے

    انھوں نے کہا کہ ہم سے بدنیتی پر نشان لیا گیا اورپھراراکین کو آزاد قرار دے دیا گیا۔

  • پی ٹی آئی نے آج ہونے والا اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کردیا

    پی ٹی آئی نے آج ہونے والا اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج ہونے والا اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت چند دنوں کی ہے ان کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جلسے کیلئے پورا ملک اور ہمارے ورکر بے تاب ہیں اور کارکنان آج اسلام آباد میں جلسے کی تیاری کررہے تھے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ وہی ہے جس کی 4 ماہ پہلےہم نے رٹ پٹیشن فائل کی، 4ماہ بعد ہمیں این او سی ملی، کمشنر کے پاس عدالتی حکم سے جاری نوٹیفکیشن معطل کرنےکااختیارنہیں، جس بنیادپرنوٹیفکیشن معطل کیا گیا اسے سلسلے مین عدالت سے رجوع کیا ہے

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہائیکورٹ اس لئےآئے کہ آئین وقانون کےمطابق جلسہ کریں، آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئےہم سب کوشش کر رہے ہیں لیکن اسلام آبادہائیکورٹ میں ہفتہ کی وجہ سے چیف جسٹس موجود نہیں، اس لئے درخواست پرآج سما عت نہ ہوسکی ، امید ہے ہماری درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی۔

    انھوں نے آج ہونے والے جلسے کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے درخواست کریں گے جلسے کیلئے ہمیں عاشورہ کے بعد کی تاریخ دیں، حکومت چند دنوں کی ہے ان کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

  • بندوق ساتھ رکھ کر ڈائیلاگ کی بات نہیں کی جاسکتی:  بیرسٹر گوہر

    بندوق ساتھ رکھ کر ڈائیلاگ کی بات نہیں کی جاسکتی: بیرسٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے ڈائیلاگ کی بھی بات کی اور کچھ سوچ کر آگے بڑھ رہے ہیں، لیکن اب یہ نہیں ہوسکتا کہ بندوق ساتھ رکھ کر ڈائیلاگ کی بات کی جائے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں اشتعال دلانا چاہتے ہیں لیکن ہم پرامن رہیں گے، یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ رات کے اندھیرے میں ایسے حملے کیے جارہے ہیں۔

    بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سی ڈی اے اہلکاروں سے پوچھاکہ آپ کے پاس کوئی نوٹس ہے، سی ڈی اے اہلکاروں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی نوٹس نہیں، اور نہ ہمیں ان کی جانب سے کھبی کوئی نوٹس ملا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمارت زمانے سے یہاں موجود ہے کوئی غیر قانونی تعمیرات نہیں، اگر سی ڈی اے سمجھتی تھی کہ غیر قانونی تعمیرات ہے تو ہمیں بتاتی، تجاوزات تھیں تو ہمیں بتایا جاتا ہم خود اس کو گرا دیتے لیکن انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا گیا

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمان کے بعد سب سے زیادہ حرمت مرکزی سیاسی دفتر کو حاصل ہے، موجودہ حکومت نے آج مرکزی سیاسی دفتر کی حرمت کو بھی پامال کردیا، پی ٹی آئی کے پاس متبادل آپشن ہے اور ہم اسی جگہ میٹنگ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، مرکزی دفتر سیل کرنے اور گرانے کیخلاف عدالت جائیں گے، اسی مرکزی دفتر کی گری ہوئی دیوار کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈائیلاگ کی بھی بات کی کچھ اور سوچ کر آگے بڑھ رہے ہیں، لیکن اب یہ نہیں ہوسکتا کہ بندوق ساتھ رکھ کر ڈائیلاگ کی بات کی جائے، یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

  • بیرسٹر گوہر کا موجود صورتحال میں فریقین سے سیزفائر کا مطالبہ

    بیرسٹر گوہر کا موجود صورتحال میں فریقین سے سیزفائر کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ جو ’’کلیش آف دی ٹائٹنز‘‘ ہے اسے اب ختم کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کی جانب سے موجود صورتحال میں فریقین سے سیزفائر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کیلئے سیز فائر کیا جائے۔

    بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم سب کو کہتے ہیں ہماری طرف سےعام معافی ہے، ہم کوئی انتقام نہیں لینا چاہتے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا ہے کہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں، ملک کی خاطرآئین کی خاطرمعیشت کی خاطر سیز فائر ہونا چاہیے۔